فلسطینی شاعر مصعب ابو طہٰ

پیدائش

مصعب ابوطہٰ ۱۷ نومبر۱۹۹۲کو غزہ شہر کے ’’الشاطی پناہ گزین کیمپ‘‘ (Al-Shati Refugee Camp) میں پیدا ہوئے۔ یہ کیمپ غزہ کے ساحلی علاقے میں واقع ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی کا مسکن ہے۔ ان کی پیدائش’’ اوسلو معاہدوں‘‘سے پہلے کی ہے،جو۱۹۹۳ میں طے ہوئے تھے۔
مصعب ابو طہٰ نے اپنی ابتدائی تعلیم غزہ میں حاصل کی اور بعد ازاں اسلامی یونیورسٹی غزہ سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔۲۰۱۷میں انہوں نے ’’ایڈورڈ سعید لائبریری‘‘(Edward Said Liabrary)کی بنیاد رکھی، جو غزہ کی پہلی انگریزی زبان کی عوامی لائبریری ہے۔ انہوں نے۲۰۱۶ سے۲۰۱۹ تک اقوام متحدہ (United Nation)کے امدادی ادارے (UNRWA) کے اسکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم دی۔۲۰۲۳ میں انہوں نے سائرکوس یونیورسٹی (Syracuse University) سے ماسٹر آف فائن آرٹس (MFA) کی ڈگری حاصل کی۔

ادبی خدمات اور ایوارڈز

مصعب ابو طہٰ کی شاعری فلسطینی عوام کے دکھوں،جدوجہد اور مزاحمت کی عکاسی کرتی ہے۔ان کی پہلی شعری کتاب “Things You May Find Hidden in My Ear” ۲۰۲۲میںشائع ہوئی، جس کے لیے انھیں’’ فلسطین بک ایوارڈ‘‘ (Palestine Book Award) اور’’امریکن بک ایوارڈ‘‘ (American Book Award) سے نوازا گیا۔ یہ کتاب National Book Critics Circle Award اور Walcott Poetry Prize کے لیے بھی نامزد ہوئی۔ ۲۰۲۵ میں، انہیں Pulitzer Prize for Commentary سے نوازا گیا،جو ’’دی نیویارکر ‘‘(The New Yorker)میں غزہ کی جنگ پر لکھے گئے ان کے مضامین کے لیے تھا۔مصعب ابوطہٰ ایک مشہور فلسطینی شاعر اور ادیب ہیں،جنہوںنے فلسطینی ثقافت،تاریخ،اورعوامی مسائل پرگہرے اثرات ڈالے ہیں۔ان کی شاعری فلسطینی عوام کی جدوجہد،آزادی،اور ان کے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔
مصعب ابوطہٰ کی زندگی فلسطینی عوام کی مشکلات اور فلسطینی علاقے کی سیاسی کشمکش سے متاثر رہی ہے۔ ان کے اشعار میں انسانیت، محبت، اور آزادی کی جستجو کا پیغام ہوتا ہے،جو فلسطینیوں کی تاریخ اور ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔
ان کی شاعری نے انہیں نہ صرف عرب دنیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم شاعرکے طور پر متعارف کروایا۔ان کی شاعری فلسطینی مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے اور وہ آج بھی اپنے اشعار کے ذریعے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہیں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے