غزل

ہے تماشائی جہاں، بے حسی سی طاری ہے
اہلِ غزہ ہ پہ یہ کیوں ہو رہی بمباری ہے
جور ہے، جبر ہے، سفاکی ہے، عیاری ہے
دل جگر چاک سہی موت کی تیاری ہے
بارشیں خون کی ہیں، قہر و ستم جاری ہے
عظمت قدس بھرے سینوں میں غمخواری ہے
عشق مقصد سے ہے، وحدت پہ فدا کاری ہے
جاں ہتھیلی پہ لیے فتح کی تیاری ہے
تو ہے رحمان، صفت تیری ہی قہاری ہے
سرخرو کردے خدا سب پہ تو ہی بھاری ہے
کچھ نہیں بس میں فقط لب پہ دعا جاری ہے
ساجدہ کرب میں ہے درد میں بیچاری ہے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲٥