قاری کی رائے

’’ھادیہ ای میگزین‘‘کا پہلے پہل تعارف ہوا تو سوچا تنظیمی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اسے دیکھوں گی ۔دل میں ایک خیال آیا ،ہو گا کوئی روکھا پھیکا سا میگزین،بہت سارے دوسرے میگزینز کی طرح، دل چسپی اور تنوع سے خالی، بس مگر پھرمعلوم ہواکہ دو ملین سبسکرائبرز ہیں تو میں چونکی اور دل چسپی اور تجسس سے لنک پر کلک کر دیا، پھر کیا تھا ؟دل چسپیوں کا ایک جہاں میرے سامنے کھلتا چلا گیا ۔
قارئین کی آراء سے لے کر انسانی نفسیات کی مدد سے فحاشی وعریانی کے اثرات پر گفتگو تک ،غزلیات سے محترم رضی الاسلام صاحب کے ذہن کی گرہیں کھولتے جوابات تک، دل چسپ معلومات،اصلاحی تحریروں، صحت، طنز و مزاح، ادب، ٹیکنالوجی، بچوں کی تربیت، بچوں کی تخلیقات،دل چسپ انتخاب سمیت ایک پورا گل دستہ اپنی خوشبو بکھیرتا چلا گیا۔ یکے بعد دیگرے مختلف بامقصد تحریروں میں ایسی گم ہوئی کہ کافی دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے تو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک اہم تقریب میں پہنچنا تھا، سو باقی کو اگلی نشست پر مؤخر کیا اور روانہ ہو گئی۔
انڈیا کی بہنیں اس خوبصورت کاوش’’ھادیہ‘‘ پر لائق صد مبارک باد ہیں اور باقی سب کے لیے ایک اچھا نمونہ بھی، کہ تیزی سے پھیلتی ابلاغ کی اس دنیا میں الحمدللہ یہ بہنیں انٹرنیٹ پر بھی اپنا ’’کہف‘‘بنا کر دجال کے فتنے سے خود کو اور بہنوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں۔
اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے ،راضی ہو جائے!

والسلام
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

محترمہ سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ !
آپ کا مراسلہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی ۔آپ کتاب:’’ خاندانیت‘‘ کی رائٹر ہیں اور ایک جانی مانی خاتون ہیں۔ آپ نے ھادیہ کو پڑھ کر بہترین تبصرہ لکھا۔ ہم تہِ دل سے مشکور ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ ہمت افزائی پر مبنی یہ تعاون ہمارے ساتھ بنا رہے گا ۔

ایڈیٹر
ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے