مانع حمل وہ طریقے یا آلات ہوتے ہیں جو حمل سے بچنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ بیضہ دانی، انڈے کے بچہ دانی میں چپکنے یا بیضہ خارج ہونے کے عمل کو روک کر کام کرتے ہیں۔ عام اقسام میں کنڈوم، زبانی گولیاں، آئی یو ڈیز، ٹیکے، امپلانٹس اور جراحی بانجھ پن شامل ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد ناپسندیدہ حمل سے بچاؤ ہوتا ہے اور ثانوی وجوہات یہ ہوتی ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت وقفہ کی منصوبہ بندی ہوجائے۔ کچھ ہارمونی مانع حمل ماہواری کی ترتیب، پی سی او ایس یا کیل مہاسوں کے لیے تجویز کی جاتی ہیں اور کچھ ممالک میں آبادی پر کنٹرول کے اقدامات کے طور پر۔
ان کے سائیڈ ا یفیکٹس اور خطرات مختصر طور پر درج ذیل ہیں:
ہارمونی گولیاں وزن میں اضافہ، موڈ میں تبدیلی، متلی، خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ اور طویل مدت میں ہارمونز کی بے ترتیبی کا باعث بنتی ہیں۔ نیز آئی یو ڈیز پیڑو کی سوزش، بچہ دانی میں سوراخ (نایاب) اور شروعات میں زیادہ خون بہنے کا باعث بنتی ہیں۔ ٹیکے/امپلانٹس بے قاعدہ حیض، طویل استعمال سے ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ دیگر حفاظتی طریقے جیسے کنڈوم کم سے کم سائیڈ ایفیکٹس رکھتے ہیں، لیکن پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر ہارمونی مانع حمل کا طویل استعمال کیا جائے تو یہ قدرتی تولیدی صحت کو عام طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔ ہارمونی میں بے ترتیبی، غیر معمولی وزن میں اضافہ، پیڑو کی سوزش، خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ، بارآوری میں تاخیر، عمومی صحت کی بحالی میں رکاوٹ اور ذہنی صحت کے مسائل شامل ہیں۔
زیادہ تشویشناک پہلو نوجوانوں میں ان کا استعمال ہے
نوجوانوں کا رجحان قبل از نکاح تعلقات کے بارے میں ایک خطرناک حد تک غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رہا ہے۔ فارمیسیوں پر مانع حمل گولیوں کی بآسانی دستیابی کے باعث، بہت سے نوجوان بغیر والدین کی اطلاع یا طبی نگرانی کے انھیں حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ آسانی میڈیا میں حد سے زیادہ جنسی مواد اور ہم عمروں کے دباؤ کے ساتھ مل کر حیا اور اخلاقی اقدار کے زوال کا سبب بن رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک ایسی نسل پروان چڑھ رہی ہے جو شادی کے بعد ان اعمال کو مقدس یا نجی سمجھنے کے بجائے، ذاتی آزادی یا تفریح کے طور پر دیکھتی ہے اور وقت سے پہلے نئے نئے تجربات سے پہلے گزر جانا چاہتی ہے۔
اخلاقی، ثقافتی اور خاص طور پر اسلامی نقطۂ نظر سے یہ رجحان نہایت تشویشناک ہے۔ اسلام حیا، پاکدامنی اور قریبی تعلقات کو صرف نکاح کی حدود میں رکھنے پر زور دیتا ہے۔ نوجوانوں میں مانع حمل کے استعمال کا معمول بن جانا نہ صرف طبی لحاظ سے مشکوک ہے بلکہ روحانی اور اخلاقی طور پر آنے والی نسل کے لیے تباہ کن ہے۔ اس کا استعمال نوجوان نسل کو باقاعدہ سکھایا جاتا ہے۔ طبی طور پر یہ نو عمر لڑکیوں میں حمل کو روکتا ہے۔ لیکن ذرا سوچیے! نوجوان ابھی ہارمونی طور پر ترقی کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ جلد استعمال قدرتی چکروں اور بارآوری کو بہت سی پیچیدگیوں کے ساتھ متاثر کر سکتا ہے اور اگر تعلیم نہ ہو تو یہ غیر محفوظ جنسی رویے کی حوصلہ افزائی بھی کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اخلاقی، ثقافتی اور مذہبی اعتبار سے بہت سے افراد عموما نوجوانوں کے لیے اس کے استعمال کو ناپسند کرتے ہیں، کیوں کہ یہ اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔
یہ بچہ دانی/انڈے کو نقصان پہنچتا ہے اور آئی وی ایف آخری حل بن جاتا ہے۔ طویل مدتی ہارمونی مانع حمل استعمال قدرتی بیضہ کے اخراج کو سالوں تک دبا سکتا ہے۔ بچہ دانی کی اندرونی تہہ کو کمزور کر سکتا ہے۔ قدرتی انڈے کے معیار اور مقدار میں خلل ڈال سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ خواتین کو دوا بند کرنے کے بعد حمل میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ آئی وی ایف (ان وِٹرو فرٹیلائزیشن) اکثر ان خواتین کے لیے آخری سہارا بن جاتا ہے جن کی بارآوری متاثر ہو چکی ہو، چاہے وہ مانع حمل کا غلط استعمال ہو، دیر سے بچے پیدا کرنے کا فیصلہ ہو یا دیگر عوامل۔
اسلام میں، عارضی مانع حمل صرف اس وقت جائز ہے جب شوہر اور بیوی دونوں کی باہمی رضامندی ہو اور اس سے کوئی نقصان نہ ہو۔ مستقل طریقے، جیسے کہ نس بندی وغیرہ حرام ہیں، جب تک کہ طبی طور پر ناگزیر نہ ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ حکومتیں خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی پر قابو پانے کے پروگراموں کے تحت مانع حمل کو فروغ دیتی ہیں۔ کنڈوم، گولیاں مفت تقسیم کی جاتی ہیں اور آگاہی مہمات عام ہیں۔ طبی ماہرین بعض اوقات دوا ساز کمپنیوں کے اثر کی وجہ سے ہلکی ماہواری کے مسائل پر بھی مانع حمل تجویز کرتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود اور اپنے بچوں کو ان حقیقتوں سے آگاہ کریں۔
٭ ٭ ٭
ویڈیو :
نوجوانوں کا رجحان قبل از نکاح تعلقات کے بارے میں ایک خطرناک حد تک غیر سنجیدہ رویہ اختیار کر رہا ہے۔ فارمیسیوں پر مانع حمل گولیوں کی بآسانی دستیابی کے باعث، بہت سے نوجوان بغیر والدین کی اطلاع یا طبی نگرانی کے انھیں حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ آسانی میڈیا میں حد سے زیادہ جنسی مواد اور ہم عمروں کے دباؤ کے ساتھ مل کر حیا اور اخلاقی اقدار کے زوال کا سبب بن رہی ہے۔


0 Comments