برین اسٹروک:تشخیص،علاج،احتیاط

Brain stroke بہت ہی عام ہے ، اس کی وجہ سے بہت زیادہ اموات ہوتی ہیں، دنیا بھر میں اموات کی دوسری بڑی وجہBrain stroke ہی ہے۔
اسٹروک (stroke)ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے جو کہ دماغ میں خون جم جانے سے یا خون کی رگ پھٹ کر بہہ جانے سے ہوتی ہے ۔

اقسام

اسٹروک کی دو بڑی اقسام ہیں:
(1) Ischemic stroke
(2)Hemorrhagic stroke
دماغ کو خون کی سپلائی رکنے کی وجہ سے جوا سٹروک ہوتا ہے، اس کو Ischemic stroke کہتے ہیں ۔ دماغ کو خون کی سپلائی رکتے ہی دماغ میں آکسیجن اور تغذیہ ملنا بھی رک جاتا ہے، جس کی وجہ سے صرف منٹوں میں ہی دماغ کے Cells مرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
دماغ میں خون کی رگ پھٹنے یا خون بہنے سے جوا سٹروک ہوتا ہے، اس کو Hemorrhagic stroke کہتے ہیں ، اس میں بہتا ہوا خون دماغ کے خلیات پر دباؤ ڈال کر نقصان پہنچاتا ہے۔

اسباب( Causes)

 (1)Ischemic stroke
اس کی وجہ دماغ کی کسی بھی رگ میں خون یا کسی بھی مواد کا جم جانا ہے، جس کی وجہ سے دماغ کی رگ باریک ہوجاتی ہے یابند ہوجاتی ہے، جس سے خون دماغ کو نہیں پہنچ پاتا اور اسٹروک کا باعث بنتا ہے۔
اگر جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہو تو کبھی یہ چربی بھی دوران خون کے ذریعہ دماغ کی رگوں میں جاکر جم جاتی ہے اور Stroke کا سبب بنتی ہے ۔
(2)Hemorrahagic stroke
اس کی سب سے بڑی وجہ High blood pressure اورخون پتلا ہونے والی ادویہ کا بہت زیادہ استعمال ہے ۔اس کے علاوہ high cholestrol، uncontrolled diabetes ، دل کی بیماریاں، sleep apnea( سوتے وقت سانس کا رک جانا), brain tumors وغیرہ بھی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

علامات

اسٹروک کے نتیجےمیں بہت سی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔

فالج
لقوہ
حواس خمسہ میں سے تمام ہی یا کچھ حواس کا نا کارہ ہونا جیسے کہ بینائی چلے جانا ، یا سنائی نہ دینا یا جسم میں کوئی مقام پر حس کا ختم ہوجانا ۔
یادداشت ختم ہوجانا
بات چیت کا بند ہونا
Seizures ( دورے)
مریض بے ہوش بھی ہوسکتا ہے یا coma میں بھی جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ شدید سر درد ، چکر ، متلی ، الٹیاں وغیرہ بھی اس کی علامات ہوسکتی ہیں۔

تشخیص

CT scan, MRI, EEGسے اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے ۔

علاج

اس کے علاج میں مریض کی حالت، مرض کی قسم ،علامات اور اسباب کے لحاظ سے علاج کیا جاتا ہے ، لیکن علاج جتنا جلد ہو، مریض کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے اور علاج جلد ہونے سے disabilities کاامکان بھی کم ہوتا ہے۔
Ischemic strokeمیں خون کی سپلائی میں رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، جس کے لیے thrombolytic دوائیں استعمال کی جاتی ہیں اور mechanical thrombectomy کیا جاتا ہے جو کہ ایک پروسیس ہے جس میں needle کے ذریعہ دماغ کی رگوں میں خون کے دوران کو بحال کیا جاتا ہے ۔
Hemorrhagic strokeمیں سب میں پہلے high BP کو کنٹرول کیا جاتا ہے ،خون روکنے والی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے،ضرورت پڑنے پر سرجری بھی کے جاتی ہے ۔
بہرحال، جس وجہ سے بھی مرض لاحق ہوا ہے ، اس کو دور کرنے کی اور اس کےعلاج کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ساتھ ہی suportive treatment بہت اہمیت کا حامل ہے، جس میں مختلف قسم کی ورزشیں کروائی جاتی ہیں ، physiotherapy ، speech therapy ، cognitive therapy کروائی جاتی ہے ۔

احتیاطی تدابیر

فطرت کے مطابق زندگی گزاریں ۔
صرف ہمارا کھانا ، پینا اور سونا جاگنا فطرت کے مطابق ہو تو بہت ساری بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے ۔
روزانہ ورزش کریں ، اپنے آپ کوچست اور چاق وچوبند رکھیں ۔
کوئی بھی مرض میں مبتلا ہو تو اس کو کنٹرول میں رکھیں ، اس کا برابر چیک اپ اور علاج کرائیں جیسے کہ ذیابطیس ، high BP ، high cholesterol وقت پر چیک کروا کے ا س کوکنٹرول میں رکھیں۔
تمباکو نوشی ، سگریٹ نوشی سے دور رہیں ۔
ہر وقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے رہیں کہ اس نے ہم کو صحت جیسی عظیم نعمت سے نوازا، اس امانت کی حفاظت بھی کریں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے ہمیشہ دعا بھی کریں ۔
آس پاس جوبھی اس مرض میں مبتلا ہیں اُن کی مدد کرکے سہارا بننے کی کوشش کریں، مدد کی کم سے کم قسم یہ ہوسکتی کہ تھوڑی دیر اُن کو اپنا وقت دے دیں، اُن کی سنیں ،انھیں محسوس کروائیں کہ وہ تنہا نہیں ہے ، ہم بھی اُن کےساتھ ہیں اور اُن کا درد محسوس کرتے ہیں ۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے