یہ کتاب قرآنِ پاک کے پیغامات اور تعلیمات کو انتہائی سادہ، عام فہم اور مؤثر انداز میں پیش کرنے والی ایک نایاب اور اہم کتاب ہے۔ اس کا آغاز بسم اللہ کے بعد ایک پراثر جملے سے ہوتا ہے: ’’اللہ کے سوا کسی کو بھی بقا اور دوام حاصل نہیں۔‘‘ پہلے ہی صفحے سے قاری کو یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک کتاب نہیں، بلکہ دل کی دنیا میں جھانکنے اور اللہ کے کلام سے جڑنے کا ذریعہ ہے۔
مقدمہ مولانا محمد عنایت اللہ اسد سبحانی صاحب نے تحریر فرمایا ہے، جس میں بڑے خوبصورت انداز میں یہ بیان کیا ہے کہ قرآن کس طرح صحابہ کرامؓ کی زندگیاں بدل دینے والا کلام ہے۔ فلسطین کے مظلوم اور حوصلہ مند نوجوانوں کا ایمان اور یقین بھی اسی قرآن کی روشنی سے جلا پکڑ رہا ہے۔ مقدمہ خود ایک فکری دعوت اور قرآنی تعلق میں تازگی پیدا کرنے کا اک پیغام ہے۔
مترجم ڈاکٹر ادھم شرقاوی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ عربی میں اس کتاب کو انتہائی دلنشین اور عام فہم اسلوب میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کتاب اس قدر عام فہم ہے کہ ذہن تھکتا نہیں اور یہ اُن حقائق کو بڑی آسانی سے ذہن نشین کرا دیتی ہے جو بڑی بڑی کتابیں نہیں کر پاتیں۔
عربی زبان کی اس خوبصورت کتاب کو اردو قارئین کے لیے ابوالاعلیٰ سید سبحانی صاحب نے وقت کی اہم ضرورت محسوس کرتے ہوئے ترجمہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اس خدمت کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور جزائے خیر سے نوازے۔
کتاب کے ہر صفحے پر ایک گہرا سبق، دل کی آواز اور قرآن کا خوبصورت پیغام موجود ہے، جو قاری کو جھنجھوڑتا ہے، سنوارتا ہے اور اللہ کی بارگاہ کی طرف بلاتا ہے۔
اس کتاب کو پڑھ کر مجھے بہت سی اہم حقیقتوں سے آگہی ہوئی:
ایمان اور علم کا رشتہ کیا ہے؟
اصل بہادری کس چیز کا نام ہے؟
دعا کی قبولیت میں تاخیر کی حکمت کیا ہے؟
محبت کی سب سے خوبصورت شکل کیا ہوتی ہے؟
توکل حقیقت میں کیسے کیا جاتا ہے؟
تسلیم و رضا کسے کہتے ہیں؟
اگر رشتہ ختم کرنا ناگزیر ہو جائے تو اسے کس انداز سے ختم کیا جائے؟
کسی کی خیر خواہی کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
نعمتوں میں تاخیر کی کیا حکمت ہو سکتی ہے؟
یہ کتاب ایسے تمام سوالات کے وہ جوابات فراہم کرتی ہے جو قاری کے ذہن و دل کے بند دریچے کھول دیتا ہے۔ ہر صفحے پر وہ فکر اور بصیرت ہے جو انسان کو خود سے، اپنے رب سے اور زندگی کی حقیقتوں سے قریب کر دیتی ہے۔
کتاب کے آخری صفحے کا پیغام تو دل کو چھو لینے والا ہے: ’’اللہ رب العزت نے خود کو غفّار اس لیے کہا ہے، کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ بندے بار بار اُس کی بارگاہ میں حاضری دیں۔‘‘
یہ کتاب ان لوگوں کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے:
جو قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کو دل کی گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔
جو زندگی کی تھکن میں تازگی، سکون اور رب سے تعلق کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
جو فلسطین میں ہونے والے مظالم سے دل شکستہ اور دل برداشتہ ہیں اور اپنے زخموں پر مرہم چاہتے ہیں۔
جو سادہ مگر فکری اور روحانی مضامین پڑھنے کے شوقین ہیں۔
قرآنِ پاک کے مضامین پر لکھی گئی یہ ایک ایسی کتاب ہے جو ہر گھر میں ہونی چاہیے۔
٭ ٭ ٭
مترجم ڈاکٹر ادھم شرقاوی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ عربی میں اس کتاب کو انتہائی دلنشین اور عام فہم اسلوب میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کتاب اس قدر عام فہم ہے کہ ذہن تھکتا نہیں اور یہ اُن حقائق کو بڑی آسانی سے ذہن نشین کرا دیتی ہے جو بڑی بڑی کتابیں نہیں کر پاتیں۔


ماشاءاللہ بہت عمدہ مجھے رسائل القرآن، رسائل النبی، رسائل الصحابہ، رسائل التابعین کی اردو کتب PDF میں درکار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور حضور یہ کتاب مجھے ی ڈی ایف میں کیسے ملیگا
I am searching Islamic book for motivation and rule my life with simplicity