فروری ۲۰۲۳
خواتین کے لیے گھر بیٹھے پیسے کمانے کے دو طریقے دستیاب ہیں، آن لائن اور آف لائن۔ آج کے دور میں زیادہ تر خواتین گھر بیٹھ کر آن لائن پیسے کما رہی ہیں، اور کچھ خواتین گھر بیٹھے آف لائن کام کر کے بھی پیسے کما رہی ہیں۔آپ آن لائن یا آف لائن کوئی بھی کام کر کے اچھی کمائی کر سکتی ہیں۔انٹرنیٹ کی دنیا میں آن لائن پیسہ کمانا کوئی بڑی بات نہیں، آج کے دور میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو گھر بیٹھے آن لائن کام کرتے ہیں، اور صرف فری لانسنگ کے ذریعے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔
خواتین کے لیے گھر بیٹھ کر آن لائن کام کرنےمیں کئی سہولیات اور فائدے ہیں۔ آپ گھر بیٹھے کام کر سکتی ہیں، اور جتنا زیادہ کام کریں گی، اتنے ہی زیادہ پیسے ملیں گے، اس لیے یہاں پیسے کمانے کی کوئی حد نہیں ہے۔ آج کل تمام خواتین خود کفیل زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔آپ کو ہر شعبے میں کام کرنے والی خواتین نظر آئیں گی۔کئی خواتین گھر بیٹھے کمانے کی خواہش مند ہوتی ہیں،مگر انہیں اس بات کا صحیح علم نہیں ہوتا کہ ان کے لیے آن لائن کام بہتر رہے گا یا آف لائن۔
خواتین کے لیےپیسہ کمانے کے آف لائن اور آن لائن دونوں طریقے بتائےجارہے ہیں۔آئیے! جانتے ہیں آف لائن کن طریقوں سے کمایاجاسکتا ہے۔
آف لائن پیسےکمانے کے طریقے
اچار کا پاپڑ بنا کر
ٹفن سروس
بیوٹی پارلر
کمپیوٹر کوچنگ
خواتین کے لیےورزش کی کلاسز
کاسمیٹک اور چوڑیوں کا کاروبار
کیک اور بسکٹ بنانا
سلائی
آف لائن ٹیوشن
کیریئر کاؤنسلنگ
آف لائن ڈیٹا انٹری
پینٹ اینڈ آرٹس
خواتین گھر بیٹھے آف لائن پیسے کیسے کماتی ہیں؟
خواتین کو آف لائن پیسے کمانے کے لیےموبائل یا لیپ ٹاپ وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عورتیں یہ کام گھر میں کر سکتی ہیں۔
اچار کا پاپڑ بنا نا
آج کے دور میں زیادہ تر خواتین کھانا پکانا پسند کرتی ہیں اور کئی خواتین اچار پاپڑ بنانا پسند کرتی ہیں۔ بھارت میں زیادہ تر خواتین اچار پاپڑ کا کام کرکے ماہانہ ہزاروں روپے کما رہی ہیں۔اچار پاپڑ بنانا بہت آسان ہے، اور جو خواتین گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتی ہیں، وہ اچار پاپڑ کا کام شروع کر سکتی ہیں، اور اپنے اچار پاپڑ کو مقامی بازار اور اپنے آس پاس کے محلے میں فروخت کرکے پیسے کما سکتی ہیں۔دیہی اور شہری دونوں خواتین ،اچار پاپڑ کا بزنس شروع کرسکتی ہے۔
اچار پاپڑ بنانے کے لیے آپ کو تھوڑا سا سامان خریدنا ہوگا۔موسم کے مطابق آپ کسی بھی سبزی کا اچار بنا سکتی ہیں۔ اچار پاپڑ بنانے کے لیے آپ کو کم ازکم2000 روپےکی پونجی لگانی ہوگی۔ شروع میں آپ 1000 روپے لگا کر اچار پاپڑ بنانا بھی شروع کر سکتی ہیں۔وہ خواتین جو اچار پاپڑ بنانا نہیں جانتی ہیں، وہ یوٹیوب کے ذریعے اچار پاپڑ بنانا بھی سیکھ سکتی ہیں۔ اچار پاپڑ کا کام ہمیشہ جاری رہتا ہے اور آپ اس کام سے بہت اچھا پیسہ کما سکتی ہیں۔
ٹفن سروس
ٹفن سروس خواتین کے لیے گھر بیٹھے پیسہ کمانے کا بہتر طریقہ ہے۔ سبھی خواتین، چاہے وہ چھوٹے گاؤں کی ہوں یا بڑے شہر کی، کھانا پکانا جانتی ہیں۔ ایسے میں ٹفن سروس کا کاروبار ان کے لیے بہت اچھا ہے۔ آپ کو اپنا کاروبار ایسی جگہ پر شروع کرنا چاہیےجہاں لوگ تعلیم یا کام کرنے کے لیے دوسری جگہوں سے آئے ہوں۔ ایسے لوگوں کو گھر کا پکا ہوا کھانا پسند ہے۔ شروع میںیہ کام آپ کے لیے تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے،لیکن جیسے جیسے لوگوں کی تعداد بڑھے گی، آپ کی کمائی بھی زیادہ ہوگی۔
بیوٹی پارلر
اگر آپ میک اپ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ بیوٹی پارلر کا کام شروع کر سکتی ہیں۔ اگر آپ بیوٹی پارلر کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ کو کوئی علم نہیں ہے تو آپ اس کاکورس کر سکتی ہیں۔ اس کام کی بہت مانگ ہے، چاہے وہ گاؤں ہو یا شہر، آپ یہ کام گھر پر شروع کر سکتی ہیں۔آپ کو صرف لوگوں کو اپنے کاروبار کے بارے میں بتانا ہوگا ،تاکہ آپ کا کاروبار بڑھے۔ اس طرح خواتین گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں۔
کمپیوٹر کلاسز
اگر آپ کو کمپیوٹر کے بارے میں اچھا علم ہے تو آپ لوگوں کو کمپیوٹر سکھانے کے لیےکام کرسکتے ہیں۔ لڑکیوں کے لیے کمپیوٹر کلاس کھول کر آپ انہیں گھر بیٹھے کمپیوٹر اسکلزسکھا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی آپ آن لائن فارم بھرنا، پی ایچ ڈی کے تھیسس کا کام لے کر ڈیٹا انٹری کاکام سکھا کر انہیں روزگار سے جوڑ سکتی ہیں۔ آن لائن پروجیکٹ بنانا، پیپر ٹائپنگ کرنا ، وغیرہ کا کام سکھا کر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔ فری لانسنگ کی اسکلز سکھائی جائیں،تاکہ آسانی سے روزگار حاصل ہو۔ اس کی مانگ کافی زیادہ ہے، لہٰذا، آپ دوسروں کو کمپیوٹر سکھا کر بہت پیسہ کما سکتی ہیں۔
کاسمیٹک اور چوڑیوں کا کاروبار
کاسمیٹکس اور چوڑیوں کےکاروبار کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ کوشش کریں کہ وہ مصنوعات جو خواتین روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتی ہیں،ان کا کاروبار کریں، تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ چیزیںفروخت کرسکیں اور آپ زیادہ پیسہ کمانے لگیں۔
بیکری
بیکری کا کاروبار بھی آج کل بہت مقبول ہے۔ یہ بھی ایک ایسا کاروبار ہے جس کی مانگ ہر جگہ ہے۔ اگر آپ کیک بنانا جانتی ہیں تو آپ یہ کام اپنے گھر میں شروع کر سکتی ہیں۔کیک اور بسکٹ بنانے کا طریقہ آپ یوٹیوب سے دیکھ کر بھی سیکھ سکتی ہیں۔
سلائی
اگر خواتین سلائی کرنا جانتی ہیں تو یہ ان کے لیے پیسے کمانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آپ مختلف قسم کے کپڑوں کی سلائی کرسکتی ہیں،جیسے: سوٹ ، کرتی ، پلازو، اسکول یونیفارم وغیرہ۔ خواتین اپنے گھروں میں سلائی سینٹرز شروع کرکے کئی لڑکیوں اور خواتین کو یہ ہنر سیکھا سکتی ہے۔ مناسب فیس لے کر کماسکتی ہیں۔
گھر پر ٹیوشن
آپ دن میں 3 سے 4 گھنٹے اپنے آس پاس کے بچوں کو پڑھا کر بھی اچھا پیسہ کما سکتی ہیں۔ساتھ ہی کیلی گرافی جانتی ہوں تو اس کو بھی شامل کرکے پیسےکمائے جاسکتے ہیں۔ آپ یہ کام آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے کر سکتی ہیں۔
کیریئر کاؤنسلنگ
کیریئر کاؤنسلنگ ایک ایسا شعبہ ہے، جس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کیریئر کاؤنسلر طالب علموں کے مسائل کو اچھی طرح سنتا ہے اورکیریئر کے تعلق سے ان کی مناسب رہ نمائی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کاؤنسلرکا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اضطراب، ڈپریشن، خاندانی مسئلہ، تعلقات وغیرہ کے مسئلے سےپریشان لوگوں کی ذہنی کیفیات کو سمجھ انہیں حل کرنے کے طریقے بتاتا ہے،جس کے ذریعے لوگوں کو ڈپریشن وغیرہ سےباہر نکلنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میدان میں خواتین کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں کیونکہ وہ زیادہ نرم دل اور ہمدرد ہوتی ہیں۔
پینٹ اینڈ آرٹس
آپ آسانی سے اپنے گھر پر پینٹنگز بنا سکتی ہیں، اور انہیں اپنے قریبی شو روم یا دکان پر فروخت کرسکتی ہیں، پینٹنگ ایک مشکل کام ہے، لیکن اگر آپ کے پاس آرٹ ہے تو اس فن کو پیسے میں تبدیل کرنا ہوگا۔کئی طرح کی پینٹنگز کی مانگ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کسی کا اسکیچ بنانے میں ماہر ہیں تو اس ہنر کا استعمال کیا جاسکتا ہے، کیونکہ لوگ ایسی پینٹنگز بہت بناتے ہیں، اور آپ کو گھر بیٹھے آرڈر ملنا شروع ہو جائیں گے۔
خواتین کےلیے گھر بیٹھے آن لائن پیسے کمانے کی صورتیں بھی موجود ہیں۔انٹرنیٹ کی دنیا میں آن لائن پیسہ کمانا بہت آسان ہے۔ آج کے دور میں بہت سی خواتین گھر سے آن لائن کام کرتی ہیں۔ ایسی بہت سی ویب سائٹس ہیں جہاں آپ آن لائن کام کرکے ہر ماہ 20000 سے 50000 روپے تک کما سکتی ہیں۔ آن لائن ان کاموں کو کرکے گھر بیٹھےپیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
یوٹیوب
بہت سی خواتین یوٹیوب سے گھر بیٹھے ویڈیوز بنا کر لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔ خواتین ضروری معلومات پرمشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کافی پیسےکما سکتی ہیں۔ اگر آپ میں کوئی ٹیلنٹ ہے تو آپ اس ٹیلنٹ کو لوگوں تک پہنچا سکتی ہیں۔ خواتین کے لیے کئی طرح کے موضوعات ہوتے ہیں جن پر وہ ویڈیوز بنا سکتی ہیں۔ جیسے کھانا پکانا، صحت، فٹنس، فیشن وغیرہ۔ جیسے جیسے آپ کےویوورز بڑھتے ہیں ، آپ چینل کو مونیٹائز کرکے اس سے پیسہ کمانا شروع کرسکتی ہیں۔
بلاگنگ
بلاگنگ کے ذریعےبھی آپ کی آمدنی ہوسکتی ہے۔ویسے تو عام طور پر آپ کنٹینٹ رائٹنگ سے پیسے کما سکتی ہیں، لیکن اگر آپ چاہیں تو بلاگنگ کرکے بھی پیسے کما سکتی ہیں۔ آپ کو صرف اس کے لیےایک بلاگ ویب سائٹ بنانے کی ضرورت ہے۔آپ گوگل پر بلاگر کے ذریعہ مفت میں ایک اچھا بلاگ بھی ترتیب دے سکتی ہیں۔ آپ کھانا پکانے ، فیشن ، سفر ، صحت جیسے کئی موضوعات پر بلاگنگ کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کی سائٹ پر اچھی ٹریفک ہے تو آپ گوگل ایڈسینس کے ذریعے بہت اچھی کمائی کر سکتی ہیں۔ آپ بلاگنگ کرکے ہر ماہ 15000 سے35000روپے تک کما سکتی ہیں۔
فری لانسنگ
اگر آپ گرافک ڈیزائننگ، ترجمہ نگاری، پروف ریڈنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ اسکلز میں ماہر ہیں تو آپ اپنا بزنس خود شروع کرسکتی ہیں۔ انسٹاگرام پر پیج بناکر آرڈر لیں یا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو اپنے کام سے آگاہ کریں۔آپ فائیور یا اپ ورک پر اپنا پروفائل بنا کر آن لائن کام کر سکتی ہیں، یہاں آپ کئی طرح کے کام کر سکتی ہیں، جیسے: مضامین لکھنا، ڈیٹا انٹری، آن لائن فوٹوشاپ کوویڈیوز میں تبدیل کرنا۔ یہ سب آپ کو گھر بیٹھے کرنا ہے۔فائیور آپ کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہوگا، یہاں بہت سی ایسی خواتین ہیں جو مضمون لکھنے، ترجمہ، فوٹو ایڈیٹنگ ،ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے کام کرتی ہیں اور بہت اچھا پیسہ کماتی ہیں۔اگر آپ کے پاس صلاحیت ہے اور آپ ڈیزائننگ کا کام بہتر طریقے سے کرتی ہیں تو آپ کی اس طرح کے پلیٹ فارم سے بہت اچھی آمدنی ہوگی۔
آن لائن ٹیوشن
اگر آپ پڑھانے میں ماہر ہیں تو آپ اپنی ایپلی کیشن یا ویب سائٹ بنا کر وہاں طلبہ کو آن لائن پڑھا سکتی ہیں، اگر آپ چاہیں تو گوگل میٹ یا زوم کا سہارا لے کر آن لائن کلاسز بھی لے سکتی ہیں۔لاک ڈاؤن میں آن لائن تدریس بہت عام ہو گئی، کیونکہ لاک ڈاؤن نے بہت سے اساتذہ کا روزگار چھین لیا تھا، جس سے اساتذہ آن لائن آئے اور انہوں نےہمارے سامنے ایک اچھی مثال قائم کی۔آپ آن لائن پڑھانے کے لیے اپنے شہر میں مارکیٹنگ کرسکتی ہیں ، طلبہ کا داخلہ لے سکتی ہیں ۔ابتداءً فیس کو کم سے کم رکھ سکتی ہیں ، اور آہستہ آہستہ اپنی اکیڈمی کو بڑھا سکتی ہیں ۔آپ کو ٹرائی پوڈ اور مائیک جیسے کچھ ٹولز کی ضرورت ہوگی، جہاں آپ طالب علموں کو آسانی سے آن لائن پڑھا سکیں گی۔
مندرجہ بالا آف لائن اور آن لائن خواتین کے لیے کچھ روزگار کے ذرائع بتائے گئے ہیں۔ آن لائن کام کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ جب بھی آپ چاہیں کر سکتی ہیں اوریہ کہیں بھی کیا جا سکتا ہے۔ سخت محنت ہی آپ کی کامیابی کا راز ہے۔ ان کاموں میں وقت لگے گا، لیکن خدائے پاک سے اچھی توقع رکھیں تو کامیابی بھی ملے گی۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری ۲۰۲۳