حق اساتذہ

علم و ہنر کی دولت ہم نے کیسے پائی یاد رہے
شکر خدا اور استادوں کے شکر سے دل آباد رہے
استادوں نے رب کی اطاعت ہم کو جیسے سکھلائی
روز و شب کے اک اک پل میں درس ہمیں وہ یاد رہے
خوب سنواری دنیا ہماری اور عقبیٰ کا فہم دیا
نورِ یقیں سے مرتے دم تک ذہن و دل اب شاد رہے
بغض و نفرت، ظلم و ستم سے استادوں نے دور رکھا
بد اخلاقی بے دینی سے، ہم تو سدا آزاد رہے
لطف و کرم مت بھولنا عنبر ، کرنا حق ان کے یوں ادا
مرتے دم تک تیری منزل، بس راہِ استاد رہے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے