اللہ رب العالمین کا تو نظم یہ ہے کہ وہ پوری کائنات کا خالق ہے اور ہر ذی روح کے لیے رزق رسانی کا انتظام کرتا ہے۔ یہ اسی نے بند وبست کیا ہے،بلکہ یہ سمجھ لیجیےکہ انسان کے پیدا ہونے سے پہلے اس کا رزق اتر جاتا ہے، لیکن نظم مملکت جسے انسان اپنا حق سمجھ لیتے ہیں ،اور خدائی احکام سے روگردانی کرتے ہیں ۔ رسول خدا، صحابۂ کرام ا ور خلفاء راشدین کے نظام حیات سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔ پھر جب خود ہی نظام زندگی انسان اپنے ناقص علم کی بنیاد پر چلانے لگتے ہیں تو اسی میں بد نظمی اور بے اعتدالی ہوتی ہے ، ساتھ ہی اقرباء پرستی اور بد دیانتی کے بھی واضح امکانات ہوتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ آج غریب اور غریب ،امیر اور امیر بنتے جارہے ہیں ۔ چند ہی لوگوں کے ہاتھوں میں دولت جمع ہوتی جارہی ہے ،اسی لیے محلوں اور بنگلوں کے ساتھ جھونپڑوں کی ریل پیل ہے ،اور کہیں اناج کی فراوانی تو کہیں اس قدر قلت کہ بھوک سے لوگ بد حال ہیں ۔ کہیں بچوں کے لیے کپڑوں کا انبار ہے، تو کہیں معصوم نونہالوں کے لیے مانگےکے اترن ۔ نہ سردی سے بچاؤ کا انتظام نہ ڈھنگ کا بچھونا ، فٹ پاتھ پر پڑی یہ امت انتظامی بد نظمی کا رونا رورہی ہے ۔ بھوک پیاس سے تڑپتے ہوئے بچے سماج کی بے حسی کا مرثیہ پیش کر تے ہیں ۔
آخر کسمپرسی میں دن گزارنے والوں کے بھی دن بیت رہے ہیں، اور عیش و نشاط میں مست لوگ بھی اپنی منزل آخر کی طرف رواں دواں ہیں ۔ یہ صبر و تحمل سے دن گزارنے والے وہاں عیش میں ہوں گے اور عیش و طرب کے بندوں کو کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا ۔
ہر اچھے برے دن اور حالات گزر ہی جائیں گے ۔ سوال یہ ہے کہ جب بندے اپنے رب کے پاس جائیں گے تو وہاں کیا جواب دیں گے ؟وہاں تو صرف انسان اپنے اعمال کی گٹھری کا بوجھ اپنے کاندھوں پر لے کر ہی جائے گا ۔ بے سروسامانی کے ساتھ دنیا میں جینے والے صابر و شاکر تو بڑے مزے میں ہوں گے،لیکنلاکھوں کروڑوں کی دولت رکھنے والے ، جواب دیتے رہ جائیں گے۔
اعتدال کی زندگی پسندیدہ ہے ، ہر حال میں انسان صبر و شکر کے جذبات کے ساتھ اپنی زندگی گزارے،اسی میں دائمی کامیابی و کامرانی ہے ۔ یہ دنیا تو جیسے تیسے گزر جائے گی ۔ اصل زندگی اور کامیابی تووہاں کی ہے ۔

Comments From Facebook

0 Comments