تعلیم یا اذیت؟طلبہ کی خودکشی پر ایک نظر
جوں ہی مسابقتی امتحان کا نتیجہ آتا ہے، طالب علموں کے ڈپریشن، انزائٹی، اسٹریس اور کاونسلنگ کے کیس بڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی آئے دن اخبارات خودکشی کے واقعات بیان کررہے ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والے نوجوان ایک دن میں یہ فیصلہ نہیں لیتے، بلکہ اس کی ابتداء رفتہ رفتہ کئی سال پہلے سے شروع ہوجاتی ہے۔ہمارے درمیان رہنے والے یہ معصوم ذہن نہیں جانتے کہ وہ کس ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں؟ اس سے پہلے خودکشی کے عنوان پر کئی آرٹیکل ھادیہ میں شائع ہوچکے ہیں، تاہم یہ مضمون والدین کے لیے اپنے بچوں کی نفسیاتی اور ذہنی مدد کرنے کے طریقوں پر مبنی ہوگا۔ اس میں ہم بات کریں گے کہ بچوں کی سماجی تنہائی (Social Aloofness) بیزاری اور چڑچڑاہٹ پر والدین ابتدا سے توجہ دیں اور بچوں کی ذہنی ساخت کو اس مضمون کی مدد سے سمجھیں، تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر طریقے سے مدد کر سکیں۔
سب سے پہلے یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ جو طالب علم خودکشی کرتے ہیں، وہ خودکشی سے پہلے ہمارے درمیان ہوتے ہیں۔ ہم اس وقت ان کی بدلتی کیفیت، مایوسی، اینزائٹی اور اسٹریس کو سمجھنے میں تاخیر کردیتے ہیں۔ صرف بچوں سے والدین توقعات لگائے رکھتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ معصوم بچوں کا ذہن دبا جارہا ہے۔ کوئی بھی نوجوان ایک دن میں خودکشی کا فیصلہ نہیں کرتا۔ وہ رفتہ رفتہ ذہنی اعتبار سے مخدوش ہوتا رہتا ہے۔ جب مایوسی انتہا کو پہنچ جاتی ہے، تب اسے خیال آتا ہے کہ اگر میں مرگیا تو سب سکون ہو جائے گا یا میں اپنے والدین کو حقیقی خوشی نہیں دے سکتا، والدین کا نام روشن نہیں کرسکتا۔ انھوں نے مجھ پر اتنا پیسہ ضائع کیا، مجھے شرم سے مر جانا چاہئے۔ میں سب پر بوجھ ہوں۔ میرے جانے سے کسی کو فرق نہیں پڑے گا۔
ایسے خیالات مستقل اسے گھیر لیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بچے کے ذہن میں ایسے خیالات کیوں بنتے ہیں؟ اس کے لیے بچے کے ’’نیورولوجیکل سسٹم‘‘ کو سمجھیے بلکہ پہلے ‘نیورون‘کو سمجھ لیتے ہیں۔ عام فہم زبان میں اس کی تعریف یوں کی جائے گی: ’’نیورون سسٹم وہ نظام ہے جس سے دماغ، جسم کے تمام حصوں کو پیغامات بھیجتا ہے اور ان سے پیغام لیتا ہے۔‘‘ نیورون سسٹم دراصل ہمارے دماغ اور اعصابی نظام (Nervous System) کا وہ حصہ ہے جو پیغامات پہنچاتا ہے، ٹھیک ویسے جیسے موبائل میں سگنل یا کمپیوٹر میں وائرز ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے دماغ میں باریک وائرنگ نما جال ہوتا ہے جو پورے جسم کو سگنلز اور پیغام بھیجتا ہے۔
ہمارے جسم میں اربوں (Billions) نیورونز ہوتے ہیں۔ یہ ایسے خلیے (cells) ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور ہر وقت پیغام بھیجتے اور وصول کرتے ہیں۔ جیسے میں نے گرمی محسوس کی۔ نیورون دماغ کو پیغام بھیجے گا۔ دماغ نے کہا ہاتھ ہٹا لو۔ نیورون ہاتھ کو پیغام بھیجے گا اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہاتھ فوراً ہٹ جائے گا۔ انھیں نیورونز کو جب انسان سمجھ لیتا ہے تو دماغ میں ہونے والے پروگرامنگ کو سمجھ کر بچے کے دماغ میں اس طرح ہدایت بھی جاری (ڈاٹا فیڈ) کرسکتا ہے اور اسی ہدایت کاری کی مہارت کو کمیونکیشن اسکل کہا جاتا ہے۔
نیورون کے درمیان دماغ کے حصے ہوتے ہیں جس کے کام اور نام مختلف ہیں۔

امیگڈیلا (Amygdala):

 یہ خوف اور جذبات کی نگرانی کرتا ہے اور نہایت فعال ہوتا ہے۔

پری فرنٹل کارٹیکس (Prefrontal Cortex):

دماغ کے سامنے کا حصہ ہے، جس کا کام فیصلہ سازی ہے۔ جب امیگڈیلا اور پری فرنٹل کارٹیکس کے درمیان تال میل ختم ہوجاتا ہے تو ایک اسٹریس ہارمون ‘cortisol’جاری ہوتا ہے، جو اندر ہی اندر انسان کے اعصابی نظام کو کمزور بناتا ہے۔ پری فرنٹل کارٹیکس (فیصلہ سازی اور خود کنٹرول کا مرکز) کی فعالیت کمزور ہو جاتی ہے۔ دماغ خودکار طریقے سے منفی خیالات پیدا کرتا ہے۔ مثلا: میری کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ کوئی ضرورت ہے۔

تصویر میں موجود نیلا حصہ ‘Prefrontal cortex’ ہے، جب یہ اپنا کام بند کردے تو اس میں حرکت کم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سےimpulse’ ‘controlکمزور ہو جاتا ہے۔ اسٹریس ہارمونز (Stress Hormones) جو ‘Cortisol’کو زیادہ جاری کرتا ہے، ‘Orbitofrontal cortex’کے کام میں خرابی کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے نقصان اور فائدے کے درمیان توازن ختم ہو جاتا ہے۔ ‘Cortisol’ کا مسلسل اخراجhippocampus (یادداشت اور جذبات کی نگرانی کرنے والا حصہ) کو سکیڑتا ہے۔ دماغ میں Serotonin, Dopamine اور Norepinephrine کی سطح کم ہونے لگتی ہے۔Ventral striatum (انعام اور خوشی کا مرکز) کمزور ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے انسان کو کسی چیز میں خوشی نہیں ملتی۔ Mirror neurons کی حساسیت کم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمدردی محسوس نہیں ہوتی ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بچہ بہت چھوٹی عمر میں والدین کے لڑائی جھگڑے سنتا ہے یا وہ مستقل موبائیل استعمال کرتا ہے یا پھر شرابی والد کی وجہ سے گھر ہمیشہ لڑائی جھگڑا، مار پیٹ کی آماجگاہ بن جاتا ہو یا اس کے ساتھ شدید قسم کا جنسی استحصال ہو ۔ والدین بچوں کو امتحان کے گریڈز لانے یا مسابقتی امتحان میں کامیاب ہونے کے توقع ضرورت سے زیادہ لگادیں۔ اس کی وجوہات کو اس طرح ترتیب دیا جاسکتا ہے:
(۱) تعلیمی دباؤ (ناکامی، مقابلہ)
(۲) والدین یا اساتذہ کی توقعات
(۳) معاشرتی تنہائی یا bullying
(۴) معاشی یا گھریلو دباؤ
(۵) خود کو الزام دینا
(۶) مستقبل کی ہر صورت بدترین تصور کرنا
(۷) تعلیمی دباؤ (Coaching Culture)اور کوچنگ سینٹرز میں بچوں پر ضرورت سے زیادہ اسکور کا دباؤ بنانا
(۸) ذہنی صحت کی کمی ، غیر صحت مند غزائیں
(۹) خاندان کی طرف سے زیادہ توقعات، رشتے دار رزلٹ پوچھ پوچھ کر بچے کی ذہنی حالت برباد کردیتے ہیں
(۱۰) سماجی امتیاز (ذات پات، صنف)
(۱۱) مالی مسائل
والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی نگہداشت کریں اور پرورش کا حق ادا کریں ۔ اس سے غیر مشروط محبت (unconditional love)کریں۔ سب سے بڑا راز یہی ہے کہ بچوں کے ساتھ اچھا رویہ والدین کا ان کے گریڈز کی وجہ سے کیا جاتا ہے ۔نتائج پر بات کرنے والے رشتے داروں کو شٹ اپ کال دینا والدین کو آنا چاہیے ۔ یہی چیز انھیں دباؤ کا شکار بناتی ہے۔
بچے کا مشاہدہ کریں کہ کیا وہ اسکول سے آکر مایوس رہتا ہے۔ ٹیوشن کے دروان اپنے نتائج سے ناامید ہےیا وہ موبائیل کے استعمال کے سبب بے خوابی یا زیادتی نیند کا شکار یا چیزوں سے اس کی دل‌چسپی کا ختم ہو جانا یا باتوں میں وہ خود کو بے کار سمجھنے لگتا ہے اور خود کو بے کار محسوس کرتا ہے۔ ہر بات کو بہت زیادہ سوچتا ہویا سوچنا بند کردے اور صرف منہ تکتا ہو، کسی کام کے کہنے پر غائب دماغ محسوس ہوتا ہو ۔ زیادہ سوچنے والا بندہ ہو، بات بات پر خود کو الزام دیتا ہواور مستقبل کی ہر تصور بدترین تصور کرتا ہو تو سمجھ لیں کہ وہ مسلسل دباؤ ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔ یہ علامتیں اسے مایوس کے اندھیری میں ڈھکیل رہی ہیں ۔ ایسے بچے دیکھنے سے ہی محسوس ہوجاتے ہیں۔ وہ تنہائی پسند ہو جاتے ہیں، کسی سے ملنے سے گھبراتے ہیں، دوسروں سے بات چیت بند کر دیتے ہیں، سوشل میڈیا یا فزیکل دنیا سے کٹ جاتے ہیں، اپنے نمبرات کے لیے ہروقت شرمندہ رہتے ہیں ۔ ذیل میں ہم مایوس بچوں کی کئی تنبیہی علامتیں بیان کررہے ہیں جہاں والدین کو بغیر تاخیر کے کاؤنسلر سے مدد لینا ناگزیر ہوجاتا ہے:
(۱) غیر معمولی خاموشی یا جذباتی ردعمل
(۲) موت کے بارے میں بات کرنا
(۳) ذاتی اشیاء کا تقسیم کرنا
(۴) کھانے، سونے کے معمولات میں تبدیلی
(۵) خاموش ہوجاتے ہیں۔ نظریں نہیں ملاتے ہیں، کسی سے ملتے نہیں۔ (۶) گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ ہر سماجی جگہ سے بھاگنے لگتے ہیں ۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر والدین فوری اپنے بچوں کو مذکورہ بالا حالت میں counselling یا psychotherapy (مثلاً CBT) دماغی کیمیکل کو متوازن کرنے کے لیے antidepressant (ڈاکٹری مشورے سے) لیں۔
ایسے بچے کو افراد اور خاندان کی خصوصی توجہ ملنی چاہیے۔ اسکول میں اچھے دوستوں کی صحبت اور سماجی مدد، رشتہ داروں سے تعاون ملنی چاہیے۔ ذہن سازی (Mindfulness) اور ریلیکسیشن ٹیکنیک استعمال کریں
تعلیمی دباؤ بنانے یا کرئیر بنانے کے لیے بچوں پر دباؤ نہ بنائیں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ بھی طاقت و استطاعت سے زیادہ دباؤ بندے پر نہیں ڈالتا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بندوں کو بھی کسی پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ ڈالنا اللہ کو نہ ناپسند ہے۔ والدین بچوں پر توقع کا اتنا بوجھ ڈالتے ہیں اور یہ سمجھے بغیر کہ بچہ زندگی سے دور ہوتا جارہا ہے۔نتیجتا بے شمار خود کشی کے واقعات درج ہوئے ہیں۔
سدارتھان کرالہ کے ۲۰ ؍سالہ وٹیرنری طالب علم کو کیرالا یونیورسٹی کے ہوسٹل کے واش روم میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ خودکشی سے پہلے اس پر فیکسی طرز کا رگنگ کرنے کا الزام لگا اور اس کے نتیجے میں شدید تشدد ہوا تھا۔ ۱۸؍ طلبہ کے خلاف کیس درج کیا گیا۔( ویکی پیڈیا)
۲۰۲۲ء میں کوٹا کے ۱۷؍ سالہ ایک طالب علم (نیٹ امتحان کی تیاری کررہا تھا) نے خودکشی کی۔ یہ کوٹا میں اس سال کابارہواں ایسا واقعہ تھا، جہاں ۲۰۲۳ ءمیں ۲۶؍ طلبہ نے خودکشی کی تھی۔(The Times of India)
۲۰۲۲ء میں یونیورسٹی بنگلور ۲۱؍ سالہ B.Tech طالبعلم کراسالا راہول نے چہارم منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کی۔ الزام تھا کہ اسے امتحان میں دیر کی وجہ سے امتحان میں نہ بیٹھنے دیا گیا۔ یونیورسٹی اور یو جی سی نے تحقیقات شروع کیں۔(Wikipedia)
فروری ۲۰۲۵ء بھنیشور نیپالی B.Tech تیسری سالہ طالبہ پراکرتی لامسال کو حراسانی اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ اس واقعے نے یونیورسٹی میں شدید احتجاج اور نیپالی طلبہ کی بے دخلی کا سبب بنا۔(Wikipedia, reddit.com
۱۲؍ فروری ۲۰۲۵ء تھرایواننت پورم پلس ون (۱۱) کا طالبعلم بینسن ابراہیم کا اپنے اسکول میں جسمانی تناؤ کی وجہ سے خودکشی کرنے والا واقعہ سامنے آیا۔ ان کے والدین نے تنازعہ میں ملوث اسکول کلرک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔(reddit.co)
