مرہم امید

کہتے ہیں وقت سب سے بڑا مرہم ہے۔ سچ کہتے ہے۔ وقت جب گزرتا ہے اپنے ساتھ زخموں کو مندمل کرتا جاتا ہے۔ یوں پھر وہ ماضی کا حصہ بن کر رہ جاتے ہے۔ اس لیے وقت کو گزر جانے دینا چاہیے۔ اس کے بعد کوئی تکلیف اتنی بڑی نہیں لگتی، کیوں کہ وقت اس کی تاثیر کو کم کر دیتا ہے۔

سوچ رہی ہوں آج کیا لکھا جائے؟
دور پہاڑوں سے اگتے سورج کے بارے میں۔۔۔
سرمئی سی سردی کی شام کے بارے میں،
یا اندھیری رات میں اگتے ننھے ستاروں کے بارے میں۔۔۔
یہ کائنات مجھے ایک ہی چیز جتاتی ہے۔۔۔
امید ہی پر دنیا قائم ہے۔۔۔!!!
کہتے ہیں وقت سب سے بڑا مرہم ہے۔ سچ کہتے ہے۔ وقت جب گزرتا ہے اپنے ساتھ زخموں کو مندمل کرتا جاتا ہے۔ یوں پھر وہ ماضی کا حصہ بن کر رہ جاتے ہے۔ اس لیے وقت کو گزر جانے دینا چاہیے۔ اس کے بعد کوئی تکلیف اتنی بڑی نہیں لگتی، کیوں کہ وقت اس کی تاثیر کو کم کر دیتا ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ اس میں کمال کس کا ہے، مگر ہیلینگ پراسس کا تعلق وقت کے ساتھ بہت گہرا ہے۔ یہ وقت ہر لمحے اپنے ساتھ نئی امیدوں کا مرہم لگاتا جاتا ہے۔ پھر انسان کے پاس انتظار کے سوا دوسرا کوئی آپشن بھی نہیں ہوتا۔ چیزیں اپنے وقت پر ہی انجام پاتی ہیں، جس کا علم صرف اللہ علیم و خبیر کے پاس ہوتا ہے۔ اسی لیے تو بندہ مومن اطمینان سے لبریز ہوتا ہے، کیوں کہ وہ جانتا ہے ہر شئے کا اختیار خدا کے پاس ہے۔ پھر تمام بے چینی، منفی خیالات، گھبراہٹ اس کے قریب سے گزر جاتی ہے اور وہ سکون کی وادی میں غرق ہو کر فکر سے بے پرواہ، اپنے رب پر یقین رکھتے ہوئے صحیح وقت کا منتظر، زندگی کو گزار رہا ہوتا ہے۔ یہی چیز اس کے اندر امید کو جنم دیتی ہے کہ شاید آنے والا وقت پہلے سے بہتر ہوگا اور یہ تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے کہتا ہے:
وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ. (الضحی: ۴)
’’اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے۔‘‘ اس آیت میں چھپے ہوئے کئی راز میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمیں بھی اپنا آپ ہر گزرے دن سے بہتر کرنا ہے۔ پر امید ہو کر زندگی کے ہر چھوٹے بڑے طوفان سے نکل آنا ہے۔ ایسے کہ اپنا آپ مزید نکھار ہوا اور مضبوط لگے۔ کیوں کہ پر امید مومن اپنے لیے راہیں نکال ہی لیتا ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲٥