اک تمنائے خام ہے میں ہوں
قصۂ ناتمام ہے میں ہوں
مہر و الفت کی بات عنقا ہے
نفرتوں کا پیام ہے میں ہوں
پیاس شدت کی، ہونٹ سوکھے ہیں
ہاتھ میں خالی جام ہے میں ہوں
پہلے ملتے تھے بار بار مگر
دور سے اب سلام ہے میں ہوں
خود غَرَض اور فریبی سب نکلے
بے کسی کا مقام ہے میں ہوں
دن بمشکل گزارا فرقت میں
لمبی یخ بستہ شام ہے میں ہوں
Comments From Facebook


اسلام علیکم رحمت اللہ
ماشاءاللہ بہت خوب
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