جون ۲۰۲۴

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم
ھادیہ ای میگزین بالکل اپنے نام کی طرح مشعل ہاتھ میں لیے ایک انقلابی فکر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔یہ سماج میں خاموش انقلاب کی صورت کام کر رہا ہے۔
ھادیہ ٹیم کی کوشش ایک دن ضرور رنگ لائے گی ان شاء اللہ ۔ھادیہ کے ذریعے خواتین میں یہ جو دینی،سیاسی،سماجی بیداری لانے اور ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا کام ہورہا ہے، واقعی قابل تعریف ہے۔میگزین کا ہرمضمون ہر گوشہ اپنی اہمیت کا حامل ہے۔
شمارہ مئی کے ادراک میں ایڈیٹر صاحبہ کا مضمون قابل تحسین ہے، جس میں آپ نے بتایا کہ کوئی بھی تبدیلی یا انقلاب یوں ہی نہیں آجاتا ،بلکہ ہر چیز کے لیے صبر آزما انتظار سے گزرنا پڑتا ہے۔ تزکیہ و تربیت کے لیے درس قرآن اور درس حدیث کے موضوعات بہت پسند آتے ہیں۔ زمرے ٹی ٹائم میں لطیف انداز میں کبھی مزاح تو کبھی زندگی کے حقائق پر پُر مغز اور مختصر تحریر ملتی ہے۔
شمارے میں مضامین مدرس ڈے کو مخصوص کیوں رکھا جائے؟ اور معمار جہاں تو ہے میں’’ ماں‘‘ کے تقدس پر سمیہ رمضان کی تحریر دل کو چھو گئی۔
تربیتِ اولاد کے تعلق سے مبشرہ فردوس صاحبہ کی تحریر چوں کہ ’’سیکھنے میں والدین مددگار بنیں‘‘ میں عملی پیغام کے ساتھ کافی اہم ٹپس ملے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہر ماہ نئی نئی کتابیں متعارف کروائی جاتی ہیں، جن سے مطالعے کے لیے کتابوں کا انتخاب آسان ہوجاتا ہے۔
گرلز پلانٹ میں عائشہ تحسین کا مضمون جہیز کی لعنت پر کافی سبق آموز ہے۔ بولتی تصویریں بدلنا چاہو تو راستہ بدلو پر عطیہ ربی نے بہت خوب لکھا ہے۔ بہنیں پوچھتی ہیں کے کالم میں ڈاکٹر محمد رضوی الاسلام ندوی صاحب کے تسلی بخش جواب سن کر علم میں اضافہ ہوتا ہے، اور یہ قابل تحسین بات ہے کہ خواتین کی الجھنوں اور سوالات کے جوابات کے لیے کوئی پلیٹ فارم دست یاب ہوا ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ھادیہ ای میگزین زمانے کے ساتھ چلتا رہے۔ چند اشعار ھادیہ کی نذر:

تم ہی سے زمانے کی بیداریاں ہیں
جو سوئے ہیں ان کو جگاتے چلو تم
اٹھے لاکھ طوفاں تو ہمت نہ ہارو
سفینے کو اپنے بڑھاتے چلو تم

وعلیکم السلام
ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون ہے کہ آپ نے توجہ سے پڑھا اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیا ۔
اللہ کا شکر ہے کہ ھادیہ میگزین کو قدردان قارئین کا ساتھ حاصل ہے ۔
شکرا جزیلا

– ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

3 Comments

  1. GK_Peresvet_yoKi

    Svai-Peresvet: сколько стоят винтовые сваи и от чего зависит цена
    ГК Пересвет: сваи винтовые купить

    Reply
  2. Biohacker_host_vmsr

    Ноотропы для повышения работоспособности от Биохакер Хост
    Биохакер Хост: ноотропы купить в Москве

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۴