’’آج کس وقت ختم ہوگا کالج؟‘‘
’’روزانہ کا وقت بھیا۔‘‘ فریا بائک سے اترتی ہوئی بولی۔
’’آج تو ہاف ڈے ہے ناں؟‘‘
’’ہاں، لیکن ایگزامس ہونے والے ہیں۔ آج کالج فل ٹائم رہےگا۔‘‘
’’ٹھیک ہے۔ میں آتا ہوں پھر۔‘‘
’’ٹھیک ہے۔‘‘ وہ آگے بڑھ گئی۔ عبایا میں ملبوس، ہاتھ میں گلوز پہن رکھے تھے،اور نقاب پورے چہرےپر، حتیٰ کہ آنکھیں بھی کور کیے ہوئے تھا۔جب تک وہ کاریڈور تک پہنچ نہیں گئی، اس کا بھائی بائک پر بیٹھا اسے دیکھتا رہا۔ جب وہ لڑکیوں میں گم ہوگئی، وہ زن سے بائک آگے لے گیا۔فریا کو دور سے ہی علیزہ، عمیمہ اور سحرش نظر آگئی تھیں۔ وہ ان تک پہنچی۔
’’ہیلو!‘‘اس نے ان تینوں سے مصافحہ کیا۔وہ چاروں ساتھ ساتھ کلاس میں داخل ہوئیں اور صف دوم میں جاکر بیٹھ گئیں۔ علیزہ نے خاموشی سے اپنی کتابیں نکالیں۔ اس کے دائیں جانب سحرش اور بائیں جانب عمیمہ بیٹھی ہوئی تھیں۔عمیمہ نے محسوس کیا کہ علیزہ آج ان چاروں سے بات نہیں کررہی۔وہ تنہا کلاس میں جارہی تھی کہ عمیمہ نے کاریڈور میں اسے روک دیاتھا، اور اس کے ساتھ چلنے لگی تھی۔ پھر سحرش اور فریا بھی آگئی تھیں۔آج علیزہ اس سے لاتعلق نظر آرہی تھی۔ عمیمہ نے وجہ جاننے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ ٹال گئی۔عمیمہ بھی چپ ہوگئی۔ اس کا فریا اور سحرش کے ساتھ رویہ معمول کے مطابق ہی تھا۔ لیکن اس سے اتنی بے نیازی۔ عمیمہ کو یہ بات برداشت نہیں ہورہی تھی۔وہ اپنے بائیں جانب بیٹھی فریا کی جانب گھومی اور اس سے مخاطب ہوئی:’’سنو! سحرش کے گھر چل رہی ہو کل؟‘‘
’’نہیں،میں کیسے آسکتی ہوں۔ مجھے کہیں جانے کی پرمیشن تھوڑے ہی ہوتی ہے۔‘‘فریا نے مدھم آواز میں جواب دیا۔
فریا کو کالج بھی اس کا بھائی چھوڑ جاتاتھا، اس کے کلاس میں داخل ہونے تک اس پر نظر رکھتا تھا، اور کلاس سے نکلنے سے پہلے ہی اسے لینے کے لیے پہنچ جاتا تھا۔کالج کے علاوہ وہ کہیں نہیں جاتی تھی۔ وہ تینوں اس بات سے بخوبی واقف تھیں۔
’’اوہ سوری۔‘‘عمیمہ نے علیزہ کی جانب دیکھا۔ اس سے بات کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ اس کے سوالوں کے جوابات ’ہوں‘’ہاں‘ میں دیتی رہی۔
’’علیزہ! بلقیس بانو کیس کے سلسلے میں آج لیڈیز کا مورچہ ہے۔ میں آرزو(عمیمہ کی بھابی) کے ساتھ جارہی ہوں۔ سحرش بھی ساتھ چل رہی ہے۔ تم چلوگی؟‘‘ بریک میں تمام اسٹوڈنٹس باہر چلے گئے تھے، وہ چاروں کلاس میں ہی بیٹھی رہیں۔ تب عمیمہ نے پوچھا۔
’’مورچے میں جانے سے کیا ہوگا؟ بلقیس بانو کے مجرموں کو سزا مل جائے گی؟‘‘ علیزہ نے الٹا اس سے سوال کیا۔
’’ہم کلکٹر کو میمورنڈم دیں گے۔ میرا پوائنٹ آف ویو یہ ہے کہ حق کی آواز بلند کرنے والے ایسےمورچوں میں جانا چاہیے۔ اور Feminism کے لیے تو ضرور ساتھ دینا چاہیے۔ عورت کی عزت کے لیے عورت ہی لڑ سکتی ہے۔‘‘ عمیمہ نے جواب دیا۔
’’میں بھی یہی سمجھتی ہوں۔ ہماری تعداد جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بلقیس بانواور اس جیسی خواتین کو حوصلہ ملے گا۔‘‘ سحرش گویا ہوئی۔
’’لیکن میرا پوائنٹ آف ویو یہ نہیں ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ عورت کی عزت کو اخباروں کی زینت اور سڑکوں کی خاک نہیں بنانا چاہیے۔ اس طرح سڑکوں پر مورچے نکال کر نہیں، بلکہ پر امن اور مہذب طریقے سے احتجاج کرنا چاہیے۔ نہ اس عورت کی عزت پر حرف آئے جو آواز اٹھا رہی ہے، نہ اس کی جس کے لیے آواز اٹھائی جارہی ہو۔ امن و امان بہت اہم ہے۔‘‘
’’تو کیا مورچے صرف فساد ہی پیدا کرتے ہیں؟ خاموش مورچے بھی تو ہوتے ہیں۔‘‘ سحرش نے کہا۔
’’ہاں، خاموشی سے بھی تو میمورنڈم دیا جاسکتا ہے۔‘‘ عمیمہ نے کہا۔
’’صرف میمورنڈم ہی دینا ہے تو مورچہ نکالنے کی کیا ضرورت؟ مسلمانوں کی اکثریت مورچے اور Rallies نکالتی ہی رہ گئی ہے۔ مورچے مقصد سے ہٹاتے ہیں۔ جس مقصد کے تحت مورچہ نکالا گیا، وہ پس پشت چلا جاتا ہے۔ مرکز نگاہ و عمل صرف مورچہ، یعنی انسانوں کا ہجوم رہ جاتا ہے۔ یا اس سے پیدا ہونے والا نیا ایشو۔ جبکہ ہونایہ چاہیے کہ احتجاجی تحریکیں چلائی جائیں، اس کی جدوجہد کے لیے مرد و عورت دونوں مہذب طریقے اپنائیں۔‘‘
’’کیسے طریقے؟‘‘
’’یہ تم خود سوچو۔ ہر علاقے کے مزاج کی مناسبت سے طریقے اپنائے جاسکتے ہیں۔‘‘اس نے عمیمہ کو جواب دیا۔
’’مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی تاریخ پر نظر ثانی کریں۔ تاریخ ایسی واردات سے بھری پڑی ہے۔ مومنین مورچوں یا جلوس کے ذریعے اپنی بات نہیں منواتے۔‘‘ علیزہ نے کہا۔
’’تم کچھ بھی کہو، لیکن مورچے نتیجہ خیز ہوں یا نہ ہوں، ان سے ایک زور ضرور پیدا ہوتا ہے۔‘‘ عمیمہ نے اس کی بات سے انکاری ہوتے ہوئے کہا۔
’’خیر، تم پکا نہیں آرہیں؟‘‘ عمیمہ نے ایک دفعہ پھر اس سے پوچھا۔
’’ اتنے سارے لوگ ہوں گے۔ مجھ ایک فرد کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘ اس نے دو ٹوک انداز میں کہا۔
’’میں تو سیلاب میں محض پانی کا ایک قطرہ ہوں۔ لیکن پھر بھی، میں آؤگی، کوشش کروں گی۔‘‘ اس نے صاف انکار کرنے کے بجائے مصلحتاً کہا۔
’’سبھی ایسا سوچنے لگ جائیں تو پھر تو نظام ہی الٹ جائے گا۔‘‘ عمیمہ نے منہ بنایا۔علیزہ نے جواباً کچھ نہیں کہا۔ ہر بات کا جواب ضروری نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی خاموشی بہتر ہوتی ہے۔
’’فریا! تمھاری طبیعت ٹھیک ہے؟‘‘عمیمہ نے اچانک فریا کو مخاطب کیا۔
’’میں بھی کب سے نوٹ کررہی ہوں، فریا آج کچھ زیادہ ہی خاموش ہے۔‘‘ علیزہ نے فکر مندی سے فریا کو دیکھا۔
’’نہیں، ایسی تو کوئی بات نہیں۔ میں تو روزانہ ہی زیادہ نہیں بولتی۔‘‘
’’لیکن اتنا زیادہ بھی خاموش نہیں رہتیں۔‘‘علیزہ نے کہا۔
’’سلام کے علاوہ تو آج تم نے کوئی بات ہی نہیں کی۔‘‘عمیمہ نے کہا۔
’’کیا مسئلہ ہے فریا؟‘‘ سحرش نے سنجیدگی کے ساتھ اس سے استفسار کیا۔
’’کچھ نہیں یار! میں واقعی ٹھیک ہوں۔‘‘فریا نے اطمینان دلانے کی کوشش کی، اور وہ کامیاب بھی ہوگئی۔
سحرش کے گھر سے اسے لینے کے لیے کوئی آیا تو وہ بریک میں ہی گھر چلی گئی۔آخری لکچر کے بعد وہ تینوں اٹھ کھڑی ہوئیں اور دروازے کی جانب بڑھیں۔ فریا کو لینے یقیناً معمول کے مطابق اس کا بھائی پہنچ گیا تھا۔ سو وہ ان سے مزید کوئی بات کیے بغیر تیزی سے کلاس روم سے باہر نکلی۔ علیزہ باہر نکل رہی تھی کہ عمیمہ نے کہنی سے پکڑ کر اسے روکا۔’’علیزہ رکو۔ مجھے تم سے بات کرنی ہے۔‘‘علیزہ جو فیصلہ کرکےآئی تھی کہ عمیمہ سے دھیرے دھیرے کالج کی حد تک دوری اختیار کرنی ہے، اس کے اس طرح روکنے پر ابرو بھینچے اسے دیکھنے لگی۔
’’کیا بات ہے؟‘‘ علیزہ نے ضبط سے پوچھا۔
’’کیوں مجھے اگنور کررہی ہو؟‘‘
’’مس عمیمہ…‘‘ علیزہ نے کچھ کہنے کے لیے لب وا کیے ہی تھے کہ اسے سامنے سے دو لڑکے آتے دکھائی دیے۔ ایک لڑکے نے عمیمہ کو مخاطب کیا۔ عمیمہ چونک کر پلٹی۔’’ارحم آپ؟‘‘
عمیمہ نے چونک کرپہلے ارحم اور اس کے ساتھ کھڑے لڑکے کو دیکھا، پھر علیزہ کو۔علیزہ نے ایک ملامتی نظر عمیمہ پر ڈالی اور پلٹ گئی۔ عمیمہ نے اسے روکنے کی کوشش کی ،لیکن علیزہ تیز تیز قدموں سے چلتی ہوئی عمیمہ کی نظروں سے دور نکلتی ہوئی اوجھل ہوگئی۔
عمیمہ نے گردن ارحم کی طرف موڑی۔’’سوری! میں نے آپ کی نوٹ بکس دینے میں ایک دن Delayکردیا۔‘‘ ا س نے بیگ سے نوٹ بکس نکالتے ہوئے کہا۔
’’اٹس اوکے مس عمیمہ۔‘‘ارحم نے اپنی نوٹ بکس لیں۔
’’تھینک یو سو مچ ارحم۔آپ کی وجہ سے میرے مس ہوئے لکچرز کے نوٹس مجھے مل گئے۔‘‘
’’یوآر ویلکم۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے نوٹس کسی کے کام آئے۔‘‘ارحم خوش اخلاقی سے کہہ رہا تھا۔
’’واقعی آپ کے نوٹس بہت اچھے ہوتے ہیں۔ پہلے تو صرف سنا تھا، لیکن اب دیکھ لیا کہ آپ کتنے بہترین نوٹس بناتے ہیں۔‘‘
’’مجھے خوشی ہے کہ آپ کو میرے نوٹس پسند آئے۔ آئندہ بھی کبھی ضرورت پڑے تو آپ مجھ سے بالکل لے سکتی ہیں۔‘‘
’’نہیں، اب ضرورت نہیں پڑے گی۔لیکن اگر پڑے تو ضرور آپ سے ہی لوں گی۔بدلے میں آپ کو بھی کبھی مجھ سے کسی طرح کی ہیلپ کی ضرورت ہو تو میں کردوں گی۔‘‘
’’اوکے۔‘‘ ارحم مسکرایا۔
’’اوکے۔ تھینکس اگین۔ بائے!‘‘مسکراکر کہتی ہوئی وہ وہاں سے نکل گئی۔باہر آکر نگاہیں گھما کرعلیزہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ وہ کہیں نہیں تھی۔یقیناً گھر چلی گئی تھی۔ وہ بھی کالج سے نکل گئی۔

٭٭٭
’’علیزہ!کیا کررہی ہو؟‘‘ علیزہ لان میں بیٹھی Syllabus Books پڑھ رہی تھی۔ تبھی بھابی اس کے پاس آئیں۔دو کپس ان کے ہاتھوں میں تھے۔
’’اندر سب چائے پی رہے ہیں۔ امی نے کہا ہے تمھیں چائے دے آؤں۔ اکیلی کیوں بیٹھی ہو؟‘‘ بھابھی نے چائے کا کپ اسے تھماتے ہوئے پوچھا۔
’’پڑھ رہی تھی، بیٹھیں۔‘‘ اس نے اپنے مقابل کرسی کی طرف اشارہ کیا۔
’’کل فرسٹ پریکٹیکل ہے۔‘‘
’’اچھا، سحرش کی شادی کا کارڈ آیا ہے۔ فیملی کو انوائٹ کیا ہے۔‘‘بھابھی نے اسے اطلاع دی۔
’’اچھا! کب آیا؟‘‘
’’آج ہی آیا ہے۔ تم جارہی ہو؟ میں نے اپنے بارے میں ابھی تمہارے بھائی سے نہیں پوچھا۔ تم تو جاؤگی ناں؟‘‘
’’بابا سے پوچھوں گی۔‘‘
’’وہ منع نہیں کریں گے۔ گفٹ کیا لینا ہے ؟یہ سوچتے ہیں پھر۔‘‘
’’ہوں۔‘‘ علیزہ کی نظریں پھر سے کتاب پر جھک گئیں۔
’’کل عمیمہ آئی تھی بہت دنوں بعد۔‘‘
’’کیا کہہ رہی تھی؟‘‘عمیمہ کے ذکر پر علیزہ کے چہرے کے تاثرات بدلے۔
’’کچھ خاص نہیں، ایسے ہی آئی تھی۔‘‘
’’اس کے نام پر تمہارا موڈ کیوں خراب ہوگیا؟ سب خیریت تو ہے ناں؟‘‘بھابھی نے اسےغور سے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
’’ہاں…‘‘ علیزہ نے گہری سانس لیتے ہوئے ساری بات ان کے گوش گزار کردی۔
’’یہ تو بہت غلط کررہی ہے عمیمہ۔‘‘
’’ہاں، لیکن اس کی فیملی میں یہ غلط نہیں سمجھا جاتا۔‘‘
’’میں ہمیشہ سوچتی ہوں کہ تم دونوں اتنی اپوزٹ ہو، تمہارے مزاج اپوزٹ ہیں۔ پھر تم دونوں کیسے اتنی گہری دوست ہو؟‘‘
’’بچپن کی دوستی تھی،پھر پڑوسی بھی تھے۔ کبھی دور ہونے کا موقع ہی نہ ملا۔‘‘
’’لیکن اب میری مانو تو تمھیں کالج میں اس سے دوری بنائے رکھنی چاہیے۔‘‘بھابی اسے اپنے تئیں مشورے سے نواز رہی تھیں۔
’’میں نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔‘‘
’’گڈ!اور یہ سحرش اور فریا کیسی لڑکیاں ہیں؟‘‘
’’سحرش اچھی ہے۔ اب تو اس کی شادی ہورہی ہے۔ سادہ فیملی ہے اس کی۔‘‘
’’اچھا، اور فریا؟‘‘
’’فریا تو بے چاری بہت اِن ڈورقسم کی لڑکی ہے۔ اس کو تو گھر میں موبائل تک کی پرمیشن نہیں۔وہ ایسی چیزوں میں انوالو ہوہی نہیں سکتی۔ نہ وہ کالج کے علاوہ کہیں آتی جاتی ہے۔ اپنے بھائی یا والد کے بغیر کہیں نہیں جاتی۔ اس کا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔ بہت اچھی لڑکی ہے۔ لیکن اس کی فیملی مزارپرست ہے۔ شرک عام ہے ان کے گھر میں۔‘‘
’’تم اسے سمجھاتی کیوں نہیں ہوکہ یہ سب غلط ہے؟‘‘
’’آپ کو لگتا ہے میں نہیں سمجھاتی ہوں گی؟ بہت سمجھاتی ہوں۔ کوئی فائدہ نہیں۔ وہ لوگ میری سنتی ہی نہیں ہیں۔‘‘
’’اچھا اندر آجاؤ۔ تھوڑی دیر میں امی اور دادی جان رشدہ سے ملنے جارہی ہیں۔‘‘
’’اوکے۔ میں آتی ہوں۔‘‘

عمیمہ اس روز علیزہ کے گھر آئی تھی۔ جو بھی ہو، وہ اس کی بیسٹ فرینڈ تھی۔ بچپن سے وہ دونوں ساتھ تھیں۔اور علیزہ کی دوری اس سے برداشت نہیں ہورہی تھی۔ ایگزامز کے باعث وہ اتنے دنوں سے اس سے مل ہی نہیں پائی۔ نہ بات کرنے کا موقع ملا۔ علیزہ پرچہ ہوتے ہی نکل جاتی تھی۔ ایگزامز سے فارغ ہوئی تو اس کے گھر چلی آئی۔علیزہ اس سے پہلے کی طرح ہی ملی۔ خوش اخلاقی سے۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ وہ اس کے ساتھ ہنس بھی رہی تھی۔ باتیں بھی کررہی تھی۔ گویا دوری صرف کالج کی حد تک تھی۔عمیمہ اپنے ذہن میں اٹھتے سوالوں کو تھپک کر واپس آگئی۔
٭٭٭
سحرش کی شادی ہوچکی تھی۔ اگلے دن عمیمہ کالج نہیں آئی۔ اس لیے اس کا اس سے سامنا نہیں ہوپایا۔ ویسے بھی وہ خود بھی اس سے دور ہی رہتی۔ آج فریا اور وہ ہی تھیں۔ کالج ہوتے ہی انھیں ہاسپیٹل جانا تھا۔ آج ڈاکٹر جے راج سر کا وزٹ تھا۔ انھیں وہاں جاکر ان کے پیشنٹس اور ان کا کلینیکل میتھڈ آبزرو کرنا تھا۔ وہ اور فریا ساتھ ساتھ کالج سے نکل کر ہاسپیٹل گئی تھیں۔ وہ دونوں سینیئرز کے ساتھ جاکر کھڑی ہوگئیں۔ ان کی ہیلپ کرتے ہوئے وہ پیشنٹس کو آبزرو کررہی تھیں۔ڈیمو کے بعد وہ دونوں، ڈاکٹر جے راج سر کی نگرانی میں پیشنٹس چیک کررہے سینیئرز کو آبزرو کررہی تھیں۔ تبھی فریا نے اس کے کان میں سرگوشی کی۔’’علیزہ!میرا ہوچکا۔ میں گھر جارہی ہوں۔ شاید بھیا مجھے لینے آگئے ہیں۔ اسی وقت آنے والے تھے وہ۔‘‘
’’اوکے، تم جاؤ۔‘‘ علیزہ نے پیپر پر سرجھکائے بے دھیانی میں اس سے کہا۔
فریا چلی گئی۔پندرہ سے بیس منٹ کےبعد علیزہ اپنا ورک سبمٹ کرکے گھر کے لیے روانہ ہوگئی۔ راستے میں اسٹور سے اسے میڈیکل جرنل لینا تھا۔ اس نے رک کر جرنل خریدا اور گھر چلی گئی۔گھر پہنچی تو امی، بھابھی اور عمیمہ کو پریشانی کے عالم میں اپنا منتظر پایا۔ اسے دیکھتے ہی وہ تینوں تیزی سے اس کے قریب آئیں۔’’علیزہ!تم ہماری کالز کیوں ریسیو نہیںکررہی تھیں بیٹا؟‘‘ راحیلہ (علیزہ کی امی) متفکر سی اسے دیکھ رہی تھیں۔
’’کیا فریا تمہارے ساتھ تھی؟‘‘ نشاط (علیزہ کی بھابھی) کے چہرے پر بھی اضطراب رقم تھا۔علیزہ نے تو پیپر ورک کے وقت فون سائلنٹ کرکے رکھا تھا۔
’’ہاں،آدھا گھنٹہ پہلے وہ میرے ساتھ ہی تھی۔ کیوں؟ خیریت تو ہے؟‘‘ اس نے ان تینوں کو دیکھا۔
’’فریا کی امی نے سحرش کو کال کرکے بتایا کہ فریا گھر نہیں آئی۔‘‘ عمیمہ مسلسل انگلیاں مروڑ رہی تھی۔
’’لیکن یہ کیسے ہوسکتا ہے؟اس کے بھائی تو خود اسے لینے کالج آئے تھے۔‘‘ اب علیزہ کی آنکھوں میں تحیر امڈ آیا تھا۔
’’اس کے بھیا نے جس وقت آنے کا کہا، ٹھیک اسی وقت ان کی بائک کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ اس لیے انھیں آنے میں دیر ہوگئی۔ اور جب وہ کالج پہنچے تو فریا وہاں نہیں تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ آج صرف تم ہی کالج گئی تھیں۔ تمہیں پتہ ہوگا۔ تمہیں ہم کب سے کال کررہے ہیں۔‘‘ عمیمہ کہہ رہی تھی۔
’’میرا فون سائلنٹ تھا۔ ہوسکتا ہے اپنے بھائی کو نہ پاکر وہ رکشے سے چلی گئی ہو۔‘‘
’’لیکن وہ اکیلی کہیں نہیں جاتی ناں۔‘‘ عمیمہ کے ماتھے پر الجھن تھی۔
’’کسی سے لفٹ لے کر چلی گئی ہوگی۔ کالج کی بہت ساری لڑکیاں رہتی ہیں اس کے ایریا میں۔‘‘
’’لیکن بیٹا، ابھی تک تو اسے پہنچ جانا چاہیے تھا۔‘‘
’’امی! کسی فرینڈ کے گھر رک گئی ہوگی۔ پہنچ جائے گی۔آپ فکر نہ کریں۔‘‘
’’ٹھیک ہے۔ میں سحرش کو بتاتی ہوں کہ علیزہ بھی لاعلم ہے۔ وہ اس کے گھر تک بات پہنچادے گی۔‘‘ کہہ کر عمیمہ چلی گئی۔
’’کہاں گئی ہوگی فریا؟ تمہیں کچھ اندازہ ہے؟ کچھ کہا تھا اس نے تم سے؟‘‘
’’نہیں بھابھی،مجھ سے کچھ نہیں کہا اس نے۔ کہیں جانا ہوتا تو وہ بتا کرجاتی۔ بہت ٹچی ہے وہ اس معاملے میں۔‘‘
’’چلو آؤ۔ تم کھانا کھالو۔‘‘امی اسے اندر لے گئیں۔
وہ دن کا دوسرا پہر تھا۔سب آرام کررہے تھے۔ علیزہ پڑھ رہی تھی۔ پڑھتے پڑھتے ہی اس کی بھی آنکھ لگ گئی۔ جب آنکھ کھلی تو چار بج رہے تھے۔ وہ منہ دھو کر موبائل اٹھائے نیچے آگئی۔ نیچے راحیلہ(علیزہ کی امی)، سعادت(علیزہ کے بابا)، دادی جان، بھائی جان اور نشاط (علیزہ کی بھابھی)سبھی بیٹھے تھے۔ ہدیٰ وہیں کھیل رہی تھی۔
’’آؤ آؤ مستقبل کی ڈاکٹر علیزہ!‘‘ بھائی نے اسے دیکھتے ہی کہا۔ وہ مسکرادی اور وہیں صوفے پر بیٹھ گئی۔
’’تمہارے وجود سے تو ابھی سے ڈاکٹری وائبز آرہی ہیں۔‘‘انھوں نے اس کے مسلسل پڑھائی میں مصروف رہنے والے عمل کی سمت اشارہ کیا۔
’’پہلے میرے گھٹنوں کا علاج کرنا بیٹے علیزہ۔‘‘ دادی جان نے کہا تو وہ ہنس دی۔
’’بالکل بالکل پھوپھو،علیزہ پہلے آپ کے گھٹنوں کا ہی علاج کرے گی۔ ابھی سے اتنی بزی ہے میری بیٹی تو ڈاکٹر بننے کے بعد کیا ہوگا۔‘‘ سعادت نے بھی ہنستے ہوئے کہا۔
’’ڈاکٹر بننے کے بعد میں صرف چار گھنٹے پروفیشن کو دوں گی۔ باقی وقت آپ کا۔ آپ بھی کیا یاد رکھیں گے۔‘‘اس کے انداز پر سبھی ہنس پڑے۔علیزہ نے ناک سے سانس اندر کھینچی۔ پاپ کارن کی خوشبو۔
’’پاپ کارن بن رہے ہیں کیا؟‘‘
’’ڈاکٹر علیزہ کو پاپ کارن کی خوشبو آرہی ہے۔ میں نے تو پورے ختم کردیے۔ جاؤ بناکر لاؤ۔ اب مل کر کھاتے ہیں۔‘‘
’’میں ابھی بنا کر لاتی ہوں۔‘‘ وہ اٹھ کر چلی گئی۔

عمیمہ جینز ٹی شرٹ میں ملبوس کارپٹ پرکتابیں پھیلائے بیٹھی تھی۔ تبھی میمونہ (عمیمہ کی ممی) نک سک سی تیار ہوکر آئیں۔ سرخ ساڑی میں ملبوس، سرخ لپ اسٹک اور میک اپ سے اٹا چہرہ۔ بھاری جیولری۔ ان کے ساتھ ہی آرزو بھی تھی۔ انھیں کی طرح تیار۔
’’کہاں جارہی ہیں ممی؟‘‘ اس نے ان کی تیاری دیکھتے ہوئے پوچھا۔
’’انگیجمنٹ میں۔ تم نہیں چل رہیں؟‘‘ اس کی سیکنڈ کزن کی انگیجمنٹ تھی۔
’’اوہ ہاں… میں تو بھول ہی گئی۔ آپ لوگ جائیں۔ میں بعد میں آجاؤں گی۔‘‘
’’اوکے۔ حاشر بھی بعد میں آرہا ہے، اس کے ساتھ آجانا۔‘‘عمیمہ نے سر ہلادیا۔
وہ دونوں دروازے کی جانب بڑھ رہی تھیں، تبھی دروازے پر بیل ہوئی۔ آرزو نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا۔
’’السلام علیکم!‘‘دروازے پر عبایا میں ایک خاتون کھڑی تھیں۔ ہاتھوں میں گلوز اور چہرے پر نقاب۔ آرزو نے سر سے پیر تک انھیں دیکھا۔ اور ان کے سلام کا جواب دیا۔
’’عمیمہ کا گھر یہی ہے؟‘‘
’’یس۔ آپ کون؟‘‘
’’میں ان سے ملنا چاہتی ہوں۔‘‘
’’اوکے۔ اندر آجائیں۔‘‘آرزو نے انھیں اندر لایا۔
’’عمیمہ!یہ تم سے ملنے آئی ہیں۔‘‘ عمیمہ نے آرزو کے پیچھے چلی آرہی خاتون کو دیکھا اور اٹھ کھڑی ہوئی۔
’’السلام علیکم!‘‘ عمیمہ نے استفہامیہ نظروں سے انھیں دیکھا۔ میمونہ اور آرزو بھی انھیں ہی دیکھ رہی تھیں۔
’’وعلیکم السلام۔ بیٹا !میں رخسار ہوں،فریا کی امی۔‘‘ خاتون نے نقاب نکالتے ہوئے کہا۔ ان کا چہرہ سرخ تھا۔ آنکھیں گریہ و زاری کے باعث سرخ و متورم تھیں۔ عمیمہ چونک گئی۔
’’بیٹا! فریا کالج سے گھر نہیں آئی۔‘‘
’’ابھی تک؟‘‘ عمیمہ نے حیرت سے انھیں دیکھا، اور پھر گھڑی کو۔ ساڑھے چار بج رہے تھے۔
’’اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔‘‘ وہ رو رہی تھیں۔ وہ انھیں کیا کہہ سکتی تھی۔ وہ آج کالج ہی نہیں گئی تھی۔عمیمہ انھیں علیزہ کے گھر لے آئی۔ علیزہ بھی پریشان ہوگئی۔رخسار(فریا کی امی) مسلسل رورہی تھیں۔راحیلہ اور نشاط انھیں تسلی دے رہی تھیں۔علیزہ ان کے کہنے پر ایک ایک کلاس فیلو (جس جس کا اس کے پاس نمبر تھا۔) کو کال کرکے پوچھ چکی تھی، لیکن کوئی فریا کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔
’’آپ کو پولیس میں رپورٹ کردینی چاہیے۔‘‘ راحیلہ نے ان سے کہا۔
’’یہ کڈنیپنگ کا بھی کیس ہوسکتا ہے۔‘‘ عمیمہ نے علیزہ کے کان میں سرگوشی کی۔
’’ان سے یہ بات نہ کرنا۔‘‘ علیزہ نے اسے گھورا۔
’’علیزہ!چند دن پہلے سے ہی فریا کتنی چپ چپ تھی۔ ہوسکتا ہے اس وقت بھی اسے کوئی پریشان کررہا ہو۔‘‘ عمیمہ نے قیاس آرائی کی۔ علیزہ نے بھی سوچا۔
’’آنٹی! آپ لوگوں نے کالج کی انتظامیہ سے پوچھا؟‘‘ علیزہ ان کے قریب گئی۔
’’ہاں، پوچھا تھا۔ لیکن انھیں بھی کچھ پتہ نہیں۔ علیزہ بیٹا! آپ نے اسے اکیلے کیوں جانے دیا؟‘‘
’’آنٹی! اس نے کہا تھا کہ شاید اس کے بھائی آگئے ہیں۔‘‘
’’میری بچی پتہ نہیں کس حال میں ہوگی،وہ ٹھیک بھی ہوگی یا نہیں۔‘‘رخسارپھر سے رونے لگیں۔
’’اسی لیے اس کو گھر سے باہر اکیلے نہیں نکلنے دیتے تھے کہ معاشرہ بہت خراب ہے۔ لڑکیوں کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔‘‘
’’ہماری کلاس کا آج ہاسپیٹل میں پریکٹیکل تھا۔ شاید اس کے بھائی کو یہ بات نہیں معلوم تھی۔ وہ کالج کے پاس آئے ہوں گے۔ فریا بھی ہاسپیٹل سے کالج تک جارہی ہوگی، اور راستے میں ہی اسے کسی نے کڈنیپ کرلیا ہوگا۔‘‘ علیزہ قیاس آرائیاں کرررہی تھی۔رخساریہ کہہ کر چلی گئیں کہ فریا کے بارے میں کوئی بھی بات پتہ چلے تو فوری انھیں اطلاع کی جائے۔
لیکن فریا کی کوئی خبر نہیں آئی۔ اس کے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ اس کے گھر والوں نے پولیس میں کمپلین کی تھی۔ پولیس کا عملہ بھی فریا کی تلاش میں سرگرم تھا۔ رخسار رورو کر ہلکان ہوچکی تھیں۔ دل میں طرح طرح کے خیالات آرہے تھے۔ عمیمہ اور علیزہ بھی پریشان تھیں۔ اگلے دن علیزہ کالج نہیں گئی۔ راحیلہ خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ انھوں نے اسے نہیں جانے دیا۔ عمیمہ بھی کالج نہیں گئی۔ وہ دن بھی فکر اور اندیشوں میں گزر گیا۔ سحرش ہر دو گھنٹے بعد اپنی سسرال سے علیزہ یا عمیمہ کو کا ل کرکے اپ ڈیٹ لیتی رہی۔ یہ حادثہ ان سب کے لیے نہایت ہی اندوہ ناک اور تشویش ناک تھا۔اس دن کا سورج بھی غروب ہوگیا۔
دو دن بعد کالج جانے کے لیے تیار علیزہ نیچے آئی۔سعادت اپنے کمرے سے نکل رہے تھے۔’’بابا! آپ مجھے کالج ڈراپ کردیں گے؟‘‘ اس نے ان سے پوچھا۔
’’میں تو آج آفس ہی نہیں جارہا ہوں بیٹا! اپنے بھائی سے کہہ دو۔ وہ ڈراپ کردے گا۔‘‘علیزہ اثبات میں سرہلاتی ہوئی کچن میں گئی۔ راحیلہ اور نشاط کچن میں لگی ہوئی تھیں۔
’’بھابھی؟ بھائی کہاں ہیں؟ آج وہ آفس جارہے ہیں؟‘‘
’’ہاں، تیار ہورہے ہیں۔‘‘
’’بھائی!باہر آئیں۔‘‘ اس نے نیچے کھڑے کھڑے ہی آواز لگائی، اور لاؤنج میں جا کھڑی ہوئی۔جہاں سعادت آنکھوں پر عینک لگائے قرآن مجید کا مطالعہ کررہے تھے۔
’’کیا ہوا؟‘‘ بھائی لاؤنج میں آئے۔
’’آج آپ مجھے کالج ڈراپ کردیں گے؟‘
جواباً اس کے بھائی قہقہہ لگاکر ہنس پڑے۔’’ڈاکٹر علیزہ کو ڈر لگ رہا ہے۔‘‘
’’میں ڈرتی نہیں ہوں۔‘‘ اس کے ابرو تن گئے۔
ڈر تو واقعی اسے لگ رہا تھا۔ اس کی فرینڈ غائب ہوگئی تھی، وہ بھی کالج سے۔ اور برے برے وسوسے اس کے ذہن میں آرہے تھے کہ وہ فریا کی فرینڈ تھی تو اغواء کار کا اگلا ہدف کہیں وہ اور عمیمہ ہی نہ ہوں۔ اس کا کالج جانے کو بالکل دل نہیں کررہا تھا۔ امی بھی اسے جانے نہیں دینا چاہ رہی تھیں۔ لیکن وہ میڈیکل کی اسٹوڈنٹ تھی۔ یہاں چھٹیاں نہیں کرسکتے تھے۔ مجبوراً اسے جانا پڑ رہا تھا۔وہ بھائی کے ساتھ کالج آگئی تھی۔ اور واپسی پر بھی انھیں آکر لے جانے کے لیے کہا تھا۔
آج علیزہ اتنی خوفزدہ تھی کہ وہ عمیمہ کا ساتھ نہیں چھوڑ رہی تھی۔ عمیمہ کی بھی یہی حالت تھی۔ بریک میں وہ دونوں کسی کام سے پرنسپل کے پاس گئیں۔پرنسپل سر کے پاس پہلے سے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے۔ وہ دونوں باہر کھڑی انتظار کرنے لگیں۔ تقریباً پانچ منٹ بعد اندر سے دو لوگ باہر نکلے۔ وہ دونوں تیزی سے دروازے کی جانب بڑھیں۔ دروازے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھاہی تھا کہ کسی احساس کے تحت چونک کر پلٹیں۔’’علیزہ!تم بھی وہی محسوس کررہی ہو جو میں کررہی ہوں؟‘‘ عمیمہ نے اس سے پوچھا۔
’’ہاں۔‘‘ علیزہ آہستگی سے کہتے ہوئے ان دولوگوں کو دیکھنے لگی، جو ابھی ابھی پرنسپل کے آفس سے نکلے تھے۔وہ ایک دراز قامت لڑکا تھا، اور ایک سبز چوڑی دار سوٹ مع سبز دوپٹہ شانوں پر ڈالے ہوئے لڑکی تھی۔ جس کے سنہری بالوں کی لمبی چوٹی بنائی ہوئی تھی۔وہ دونوں ساتھ ساتھ چلتے کاریڈور میں آگے بڑھ رہے تھے۔ان دونوں کی علیزہ اور عمیمہ کی جانب پشت تھی۔ علیزہ نے دروازے کا ہینڈل چھوڑ دیا۔ وہ دونوں تیز تیز قدموں کے ساتھ ان دونوں کا تعاقب کرنے لگیں۔وہ دونوں لڑکا اور لڑکی کینٹین کی طرف گئے۔علیزہ اور عمیمہ بھی کینٹین میں گئیں۔کینٹین میں ایک میز کے آگے کرسی کھینچ کر وہ دونوں بیٹھ گئے۔جو منظر علیزہ اور عمیمہ کی نظروں کے سامنے تھا۔ اسے دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

(جاری)
Comments From Facebook

0 Comments