فلسطینی بچہ

میں غزہ کا اک بچہ ہوں
اور من کا بالکل سچا ہوں
اس صحنِ حرم کی شان ہوں میں
اور ملت کا دربان ہوں میں
میں سچ کا علم لہراتا ہوں
ایماں کا بوجھ اٹھاتا ہوں
پر دنیا نے رخ موڑ لیا
اور مجھ کو تنہا چھوڑ دیا
بے رحم یہ دنیا دیکھ رہی
ظالم کو گھٹنے ٹیک رہی
اب بھوک نے جب بیتاب کیا
تو پیٹ پہ پتھر باندھ لیا
پر مجھ کو شکست نہ دے پائے
مرے عزم سے وہ ہیں گھبرائے
مرے دکھ کا مداوا رب کردے
عنبر کی دعا میں اثر بھر دے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲٥