آؤ بتائیں
تم کو دکھائیں
امی کا پرس تو
جادو کا گھر ہے
بجلی کا بل ہے
لڈو کا تل ہے
آپی کی کاپی
تالے کی چابی
ابو کی ٹائی
چھوٹی سی پائی
سودے کا پرچہ
سبزی کا خرچہ
آؤ بتائیں
تم کو دکھائیں
امی کا پرس تو
جادو کا گھر ہے
فریحہ کی گڑیا
چورن کی پڑیا
صوفی کا بالی
سعدی کی جالی
بسکٹ کا تھیلا
نادی کا کیلا
سائنس پیپر
اردو کے نمبر
آؤ بتائیں
تم کو دکھائیں
امی کا پرس تو
جادو کا گھر ہے
چاندی کے سکے
لوڈو کے چھکے
کڑوی سی گولی
گڑیا کی بولی
کتنے ہیں خانے
کوئی نہ جانے
ہم کو خبر ہے
جادو کا گھر ہے
لو امی آئیں
ڈنڈا بھی لائیں
اللہ بچاؤ
خالہ چھپاؤ
کس نے اٹھایا؟
کس نے چھپایا؟
امی کا پرس تو
جانے کدھر ہے؟
***
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook
0 Comments