پانی سے دوستی

گرمیوں کی دوپہر میں جب اسماء میرے کلینک آئی۔ تین مہینے کی بیٹی گود میں، بال بکھرے ہوئے، چہرے پر تھکن اور آنکھوں میں نیند کی کمی صاف دکھ رہی تھی۔ بیٹھی تو فوراً بول پڑی: ’’ڈاکٹر سلمیٰ! دودھ پلانا تو ٹھیک ہے، لیکن یہ ہر وقت پانی پینا۔۔۔ سچ میں مجھ سے نہیں ہوتا! دل ہی نہیں کرتا!‘‘ میں مسکرائی، کیوں کہ یہ شکایت میں روز سنتی ہوں:

پانی کی کمی

تھکن

سر درد

کم دودھ۔

اسماء نے بتایا کہ ہر وقت تھکاوٹ، سر درد، منہ خشک رہتا ہے اور لگتا ہے دودھ بھی کم ہو رہا ہے۔
میں نے نرمی سے سمجھایا: ’’بیٹا، تمہارا جسم دودھ بنا رہا ہے اور دودھ کا بڑا حصہ پانی ہوتا ہے۔ اگر تم خود پانی نہیں پیو گی تو جسم کیسے بنائے گا؟‘‘ اسماء نے سر ہلاتے ہوئے کہا کہ پتہ ہے، لیکن سادہ پانی سے جی بھر گیا ہے۔

پانی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے!

میں نے کہا کہ پھر پانی کو ذرا مزے دار بناتے ہیں!
ہم نے مل کر ایک مزے دار ’’ہائیڈریشن پلان‘‘ بنایا، بالکل دیسی اسٹائل میں۔

 اسماء کا نیا بی پلان

(۱) لیموں پانی (نِمبو پانی)

ٹھنڈا پانی، تھوڑا سا نمک یا چینی، اوپر سے پودینہ۔ ذائقے دار، ہضم کے لیے بھی اچھا ہے۔

(۲) روح افزا یا ستّو

روح افزا ہلکا سا بنائیں، زیادہ چینی نہ ہو۔ ستّو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے، طاقت بھی دیتا ہے۔

(۳) ناریل پانی (ناریل کا دودھ)

قدرتی نمکین پانی گرمیوں کے لیے بہترین ہے۔

(۴) دودھ، لسّی اور ہلکی چائے

لسّی بغیر چینی کے ٹھنڈی اور زبردست ہے۔ دودھ سے کیلشیم بھی ملے گا۔

(۵) فروٹ واٹر

ایک بوتل میں سیب، کھیرا یا لیموں کے ٹکڑے ڈال لیں۔ نہ صرف خوبصورت لگتا ہے، بلکہ پینے میں مزہ بھی آتا ہے!

’’پانی کھانا‘‘ بھی ممکن ہے!

جی ہاں، کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن سے پانی بھی ملتا ہے:
تربوز
مالٹا
کھیرا
دہی
ہلکی دال یا شوربے والی سبزی
میں نے کہا کہ یہ سب کھا کے بھی تم اپنے آپ کو hydrated رکھ سکتی ہو!

تھوڑی سے احتیاط بھی ضروری ہے

میں نے اسماء کو کچھ باتیں خاص طور پر کہیں:
بہت زیادہ چائے یا کافی نہ پیو۔ اس سے پانی میں کمی ہوتی ہے۔
بوتل والے جوس میں چینی زیادہ فائدہ کم ہے۔
کولڈ ڈرنکس سے زبان کو ٹھنڈک مگر جسم کو نقصان پہنچتا ہے۔

ایک مہینہ بعد

ایک مہینے بعد جب اسماء دوبارہ آئی، تو چہرہ کھِلا ہوا، آنکھوں میں چمک اور بیٹی سکون سے سو رہی تھی۔ وہ بولی: ’’ڈاکٹر صاحبہ! اب میں روز تھوڑا تھوڑا پیتی ہوں۔ کبھی لسّی، کبھی لیموں پانی۔ سادہ پانی تو کم، لیکن اب طبیعت ہلکی ہلکی فریش رہتی ہے!‘‘ میں نے خوشی سے کہا کہ بس بیٹا، یہی ہوتا ہے۔ زبردستی نہیں، محبت سے خود کا خیال رکھو!

آخری بات، میری طرف سے

پیاری ماؤں! آپ ایک عظیم کام کر رہی ہیں۔ اپنے بچے کو دودھ پلانا، اس کی پرورش کرنا۔ لیکن یاد رکھیں کہ آپ کا جسم بھی محبت اور توجہ مانگتا ہے۔ پانی پینا ایک چھوٹی سی بات لگتی ہے، لیکن اس سے:
دودھ ٹھیک بنتا ہے
تھکن کم ہوتی ہے
اور آپ کا مزاج بھی بہتر رہتا ہے۔
تو چاہے وہ ایک گلاس لسّی ہو، ایک ٹکڑا تربوز، یا بوتل میں ڈالے ہوئے لیموں کے چند ٹکڑے۔ بس تھوڑا تھوڑا دن بھر میں پیتی رہیں۔ اسماء کی طرح آپ بھی پانی سے دوستی کر سکتی ہیں، مزے کے ساتھ۔

٭ ٭ ٭

ایک مہینے بعد جب اسماء دوبارہ آئی، تو چہرہ کھِلا ہوا، آنکھوں میں چمک اور بیٹی سکون سے سو رہی تھی۔ وہ بولی: ’’ڈاکٹر صاحبہ! اب میں روز تھوڑا تھوڑا پیتی ہوں۔ کبھی لسّی، کبھی لیموں پانی۔ سادہ پانی تو کم، لیکن اب طبیعت ہلکی ہلکی فریش رہتی ہے!‘‘ میں نے خوشی سے کہا کہ بس بیٹا، یہی ہوتا ہے۔ زبردستی نہیں، محبت سے خود کا خیال رکھو!

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر ۲۰۲٥