جون ۲۰۲۴

دماغی رسولی یا برین ٹیومر ،یہ نام ذہن میں ابھرتے ہی سب سے پہلے ذہن دماغ کی پیچیدگیوں میں غوطے لگانے لگتا ہے۔ دماغ کی نازک سطح اور اس میں پھیلے بھول بھلیوں جیسے جال کے بیچ الجھ کر رہ جاتا ہے۔ عام انسان کی دھڑکن ہی اس نام سے بڑھ جاتی ہے۔
ان کیفیات پر قابو پانے کے لیے دماغ کے ٹیومر ہونے کی وجوہات اور اس کے اسباب اور اس کا سدباب و علاج وغیرہ کی مکمل معلومات کی خاطر ہر سال 8 جون کو ورلڈ برین ٹیومر ڈے منایا جاتا ہے ۔

اہمیت و ضرورت

چوں کہ دماغ جسم کا کنٹرول روم ہے، لہٰذا اس میں ہونے والی کسی بھی قسم کے مرض یا متاثر کرنے والے عوامل تشویش کا باعث ہیں ۔دماغ میں تیار ہونے والی چھوٹی سے چھوٹی رسولی بھی سارے جسم کو متاثر کرتی ہے ،اور انسانی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس لیے ہر سال آٹھ جون کو عالمی برین ٹیومر ڈے مناکر اس مرض کو سنجیدگی سے لینے اور اس کے وجوہات اور علاج کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے۔
2023 ءمیں ورلڈ برین ٹیومر کی تھیم رکھی گئی تھی کہ سب کو متحد ہو کر برین ٹیومر کے مریضوں کو با اختیار بنانا ہے۔

برین ٹیومر کیا ہے؟

پرائمری برین ٹیومر دماغ میں تیار ہوتے ہیں اور دماغی خلیوں کی حد سے زیادہ نشوونما کی وجہ سے ہوتے ہیں، یہ مہلک یعنی ملیگننٹ اور سومیٹک یعنی غیر مہلک کینسر ہو سکتے ہیں، غیر کینسر یعنی سومیٹک بھی عام دماغی خلیوں کو متاثر کر سکتے ہیں جو کہ صحت کے لیے شدید نقصان کا باعث ہے۔

برین ٹیومر کیوں ہوتا ہے؟

کینسر بغیر کسی مخصوص وجہ کے تیار ہوتا ہے بھلے ہی اس کے پیچھے کئی عوامل ہوں، برین ٹیومر یا دماغ کا کینسر دماغ میں خلیوں کی نشونما اور تقسیم میں غیر معمولی تبدیلیوں یا دوسرے اعضاء سے دماغ میں پھیلنے والے کینسر کی وجہ سے ہوتا ہے، جب کینسر دماغ میں شروع ہوتا ہے تو اس سے پرائمری برین ٹیومر کے نام سے جانا جاتا ہے، اور جب جسم کے دوسرے حصوں سے دماغ تک پھیل جاتا ہے تو اسے سیکنڈری برین ٹیومر کہا جاتا ہے۔

برین ٹیومر کے اقسام

دماغ کےجن خلیوں کے زیادہ بڑھنے سے ٹیومر تیار ہوتا ہے، اس کی مناسبت سے انھیں نامزد کیا گیا ہے،جیسے:

1.glial cell
A.glioblastoma
B.multiform glioblastoma C.oligodendrogliomas.
2.Astrocytes cell
A.Astrocytoma
B.anaplastic Astrocytomaوغیرہ
3۔ tumor meningial

جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ڈھکنے سے پیدا ہوتے ہیں ، جیسے:

1. Meningioma
2. Cranofrangioma
4.Glands brain tumor

کچھ ٹیومر دماغ کے غدودسے وابستہ ہیں ،جیسے: pineal gland کو متاثر کرنے والےpinoblastoma
Pitutary gland کو متاثر کرنے والے
Pitutary tumor وغیرہ۔

برین ٹیومر کے اسٹیج

Grad 1
اس اسٹیج میں خلیے آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں اور دوسرے tissue میں پھیل سکتےہیں۔
Grad 2
خلیات ایک غیر معمولی شکل رکھتے ہیں، اور دوسرے Tissue میں پھیل جاتے ہیں ۔
Grad3
خلیات غیر معمولی دکھائی دینے لگتے ہیں اور ان کےبڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Grad 4
خلیے بے ترتیب نظر آتے ہیں اور تیزی سےپھیلتے ہیں۔

کس اسٹیج میں علاج ممکن ہے؟

گریڈ: 1 میں علاج ممکن ہے اور سرجری کرکے اسےمکمل طور پر ہٹایا جا سکتا ہے۔
گریڈ: 2 میں چوں کہ اس کے پھیلنے کی رفتار دھیمی ہوتی ہے، اسی طرح گریڈ: 3 میں بھی یہ مخصوص شکل اختیار کیے ہوئے نہیں ہوتے،اس لیےsurgery کے ساتھ ادویات کے استعمال سے اسے روکا جا سکتا ہے۔
گریڈ: 4 کے ٹیومر عموماً لاعلاج ہوتے ہیں ۔
ان سب کے علاوہ مریض کی عمر اور قوت مدافعت اور معیار زندگی بھی اس کےعلاج پر اثرانداز ہونے والے عوامل ہیں۔
اس کے علاوہ برین ٹیومر کی صیح تشخیص بر وقت ہونا ضروری ہے، کیوں کہ جیسے جیسے ٹیومر بڑھتا ہے، وہ کھوپڑی اور دماغ پر دباؤ ڈالتا ہے، جو کہ تکلیف دہ ہوتاہے اور مریض کے لیے جان لیوابھی ثابت ہو سکتا ہے۔

علامات

مسلسل سر میں درد ہونا
قوت بصیرت کم زور ہونا
زبان میں لکنت اور بات کرتے ہوئے دشواری ہونا
بے ہوشی کے دورے پڑنا
مزاج میں تبدیلی آنا

متلی اور الٹی ہونا
چکر آنا
اعضاء میں اکڑن ہونا
چہرے کا فالج
جسم کے توازن کے مسائل
یادداشت کے مسائل

تشخیص کے لیے investigation

CT scan
MRI
Computed tomography
Brain Angiogram
Brain tissue biopsy

کے ذریعہ اس مرض کی مکمل طور پر تشخیص ہو جاتی ہے۔

برین ٹیومر کا علاج

سرجری
ریڈیو اور کیمو تھراپی
گاما نائف تھراپی(Gamma knife therapy)
یہ انتہائی توجہ سے کی جانے والی radiation تھراپی کی ایک شکل ہے،جو ان ٹیومرز کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔
انٹرآپریٹیو ایم آرآئی iMRI)
3t interoprative i MRI)
نیوروسرجری کے لیے ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے ،جو محفوظ طریقے سے علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔
آئیے !اس سال 8 جون کو ورلڈ برین ٹیومر ڈے کے موقع پر اس مہلک مرض کی غیر معروف جنگ کا حصہ بنیں ،اور برین ٹیومر کی روک تھام کے لیے ان معلومات کو شیئر کرکے اپنی خدمات انجام دیں۔

Udamus conse eicaeceatur, sunt essimpori voluptatur, aut quist, con repratum isincipsum faccusam, qui aceatem quisimus inctus, sequate mpossum enient qui doluptati que velessi tatatemo volorei caborrum

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۴