گوا BITs۲۰ آتھرو دیسائی مارچ ۲۰۲۵ء سالہ طالبعلم آتھرو دیسائی نے امتحانات کے دوران ہوسٹل کے اندر خودکشی کرلی۔ وجہ واضح نہیں، لیکن تعلیمی دباؤ کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ (reddit.com)
اترپردیش مارچ ۲۰۲۵ء کلاس ۹؍کی ۱۷؍ سالہ ریا پراجاپتی نے امتحان میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی، کیونکہ ۸۰۰؍ روپے واجب الادا فیس نہ ہونے پر اسکول نے اسے داخلہ کارڈ نہ دیا اور عوامی طور پر توہین کی۔(reddit.com, reddit.com)
الہ اباد میں۲۰۲۵ء بیس سالہ B.Tech گریجویٹ نکیش کمار روہیداس کو ہوسٹل میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ ان کی آخری سمسٹر کا امتحان آنے والا تھا۔ کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ تحقیقات جاری ہیں۔(The Times of India)
گریٹر نوئیڈا کی ۱۹؍ سالہ بی ٹیک اسٹوڈنٹ، جو امتحان میں نقل کرنے کے الزام کے بعد ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کرگئی۔ پولیس نے کالج انتظامیہ کے خلاف دفعہ برائے ’خودکشی پر اُبھارنے‘ کا کیس درج کیا۔(The Times of India)
بہار کی ۱۸؍ سالہ طالبہ سوہانی راؤت کو خاندان کے پرانے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں ممکنہ رومانی تعلق کو اس واقعے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔(The Times of India)
ترچی ماڈل اسکول تمل ناڈو میں بارہویں کلاس کا لڑکا (بی. یُوواراج) اور ایک لڑکی نے اسکول کی ہوسٹل میں خودکشی کی۔ انتظامیہ نے مشاورت اور تناؤ کم کرنے کے پروگرام شروع کیے۔(The Times of India)
شادرھا نوائڈا کی بی ڈی ایس کی طالبہ نے ہوسٹل روم میں خودکش کی اور ایک نوٹ میں دو فیکلٹی ممبران پر ہراسانی کا الزام لگایا۔ دونوں گرفتار اور معطل کیے گئے۔(The Times of India)
اسی طرح ۲۱ ؍سالہ BSc طالبہ نے آن لائن لڈو گیم میں۵؍ لاکھ سے زیادہ ہارنے کے بعد خودکشی کی۔ نوٹ ملا، عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔(The (Times of India
اگست ۲۰۲۵ء میں پوری اڑیسا کی ۱۵؍ سالہ لڑکی نے دہلی AIIMS میں جل کر موت پائی۔ اہل خانہ نے یہ خودکشی قرار دیا، جبکہ سیاسی جماعتوں نے قتل کا دعویٰ کیا۔ تحقیقات کے مطالبے جاری ہیں۔(The Times of India)
کوٹا، راجستھان کا ۱۷؍ سالہ طالب علم کئی مہینوں سے نیٹ کی تیاری کے دباؤ میں تھا۔ ایک نوٹ میں لکھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے ناخوش ہےا س واقعے کے بعد طلبہ کے لیے نفسیاتی مدد اور بریک دینے کی مہم شروع ہوئی۔
حیدرآباد کا ۱۶؍ سالہ طالب علم آن لائن گیم میں رقم خرچ کر بیٹھا تھا۔ جب والدین نے منع کیا تو شدید دباؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی۔آن لائن اعلان جاری کیا ۔
دہلی یونیورسی کے ۲۰؍ سالہ، گریجویشن کے طالب علم نے ڈپریشن اور احساسِ تنہائی کے باعث اپنی جان لے لی۔ دوستوں نے بتایا کہ وہ مسلسل ذہنی دباؤ میں تھا۔
بچوں میں تعلیمی دباؤ کے بجائے والدین کو سوچنا چاہیے کہ بچے ہنستے کھلتے، پڑھیں۔ مطالعہ کے دباؤ، نفسیاتی تناؤ، امتحانی دباؤ، سماجی توہین، اور خاندانی دباؤ خودکشی کے اہم عوامل رہے ہیں۔ نیز آن لائن گیمز کے مالی نقصان نے نوجوانوں پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔
اساتذہ کی جانب سے ہراسانی یا امتیازی رویہ‌بھی خودکشی کی طرف لے جانے والا رویہ ہے۔ ریاستی اور ادارتی سطح پر نفسیاتی مشاورت، سپورٹ یونٹ اور قانونی کارروائیوں کا زور اب بڑھا ہے۔

٭ ٭ ٭

ویڈیو :

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے