ایک اسکول کے پروگرام میں بطور گیسٹ ، ٹیچرز پر لیکچر کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وہاں ایک مہمان خاتون مزید مدعو تھیں۔ ہم دونوں مہمانان کی مخاطبت اساتذہ سے تھی۔ ہم سے پہلے جو خاتون مخاطب تھیں، وہ بچوں کی تعلیمی سرگرمی میں آرٹ اور کلچر کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہنے لگیں کہ ہمارے بچے ہندستان کے کلچر اور یہاں کی سنسکرتی کی حفاظت کرنے والے بھی ہونا چاہیے۔ فینسی ڈریس میں اگر بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اہم شخصیات کے کرداروں کے لباس پہنیں اور برادرانِ وطن کے بچوں کو بھی اپنی مسلم شخصیات کے فینسی ڈریس میں شریک کریں تو ہارمونی (Harmony)، یعنی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ ہمارے بچے برادرانِ وطن کی اہم شخصیات اور ان کے بچے ہماری شخصیات کا احترام کرنا سیکھیں گے۔
ہمیں حیرانی ہوئی کہ بچے پر ان کرداروں کا کیا اثر پڑے گا؟ بچوں کو غیر محسوس طریقے سے احترام سکھانا اور ڈرامہ اسٹیج پر وشنو بھگوان کے کردار اور ان کے لباس پہنانا تربیت کے لحاظ سے کس قدر غلط ہے، بلکہ بچے کا عقیدہ خطرے میں پڑے گا۔
شدید حیرانی بھی ہوئی۔ پھر ہم نے ان خاتون سے دیر تک گفتگو بھی کی۔ چوں کہ مسلم خاتون تھیں، سمجھایا۔ کہنے لگیں کہ مذہبی باتوں کا زیادہ علم نہیں ہے۔ تب ہمیں احساس ہوا کہ لاعلمی میں کبھی کبھی انسان کے دل کو لاجک (Logic) ٹھیک لگتی ہے اور وہ اسے نارمل سمجھ لیتا ہے۔ ایسا ہی سوشل میڈیا پر اکثر تصویریں سامنے آتی ہیں کہ معصوم بچوں کو کرشن، ارجن اور وشنو جیسے کرداروں کے ساتھ مسلم مائیں اسکول فنکشنز میں لے جاتی ہیں۔ یہی سب لاعلمی میں یا نزاکت نہ سمجھنے کے سبب ہے۔
اسی طرح اساتذہ کو ایک ماہر ڈاکٹر اور کونسلر(Counselor) نے بچوں کی کلاس روم میں بٹتی ہوئی توجہ پر لیکچر دیا۔ خیر! باتیں تو مسائل پر مبنی تھیں، حل صرف ایک یا دو لائن میں بتا دیا۔ لیکن آخر میں سبھی اساتذہ کو کھڑے کرکے عہد دلوایا گیا۔
عہد تو یوں تھا کہ:’’بھارت کو نشہ مکت بنائیں گے، سکھ شانتی بنائے رکھیں گے، بھید بھاؤ نہیں کریں گے۔‘‘ یہاں تک ٹھیک تھا، اس عہد میں کوئی مسئلہ نہیں۔ آخری الفاظ تھے:’’میں عہد کرتی ہوں کہ روز مراقبہ (Meditation)کروں گی اور اپنی شیل شکتیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔‘‘
یہ الفاظ ادا ہونے سے پہلے ہمیں یاد آیا کہ نفسیاتی اور جذباتی باز آباد کاری میں انسان ساری گفتگو کے درمیان دھوکہ کھا لیتا ہے۔
کونسلر آپ کو کونسلنگ کی ڈگری دکھائیں تو ہم اس بات کے جھانسے میں آ جاتے ہیں کہ آج کل بچوں کی توجہ بٹ رہی ہے، اسے یکجا کرنے کے لیے ایک ماہر کی رہنمائی میں کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ سائیکالوجی (Psychology) میں آپ روحانی طور پر مضبوطی کے لیے جو طریقۂ کار اپناتے ہو، وہ دراصل آپ کے عقیدے سے ٹکرا سکتا ہے۔
اس کی مثال یہ ہے کہ آپ کسی اسلامی کونسلر سے پری میرج (Pre-Marriage) پر رہنمائی لے رہے ہوں تو وہ شخص آپ کو اس سوال پر کہ: ’’میں اپنے منگیتر سے بات کر سکتی ہوں؟‘‘ کہے گا کہ استحقاق نکاح اور رخصتی کے بعد ہی قائم ہوتا ہے۔ اس لیے اجتناب بہتر ہے۔ اگر کسی ناگزیر مسئلے میں گفتگو ہو بھی تو حدود کا خیال رکھیں اور باؤنڈریز (Boundaries)ضرور رکھیں۔ یہ بھی سمجھا دے گا کہ وقت سے پہلے بات کرنا چارم (Charm)کھو دیتا ہے یا جذباتیت انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔ اس لیے میچور ایکٹ (Mature Act) یہ ہے کہ لحاظ قائم رکھیں۔
اس کے برعکس آپ غیر مسلم سے نکاح سے پہلے گفتگو پر مشورہ طلب کریں تو وہ باقاعدہ ڈیٹ (Date) کرنے، ملاقات کرنے اور شخصیت کو کیمسٹری (Chemistry)میچ (Match)کرنے کا مشورہ دے گا۔ ساتھ ہی تاکید کرے گا کہ شادی سے پہلے ایک دوسرے کو خوب ٹائم (Time)دیں اور تب فیصلہ کریں، کیوں کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔ لہذا خوب سوچ سمجھ کر لیں۔
بالکل اسی طرح جذباتی اور مینٹل ہیلتھ (Mental Health) کے لیے مشورہ دینے والے افراد آپ سے کہیں گے کہ میڈیٹیشن (Meditation) کریں اور ان کے تجویز کردہ مراقبے کو آپ اسلامی عقیدے سے ٹکراتا ہوا پائیں گے۔ پہلے اسے سمجھ لیجیے۔ اوشو، شیوانی یا برہما کماری جیسے افراد آپ کو کائنات کی شکتیوں کو حاصل کرنے کے لیے مراقبے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پروسیجر (Procedure) بھی سکھائیں گے۔ آج کل اسکول میں بلکہ ہر فیلڈ میں یوگا(Yoga) اور مراقبہ وندے ماترم کی طرح لازم کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اس کے پیچھے ہندو مذہب میں عقیدے کے تصور کو سمجھتے ہیں۔
مراقبے سے مراد صرف ذہنی سکون، سانس پر توجہ، جسم کو ریلیکس (Relax) کرنا، اپنے دماغ پر توجہ بنانا، کچھ دیر خاموش رہنا اور خیالات کو آبزرو (Observe) کرنا ہے۔ اگر یہی عمل ہو تو محض یہ اسلامی عقیدے سے نہیں ٹکراتا۔ قرآن نے ذہنی سکون کے لیے ذکر، دعا، تلاوت اور اللہ کی طرف رجوع کی واضح رہنمائی دی ہے۔ نماز بھی دل کے سکون کا ذریعہ ہے۔ نماز میں انسان اپنے رب کے حضور تنہا ہوتا ہے۔ قرآن نے ایک شخص کو خود احتسابی پر یعنی اپنی علت کو خود سمجھنے پر ابھارا ہے۔

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا
ترجمہ:یقیناً وہ کام یاب ہوا جس نے اپنے نفس کو پاک کیا اور وہ ناکام ہوا جس نے اسے آلودہ کر دیا۔(سورۃ الشمس 10-9)
یعنی تزکیے کا مطلب صرف عبادت کی کثرت نہیں؛ بلکہ اندرونی آلودگیوں کو پہچاننا، انھیں درست کرنا اور شخصیت کو متوازن بنانا ہے۔
لیکن دیگر عقائد میں اس کا مطلب ہیلنگ (Healing) کے نام پر میڈیٹیشن میں کسی غیر اللہ سے روحانی طاقت مانگنا، کائناتی/الٰہی توانائی (Shakti/Kundalini)کو بیدار کرنے کو شفا کا ذریعہ سمجھنا یا کسی مافوق الفطرت طاقت سے مدد طلب کرنا ہے۔
ہندو روایت میں میڈیٹیشن کو صرف ریلیکسیشن ایکسرسائز (Relaxation Exercise) نہیں سمجھا جاتا۔ اس کی بہت قدیم اور مختلف شکلیں ہیں۔ بنیادی اصطلاحات میں:
دھیان (Dhyana): گہری یکسوئی/مراقبہ۔
دھارنا (Dharana): ذہن کو ایک نقطے پر مرکوز کرنا۔
سمادھی (Samadhi): انتہائی گہری یکسوئی یا شعور کی ایسی کیفیت جس میں عام ذہنی تجربہ تبدیل ہو جاتا ہے۔
یوگا کی کلاسیکی روایت، خاص طور پر پتانجلی یوگا سوترا (Patanjali Yoga Sutras)میں، میڈیٹیشن کو ذہن کے ارتکاز اور بالآخر سمادھی کی طرف جانے والے راستے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ہندو فلسفے کے مختلف مکاتب میں آخری مقصد مختلف انداز سے بیان ہوتا ہے، مثلاً:آتما(Atman) کی معرفت = برہمن (Brahman) کی معرفت۔
یہ تصورات اسلامی عقیدۂ توحید کے ساتھ مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ اکثر لاعلمی میں انسان مشرکانہ عمل یا لحاظ یا روایت میں مشرکانہ عمل کر بیٹھتا ہے۔ اس کا امکان موجودہ حالات میں زیادہ بڑھا ہے۔ اسکول میں بلکہ ہائر اسٹڈیز میں یوگا ایجوکیشن کو جسمانی اور دماغی صحت سے جوڑنا، اسکول میں یوگا اور میڈیٹیشن کروانا یا وندے ماترم پڑھانا یا مختلف تہواروں میں مختلف پوجا کے روحانی فوائد بتا کر بچوں سے اسے انجام دلوانا، یہ صرف آرٹ، کلچر یا دماغی صحت کے ایکٹ (Act) نہیں، بلکہ عقیدے کو خطرے میں ڈالنے جیسا ہے۔
جو اساتذہ یا دیگر ذمے دار، جاب (Job) کی مجبوری سمجھ کر اس طرح کے شرک و کفر کو قبول کریں یا دوستانہ ماحول میں سافٹ (Soft) رویہ رکھیں، انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ معاملات اسکول کی دہلیز پر رات دن پیش آ رہے ہیں۔ یاد رکھیں! عقیدہ ہر مفاد سے اوپر ہے، اعلیٰ ہے اور کسی طرح کا کوئی سمجھوتا یہاں نہیں ہو سکتا۔
وندے ماترم بھی مجبوری سمجھ کر پڑھنے کے بجائے بچوں کو سمجھائیں کہ کس طرح خاموش ہو جائیں۔ ایسی باتوں پر دل میں نرمی پیدا کرنا اور ایسی باتوں کو دعوتی ہم آہنگی گرداننا درست نہیں۔ بھائی چارہ، تکریمِ انسانیت، اصول کے ساتھ دوستی اور ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کے باوجود اپنے مذہب کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اسکول میں میڈیٹیشن کا عہد دلاتے ہوئے لازماً سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے عقیدے کا بیج بو رہے ہیں اور ہم نرمی اور لحاظ میں خوش ہیں۔ یہ دراصل مداہنت ہے۔
مُدَاہَنَت (مداہنت) عربی لفظ دَاهَنَ، يُدَاهِنُ ماخوذ سے ہے۔ اس کا بنیادی مفہوم ہے اصول، حق یا دینی موقف میں ایسی نرمی یا سمجھوتا کرنا جس کا مقصد کسی کو خوش کرنا، اپنا مفاد حاصل کرنا یا مخالفت سے بچنا ہو۔
اس کا سب سے واضح قرآنی حوالہ سورۂ قلم میں ہے:

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
ترجمہ:وہ چاہتے ہیں کہ تم کچھ نرمی/سمجھوتا کرو تو وہ بھی نرمی کریں۔
یہاں تُدْهِنُ اور يُدْهِنُونَ مادہ د۔ہ۔ن سے ہیں، جس سے مداہنت کا لفظ بنا ہے۔ تُدْهِنُ کا لفظ مداہنت ہی سے ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اس سے مراد ہر قسم کی نرمی یا حسنِ سلوک نہیں۔ اسلام میں حکمت، نرمی، درگزر اور حسنِ اخلاق مطلوب ہیں؛ لیکن حق کے معاملے میں اصولی سمجھوتہ مداہنت ہے۔
مداہنت اور مدارات میں فرق
یہ فرق بہت اہم ہے۔
مدارات:اپنے دینی اصول پر قائم رہتے ہوئےکسی انسان کے ساتھ اچھا اخلاق رکھنا، نرم گفتگو کرنا اور تعلق خراب نہ کرنا۔
مداہنت:کسی کو خوش کرنے یا اپنا فائدہ حاصل کرنے کے لیے حق بات کو چھوڑ دینا یا باطل کو قبول/جائز ظاہر کرنا۔
مثلاً کسی غیر مسلم سے حسنِ سلوک کرنا مداہنت نہیں۔ قرآن سورۃ الممتحنہ میں خود کہتا ہے:

لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ…أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ
ترجمہ:اللہ تمھیں ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کرنے سے نہیں روکتا، جنھوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہیں کی۔
لہٰذا نرم رویہ مداہنت نہیں۔ اصول کے ساتھ دوستی کی جا سکتی ہے۔ تیسری چیز ہے باطل کی چیرہ دستی کے سامنے احساسِ کمتری کا شکار ہونا یا دھوکا کھانا۔ اس پر بھی ان حالات میں متوجہ رہنے کی ضرورت ہے۔
قرطبی مختلف اقوال نقل کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ اِدہان کبھی صرف نرمی کے معنی میں بھی آ سکتا ہے اور کبھی مذموم معنی میں۔
وہ المفضل سے نقل کرتے ہیں:

النفاق وترك المناصحة
یعنی مداہنت یہ بھی ہے کہ منافقت اختیار کی جائے اور خیرخواہانہ حق بات کہنا چھوڑ دیا جائے۔
پھر المبرد کا قول نقل کرتے ہیں:
پھر المبرد کا قول نقل کرتے ہیں:
أدهن في دينه وداهن في أمره؛ أي خان فيه وأظهر خلاف ما يضمر
یعنی آدمی اپنے دین کے معاملے میں خیانت کرے اور جو دل میں ہے، اس کے خلاف ظاہر کرے۔
امام طبری کی تشریح
امام محمد بن جریر الطبری (م 310ھ) نے جامع البیان عن تأویل آي القرآن میں متعدد سلف کے اقوال نقل کیے ہیں۔
انھوں نے سفیان ثوری سے نقل کیا:
انھوں نے سفیان ثوری سے نقل کیا:
تكفر فيكفرون
ترجمہ:تم کفر کرو تو وہ بھی کفر کریں۔
ابن عباسؓ سے روایت ہے:
ابن عباسؓ سے روایت ہے:
لو ترخص لهم فيرخِّصون
ترجمہ:اگر تم انھیں رعایت دو تو وہ بھی تمھیں رعایت دیں۔
مجاہدؒ کہتے ہیں:
مجاہدؒ کہتے ہیں:
لو تركن إلى آلهتهم، وتترك ما أنت عليه من الحق فيمالئونك
ترجمہ:اگر تم ان کے معبودوں کی طرف کچھ مائل ہو جاؤ اور جس حق پر تم قائم ہو اسے چھوڑ دو تو وہ بھی تمھاری موافقت کریں گے۔
حکمت و تدبیر:
چوں کہ ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں، جہاں ان حالات میں عقائد کو سنبھالنا اور ہر معاملے میں احتیاط کرنا لازم ہے۔ وندے ماترم پڑھنے پر پابندی کے لیے مسلم تنظیمیں کام کر رہی ہیں کہ اسے لازم کروانا جمہوری ملک میں درست نہیں۔ یہ کوششیں جاری رہیں گی۔
تاہم ہم خواتین ا پنے بچوں کے ساتھ گفتگو کریں۔ انھیں احتیاط کے ساتھ ایسی جگہ پر خاموش ہونا سکھائیں۔ اس احتیاط کے ساتھ سکھائیں کہ بچے واضح طور پر کسی کو جواب بھی نہ دیں اور کچھ کہیں بھی نہ، لیکن خاموش ہونا ضرور سکھائیں۔
دعوتی سرگرمیوں کے دوران اگر عقائد کے لیے نازک حالات میں گھر جائیں تو کیا تدبیر اختیار کریں؟
آپ غور کیجیے کہ برادرانِ وطن کو احتیاط کرنی ہو اور ہمارے ساتھ وہ محفل میں ہوں تو پورے اعتماد سے کہیں گے کہ: ’’میں نہیں کھا سکتا، میرا اپواس ہے۔‘‘
ہم بھی بچوں کو احتیاط سے دور رہنا، خاموش ہو جانا یا بہانہ کرنا سکھا سکتے ہیں۔ بڑے اگر محفل میں ہوں تو صاف منع بھی کر سکتے ہیں۔
آپ ایسے لوگوں کو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں کہ خواتین سے مصافحہ کرنے سے رکنے کے لیے بعض مرد حضرات پوری احتیاط، اعتماد اور اصول کے ساتھ ہاتھ روک لیتے ہیں۔ بس یہی چیز چاہیے کہ مروت اور روایت پسندی میں یا سادہ دلی میں یا لاعلمی میں ہم عقیدے کی کمزوری نہ دکھابیٹھیں۔

٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

ماشاءاللہ یہ بات ھمارے ذہن میں بھی آئ تھی
Masha Allah bahut achcha mazmoon hai..
आज k दौर me इसकी hi baht zarurat hai ..k اتنا نہ jhuka jaye..k deen hi ہاتھ se چلا jaye
MashaAllah . , , ,
Bohot accha article hai….
Bohot si baatein clear hui . Alhamdolillah