زور پر بس علم کے کوئی بڑا ہوتا نہیں
صاف جب تک آئینہ اعمال کا ہوتا نہیں
موت کے آگے بھی ہوگا زندگانی کا سفر
ختم آخر تک سفر کا سلسلہ ہوتا نہیں
جب تلک انسان میں وصف صلہ رحمی نہ ہو
تب تلک انسانیت کا حق ادا ہوتا نہیں
جس کو ہوتی ہے بہت دنیا کی دولت کی ہوس
قلب میں روشن چراغ ایمان کا ہوتا نہیں
قول یہ سچا ہےاس کو یاد رکھنا چاہیے
کر بھلا تو ہو بھلا ورنہ بھلا ہوتا نہیں
میرے ہر ایک شعر سے خوشبو بکھرتی ہے ضرور
ان میں خاروں کا کبھی بھی تذکرہ ہوتا نہیں
صبر کرنے ہی سے پیکر اجر دیتا ہے خدا
ورنہ بے صبری سے کچھ بھی فائدہ ہوتا نہیں
Comments From Facebook


0 Comments