جون ۲۰۲۴

٭ عہدے داروں کی جتنی اسامیاں پُر کرنی ہوں ان کے 2 تا 3 گنا اُمیدوار کامیاب ہوں، اس طریقے سے محفوظ نشستوں کے عہدوں کے مارکس کی حدیں (Cut off line) مقرر کی جاتی ہیں ۔
٭ نیکیٹو مارکنگ (Negative Marking) طریقے کے مطابق تین غلط جوابات ہوں تو حاصل شدہ نمبرات سے ایک سوال کے نمبرات نفی کردیئے جاتے ہیں۔
٭ امتحان کا نتیجہ کمیشن کے ویب سائٹ پر بتادیا جاتا ہے ۔
٭ کامیاب مستحق امیدوار کو ملاقات کے لیے کمیشن ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرتا ہے۔

ملاقات :

ملاقات کے 100 نمبر ہوتے ہیں ۔ ملاقات کے وقت عرض داشت میں پُر کی ہوئی معلومات کے مطابق کاغذات پیش کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ امیدوار مخصوص عہدے پر فائز ہونے کے لیے کہاں تک قابل ہے اس کی جانچ کرنا، یہ ملاقات کا اہم مقصد ہوتا ہے۔ انتظامی عہدے داروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کو امیدوار کہاں تک سمجھتا ہے اور اس کی شخصیت کیسی ہے؟ اس نقطۂ نظر سے بھی امیدوار سے سوالات کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ملاقات کے دوران امیدوار کو عالمی اور قومی سطح پر ہونے والے واقعات کے بارے میں کہاں تک معلومات ہے؟ اس کی بھی جانچ کی جاتی ہے۔

نتیجه:

تحریری امتحان اور ملاقات میں حاصل شدہ نمبرات کی جمع کرکے اور امیدوار نے پسند کیے ہوئے عہدے کے مطابق اس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ نتیجہ کمیشن کے ویب سائٹ پر بتا دیا جاتا ہے۔

سفارش:

منتخب کیے ہوئے امیدوار کے بارے میں سرکار کے متعلق محکمے کو خبر کی جاتی ہے، اور امیدوار کے بارے میں سفارش کی جاتی ہے۔ سفارش کیے ہوئے امیدواروں کی فہرست کمیشن کے ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پولیس سب انسپکٹر امتحان :

ولیس سب انسپکٹر اس گروپ بی کے نا گریٹیڈ عہدے کے لیے سرکاری مانگ کے مطابق مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن خصوصی امتحان کا انعقاد کرتا ہے ۔
امتحان کے مرحلے : یہ امتحان مندرجہ ذیل چار مرحلوں میں لیا جاتا ہے۔
(1) ابتدائی امتحان: 300 نمبر
(2) خاص امتحان: 400 نمبر
(3) جسمانی جانچ : 200 نمبر
(4) ملاقات:  75 نمبر

قابلیت:

 اس امتحان کے لیے کسی بھی منظور شدہ یونیورسٹی کا سند یافتہ ہونا ضروری ہوتا ہے اور اسے مراٹھی زبان کی معلومات ہونا ضروری ہے۔
عمر کی قید :
کمیشن نے منظور کی ہوئی تاریخ کو امیدوار کی عمر کم از کم 19 سال اور زیادہ سے زیادہ 28 سال ہونا ضروری ہے، لیکن تمام پس ماندہ قبائل کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 3 سال تک سہولت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے 5 سال کی سہولت دی جاتی ہے۔

امتحانی منصوبہ:
(1)ابتدائی امتحا ن :

کمیشن یہ امتحان مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے مقامات کے امتحانی مراکز پر منعقد کرتا ہے ۔ اس امتحان کے لیے صرف ایک سوالیہ پرچہ ہوتا ہے۔اس کی تفصیل اس طرح ہے :

 (2)نصاب:

ا بتدائی امتحان میں مندرجہ ذیل یونٹ ابواب پر منحصر سوالات پر ہوتے ہیں۔ ٭ ریاضی :جمع ،نفی ، ضرب، تقسیم، اوسط ، بیٹے۔
٭ جغرافیہ (مہاراشٹر کے خصوصی حوالوں کے ساتھ ) زمین، دنیا کے خطے، آب و ہوا، عرض البلد ، طول البلد ، مہاراشٹر کی زمینی ساخت قسم،بارش، اہم فصلیں ، شہر ، ندیاں، پیشے۔
٭ بھارت کی تاریخ : 1857 ءتا 1947 ء
٭ شہریت اور اکنامکس : بھارت کے دستور کا ابتدائی مطالعہ ، حکومت کا انتظامیہ ، گرام انتظامیہ ، بھارت کے پنج سالہ منصوبوں کی اہم خصوصیات۔
٭ جنرل سائنس: علم طبیعیات علم کیمیاء علم حیاتیات، علم نباتیات ، علم صحت۔
٭ مہاراشٹر کے مصلح : گوپال گنیش آگر کر ، مہاتما جیوتی با پھلے، چھترپتی راج رشی شاہو مہاراج ، مہارشی دھونڈو کیشور کردے، بابا صاحب امبیڈ کر وغیرہ۔
٭ حالیہ واقعات : ملکی اور عالمی واقعات۔
٭ جسمانی قابلیت :
مرد امیدوار کے لیے :
اونچائی 165 سم(بغیر جوتے ) کم از کم ہو۔
سینہ: بغیر پھلائے 79 سم ہو، سینہ پھلانے کی قوت 5 سم ضروری۔
عورت امیدوار کے لیے :
اونچائی : 157 سم ( بغیر جوتے ) کم از کم ہو۔

ابتدائی امتحان کا نتیجہ:

٭ جتنی اسامیاں پر کرنی ہوں ان کی تعداد سے 10 گنا زیادہ امیدوار ہوں گے، اس حساب سے ہر محفوظ نشست کے لیے نمبروں کی حد
Cut of line طے کی کی ہوئی ہوتی ہے۔
٭ نیکیٹو مارکنگ طریقے کے مطابق ہر چار غلط جوابات کے لیےحاصل شدہ نمبرات سے ایک سوال کے نمبر نفی کیےجاتے ہیں۔
٭ ابتدائی امتحان کا نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ پر دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر کامیاب مستحق امیدوار کو کمیشن کے ذریعے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے ۔

خاص امتحان :

اس امتحان میں کامیاب اور قابل امیدواروں کو کمیشن کی اطلاع کے مطابق آن لائن طریقے سے مقررہ وقت پر عرض داشت داخل کرنی ہوتی ہے ۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۴