فروری ۲۰۲۳

میری عمر 17 سال ہے۔ مجھے اپنے والدین سے خوف آتا ہے۔ جب بھی موبائل ہاتھ میں لوں اور امی، ابویا بھائی دیکھ لیں، فوراً شک کرتے ہیں کہ کس سے بات کررہی ہو ؟ کس کا میسیج ہے ؟
میں کچھ نہ کرتے ہوئے بھی خود کو مجرم سمجھنے لگتی ہوں،اس سے میرا اعتماد مجروح ہوتا ہے ۔میں جب ساتویں جماعت میں تھی تب سے میرے گھر میں مجھ پر شک کیا جاتا ہے ۔ گیٹ پر دودھ والا ہوتو شک، شاپنگ سینٹر پر کوئی لڑکا دکھائی دے تو امی عجیب انداز میں میری نگرانی کرتی ہیں ،جب کہ بھائی کو نہ کوئی چیک کرتا ہے نہ شک کی نگاہ سے دیکھتاہے ۔
اس رویے نے مجھے والدین اور بھائی سے متنفر کردیا ہے ۔کبھی کبھی لگتا ہے میں مجرم ہوں، جبکہ میں نے ماضی میں بھی کبھی کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔گھر میں اس رویے کی وجہ سےمیں اسکول کے میل ٹیچرز سے بھی گھبراتی ہوں، ہلکی آہٹ سے ڈر جاتی ہوں ۔
خاندان میں کچھ لوگوں سےمیں نے سنا ہے کہ میری پھوپھی نے پسند کی شادی کی تھی، اس لیے سب کو ڈر رہتا ہے، جب کہ اس رویے سے میرے شخصیت ہمیشہ خوف کا شکار رہتی ہے ۔نارمل کام بھی ڈر کر کرتی ہوں کہ کوئی دیکھ لے گا۔
براہ مہربانی اس سلسلے میں میری رہ نمائی فرمائیں۔

ڈاکٹر نازنین سعادت صاحبہ سے رہ نمائی حاصل کرنے کے لیےیوٹیوب آئیکن کلک کریں۔

ویڈیو :

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ۲۰۲۳