السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ میں ’’ھادیہ ای میگزین‘‘ کی پہلے دن سے قاری ہوں۔ اس میگزین کا ہر ماہ انتظار رہتا ہے اور جیسے ہی یہ آتاہے فوراً میں اسے پڑھنے کے لیے بیٹھ جاتی ہوں۔ میگزین کا ہرمضمون بہت بہترین اور معلوماتی ہوتا ہے ۔ہرمضمون میں ہمارے لیے رہنمائی ہوتی ہے۔’’ النور‘‘ زمرے کے تحت قرآن و حدیث کا مطالعہ ہمیں اپنے اجتماعات کے دروس کے لیے مواد فراہم کرتا ہے۔ ہمارے ہفتہ واری اجتماعات میں ’’حالات حاضرہ‘‘، ’’سیاسی منظر نامہ‘‘،’’ معمار جہاں تو ہے‘‘، ’’اکاڈمیا‘‘ اور’’ اولاد کی تربیت‘‘ جیسے مضامین کے ذریعے مکمل رہنمائی ملتی ہے اور ہمارے اجتماعات میں جدت و ندرت پیدا ہوتی ہے۔ ھادیہ ای میگزین دور حاضر پر گہری نظر رکھتا ہے اور ہمیں بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔ وقف کے تعلق سے مکمل معلومات جیسے’’ وقف کی دینی اور شرعی حیثیت‘‘ دستور ہند کی بنیادی معلومات حکومت کی جانب سے کی جانے والی بے جا مداخلت کے بارے میں بھرپور معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ کہانی اور افسانے کی شکل میں جو مضامین شائع ہوتے ہیں وہ صرف کہانی اور افسانہ نہیں ہوتے بلکہ اس میں بھی قارئین کے لیے بہترین سبق ہوتا ہے۔
من جملہ ’’ھادیہ میگزین‘‘ پہلے دن سے میرے دل میں خاص مقام رکھتا ہے، جسے پڑھ کرمطالعہ کی پیاس کو تسکین ملتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مثبت اور تعمیری فکر کا علمبردار ھادیہ ای میگزین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کی پوری ٹیم کو استقامت عطا فرمائے اور یہ ہمارے لیے اپنے نام کے مصداق راہ ہدایت دینے والی بنے۔ آمین۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مراسلہ موصول ہوا، پڑھ کر مسرت ہوئی۔ خصوصاً یہ بات کہ’’ ھادیہ‘‘ کی روز اول سے آپ قاری رہی ہیں۔ھادیہ ٹیم اس ہمت افزائی پر آپ کی شکر گزار ہے ۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments