ذہنی صحت کو بہتر رکھنے کا راز (قسط:3)

ذہنی صحت میں خرابی کی وجہ دوسروں کے ساتھ ہیلتھی بونڈ(Health Bond)نہ بنانابھی ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ خود کو تحفظ محسوس کرواتاہے، لیکن اکثر آپ نے ایسا محسو س کیا ہوگاکہ آپ لوگوں کی بھیڑ میں بھی ہیں اور اکیلے بھی۔یا آپ نے کئی لوگوں کو کہتے سنا ہوگاکہ انہیں بھیڑسے گھبراہٹ ہوتی ہیں۔ایسے لوگ گھرپر اکیلا رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ موبائل فون کا کثرت سے استعمال اور لوگوں کے مسائل میں دلچسپی نہ لینا ہے۔

ہم کیسے لوگوں سے خود کو جوڑیں؟

کسی دوسرے شخص کے ساتھ جڑنے کےلیے ہمیں پہلے خود کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے۔ خود کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اپنے بارے میں یہ علم ہوکہ ہمارے شوق کیا ہیں؟ ایسے کون سے کام یا سرگرمیاں ہیں،جسے کرنے سے آپ کا دل خوش ہوتا ہے؟ ہم کو اپنے بارے میں یہ ساری باتیں جاننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے جیسے (Same Hobbies) رکھنے والے لوگوں کے ساتھ خود کوکنیکٹ کرپائیں۔ ہمیں ہم جیساکوئی چاہیے ۔ وہ وہی پسندکرے،جو ہمیں پسندہو۔(Same Minded) لوگ ہمیشہ (Attractive) ہوتے ہیں،اور ان لوگوں سے دوستی کرنے کی شروعات خود کے ساتھ دوستی کرنے سے شروع ہوتی ہے۔
ہر فیملی میں ایسا ایک انسان ضرور ہوتاہےجو آپ کوہمیشہ حوصلہ دیتا ہے۔ آپ کے مسائل کوسمجھتاہے۔آپ کو اہمیت دیتاہے۔ایسے شخص کو ہمیں اپنے بہترین دوستوں میں شامل کرنا چاہیے۔ آپ جن لوگوں سے محبت کرتے ہیں، کوئی دوست یا والدہ یا آپ کی بہن کوئی بھی جس سے بات کرکے آپ کا ذہنی بوجھ ہلکا محسوس ہوتا ہے اور دل خوش ہوتا ہے تو ہمیں ایسے شخص سے ہر دن کچھ دیر ضرور بات کرنی چاہیے۔

  چہل قدمی کرنا

چہل قدمی کرنااور کچھ دیر اکیلے قدرتی ماحول میں اللہ کی بنائی ہوئی چیزوںکو دیکھتے ہوئےوقت گزارنا بھی ہمیں ذہنی تھکن سے آزاد کرواتا ہے۔

قدرتی مناظر

قدرتی مناظرکو دیکھتے ہوئےیہ خیال رہےکہ وہ خداجو ساری کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے۔جو رات پر دن طاری کرتا ہے اور اچانک برستے ہوئے آسمان پر سورج کی کرنوں کو بکھراکر موسم تپش زدہ کرتا ہے، وہ کیوں کر ہمیں پریشانیوں میں مبتلا رکھے گا۔وہ ہمارا بھی خدا ہے،چاہے ہم اتنے نیک بندے نہ سہی لیکن اس سے خدا کی عظمت میں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسے تو وہ لوگ عزیز ہیں جو بھٹک کر واپس اس کے پاس پلٹ آئیں۔اس سے مانگیں،اس کے سامنے گڑکڑائیں۔پھرجب وہ عطا کرے تو قسمت بدل جائے۔ذہن ہربوجھ سے آزاد ہوجائے اور دل اس کے سامنے شکر سے لبریز ہوجائے۔یہ سب ہمیں تب ممکن لگتا ہے جب ہم قدرت کے کرشموں پرغور کرتے ہیں۔ اس لیے صبح کی ٹھنڈی ہواؤں میں مراقبہ کرنا،تلاوت کرنا، چہل قدمی کرنا ذہن کو بہت ساری الجھنوں سے آزاد کرواتا ہے۔
ہمیں عموماًگھریلوںعورتوںکی زندگی میںذہنی تناؤزیادہ دیکھنے کو ملتاہے۔ ایک عورت یکساں روٹین لائف جیسے صبح اٹھنا، پکانا، بچوںکو تیار کرنا، اور پھر گھرکے دیگرکاموں میں مصروف ہوکر اپنے لیے،اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے وقت ہی نہیں نکال پاتی ۔ پھر ایک جیسے گزرتے بورنگ دن اس کی ذہنی صحت کو متاثر کرنے لگتے ہیں۔
کیونکہ انسان کا ذہن اللہ نے ایسا بنایا ہےکہ وہ یکسانیت سے بور (Bore) ہوجاتاہے۔اسے ہردن کچھ نیاچاہیےہوتاہے۔کچھ ایساجواس کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے۔ تاکہ وہ اپنے اور اپنی اولاد کے ساتھ ساتھ سوسائٹی میں بھی فعال رکن بن سکے۔ ہماری فزیکل ہیلتھ (Physical Health) کوامپرو (Improve) کرنا بھی ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا اہم ہماری مینٹل ہیلتھ (Mental Health) کو امپرو کرنا ہے۔ اکثر جب ہم جسمانی طور پر اچھا محسوس نہیں کرتے،جیسے پیر درد، بدن درداور سردرد کی وجہ سے مزاج بھی چڑچڑاجاتاہے۔ پھر کسی اور کام پر ہماری توجہ کمزور ہوجاتی ہے۔اس کی وجہ کیا ہے؟آرام سے لبریز لائف اسٹائل (Life Style) ہماری جسمانی صحت کی خرابی کا سبب بن رہی ہے۔ہم موبائل فون کی اسکرین کے قیدی بن کر اپنی صحت دن بہ دن گنوارہے ہیں۔

اس سے بچنے کے لیے ہم کیا کریں؟

1۔نئے اسپورٹس سیکھے:

میدانی کھیل ہماراےاعتماد کوبحال کرتے ہیں۔یہ ہمیں جسمانی و ذہنی طور پر فریش کرتے ہیں۔اس وقت کو یاد کرئیے جب آپ اسکول یا کالج میں ریس، کھوکھویابیڈ مینٹن(Badminton) کھیلا کرتے تھے۔اس وقت کھیلنے کے بعد آپ کے چہرے پر ایک عجیب طمانیت بھری خوشی ہوتی تھی۔اس وقت کو یاد کرئیے اور دوبارہ اپنی فیملی کے ساتھ، بچوں کے ساتھ ، بھائی بہنوں کے ساتھ صبح صبح ہفتے میں ایک دن ہی صحیح کھیلیے ضرور۔

2۔ فاسٹ فوڈ (Fast Food) سے پرہیز:

دوسری اہم وجہ جو ہم سبھی جانتے ہیں، لیکن خود کو روکنے میں ناکام ہیںوہ غیر صحت مند کھانے کا استعمال ہے۔ جس میں فاسٹ فوڈ، چپس ، کُرکُرے کے پیکٹس اور چکنائی و تلنے والی ساری اشیاء شامل ہیں۔یہ چیزیںتیز رفتاری سے ہمارے جسم کو گلانے اور اندرسے کمزور کرنے کا کام کررہی ہیں۔ تو آئیے ہم مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے اور اپنے بچوں کی ڈائیٹ (Diet) سے یہ فالتو چیزوں کو مکمل طور پر نکال باہر کرینگے اور خود کو صحت مند زندگی کی طرف واپس لائینگے۔

3۔ سات سے آٹھ گھنٹے نیند کا پورا نہ ہونا:

نیند کو اللہ نے ہمارے لیے آرام پہنچانے کا بہترین زریعہ بنایا ہے،لیکن ہمارے موبائل فون نے اس میں بھی خلل ڈالنا شروع کردیاہے۔جب ہم اللہ کے بنائے قانون میں داخل ہوکر اسے خراب کرتے ہیں تو وہ چیز ہماری زندگیوں کو ہی متاثر کرنے لگتے ہیں۔تو ہم کیا کریں؟
اللہ کے پیارے نبی ﷺ کا اسوہ اپنائیے۔رات کو جلدی سوئیے اور صبح فجر سے پہلے بیدارہو جائیے۔یہ روٹین جب ہماری زندگی میں شامل ہوگی تب ہم حیرت انگیز طور پر خدا کی ملنے والی رحمتوں کو اپنی زندگی میں اترتا دیکھیں گے۔

4۔موڈ ڈائیری لکھنا :

یہ ذہنی صحت مند لوگ کی نشانی ہوتی ہے۔اپنے اندر چلتے خیالات کو الفاظ کا سہارا دینا ۔خود کو بتاناکہ آج ہم کیا محسوس کرہے ہیں۔ہمارا دن کیسا گزرا، کون سی وجہ ہماری خوشی کا سبب بن سکی، کون سی وجہ سے دکھ پہنچا۔یہ سب باتیں آپ لکھ کر خود سے کہہ سکتی ہیں یا کھلی فضاء میں ٹہل کر بتاسکتی ہیں۔جب آپ خود سے اپنی باتیں شئیر کریں گےتو آپ کو خود سے واقف ہوں گے۔
ذہنی صحت ہمارے لیے ہرچیز سے بڑھ کر اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔اسے کسی بڑی سے بڑی قیمت پر بھی گنوانے کا سوچ نہیں سکتے۔تو آئیے ہم یہ عہد کریں کہ ہم ہمای ذہنی صحت کی بھرپور نشونما کرینگے،اور اپنی امت کے لیے ایک فعال رکن کی حیثیت سے ابھریں گے۔ختم شد۔

٭ ٭ ٭

ویڈیو :

اللہ کے پیارے نبی ﷺ کا اسوہ اپنائیے۔رات کو جلدی سوئیے اور صبح فجر سے پہلے بیدارہو جائیے۔یہ روٹین جب ہماری زندگی میں شامل ہوگی تب ہم حیرت انگیز طور پر خدا کی ملنے والی رحمتوں کو اپنی زندگی میں اترتا دیکھےگے۔

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے