ایک منصفانہ اور عدل پر مبنی معاشرے میں ہر فرد کو اپنی خوراک کے انتخاب کی مکمل کی آزادی حاصل ہونی چاہیے،بشرطیکہ وہ خوراک اس فردیا معاشرے کے لیے کسی حقیقی نقصان کا باعث نہ بنے۔اگر ایک گروہ کسی خاص غذا کو ممنوع سمجھتا ہے،جبکہ دوسرا گروہ اسے جائز قرار دیتا ہے تو کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی خوراک کی پسند دوسروں پر زبردستی یا جبرکے ذریعے تھوپنے کی کوشش کرے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں گوشت خوری اور غذائی پسند اکثر امتیاز، جبر ، حتیٰ کہ تشدد کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ بیشتر افراد، خصوصاً وہ افراد جو سبزی خور یا ویگن (Vegan)ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ وہ یہ مفروضہ قائم کرتے ہیں کہ بھارت بنیادی طور پر ایک سبزی خور ملک ہے اور یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ گوشت کھانے والے لوگ ہندوستانی ثقافت اور مذہبی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ایسی خطر ناک ذہنیت سماج میں گوشت کھانے والوں کو کمتر، ظالم یا غیر مہذب سمجھنے جیسے تعصبات کو جنم دیتی ہے۔
ایسا متعصبانہ طرزِ فکر بعض اوقات اُن طبقات کے خلاف امتیازی سلوک اور دشمنی کوہوا دیتاہے جو گوشت خوری کے لیے جانے جاتے ہیں۔جیسے کہ مسلمان،عیسائی،شیڈیولڈ کاسٹس (ایس سی)، شیڈیولڈ ٹرائبس (ایس ٹی)، شمال مشرقی علاقوں اور ساحلی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں ۔ایسے تعصبات نہ صرف معاشرے میں تفریق کو مزید گہراکرتے ہیں بلکہ باہمی احترام اور بقائے باہمی جیسے اصولوں کو بھی سخت نقصان پہنچاتے ہیں۔
اگرچہ ملک میں زبردستی کی سبزی خوری کی سیاست کئی پرتوں پر مشتمل اور کافی پیچیدہ ہے اسی لیے مضمون میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ درج ذیل نکات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔:
۱)بھارت میں غذائی رجحانات:
بھارت میں مختلف مذہبی طبقات، سماجی گروہوں،معاشی گروپوں،ریاستوں اور علاقوں کے درمیان خوراک کے استعمال کے رجحانات کا تجزیہ۔
۲)دنیا کے اہم مذاہب خوراک ،
اس پر پابندیاں، ترجیحات اور جانوروں کی قربانی کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں ؟ اس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
۳)کیا گوشت کھانا وحشیانہ ہونے کی علامت ہے؟
۴)گوشت خور افراد کے بارے میں موجود تعصبات اور تشدد آمیز تصورات کا تجزیہ۔
بھارت میں غذائی رجحانات:
عمر کی حد15 سے 49 سالعمر کی حد15 سے 49 سالذرائع: قومی خاندانی صحت سروے (NFHS)صنف (2019-21) NFHS-5 (2015-16) NFHS-4فرقمر د 78.4% 83.4% +5%خواتین 70% 70.6% +0.6%NFHS-5کے مطابق، 15 سے 49 سال کے مردوں میں 83.4% اور خواتین میں 70.6% افراد گوشت یا دیگر غیر سبزی خور غذائیں روزانہ، ہفتہ وار یا کبھی کبھار استعمال کرتے ہیں۔2015سے 2021 کے درمیان گوشت خور افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا مردوں میں 5 فیصد اور خواتین میں 0.6 فیصد۔2015سے 2021 کے درمیان گوشت خور افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا —مردوں میں 5 فیصد اور خواتین میں 0.6 فیصد۔2015 سے 2021 کے درمیان ہندوستان میں نان ویجیٹیرین خوراک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مردوں میں 5% اضافہ اور خواتین میں 0.6% اضافہ ہوا ہے۔ہندوستان میں مختلف گروپوں کے خوراکی رجحانات:مذہب، ذات اور معاشی حیثیت بھی خوراک کی رغبت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ درج ذیل جدول ہندوستان میں مختلف گروپوں میں نان ویجیٹیرین آبادی کی فیصد کو ظاہر کرتا ہے:مذہبی / سماجی / طبقاتی گروپ نان ویجیٹیرین آبادی (%) ہفتے میں ایک بار نان ویجیٹیرین کھانے والےمرد (15-49 سال)عیسائی 99% 80%مسلمان 99% 79.5%بدھ/نیو بدھ 97% 74.1%
مذاہب کے لحاظ سے گوشت کھانے والوں کا فیصد:
ہندو: 75%+، مرد: 52.5%، خواتین: 40.7%ہندو: 75%+، مرد: 52.5%، خواتین: 40.7%سکھ: 50%، مرد: 19.5%، خواتین: 7.9%جین: 25%، مرد: 14.9%، خواتین: 4.3%
ذات پر مبنی گروہ:
شیڈول ٹرائب (قبائلی گروہ): 88%
شیڈول کاسٹ (دلت): 87%
دیگر: 72%
معاشی طبقے کے لحاظ سے:
سب سے غریب 20%: 90%
سب سے امیر 20%: 70%
اس ضمن میں نیلینا سریش کی بھارت سے متعلق مارچ 2025 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق،تقریباً تمام مسلمان (99%)، عیسائی (99%) اور بدھ/نئے بدھ مت (97%) افراد گوشت کھاتے ہیں۔ ہندوؤں میں تھوڑا سا زائد از تین چوتھائی گوشت کھاتے ہیں۔ جبکہ جین اور سکھ برادریوں میں سب سے زیادہ تعداد سبزی خوروں کی ہے۔ صرف ایک چوتھائی جین اور آدھے سکھوں نے کبھی گوشت کھایا ہے۔
مذاہب کی بنیاد پرعیسائی سب سے زیادہ گوشت کھانے والوں میں شامل ہیں۔ جن میں 15 سے 49 سال کی عمر کے 80% مرد اور 78% خواتین ہفتے میں کم از کم ایک بار گوشت کھاتے ہیں۔ان کے بعد مسلمان مرد (79.5%) اور خواتین (70.2%) کا نمبر آتا ہے۔:
ریسرچ کے دوران یہ بھی پایا گیا کہ گوشت کھانے کی عادت زیادہ تر کم آمدنی والے طبقے میں پائی جاتی ہے۔ بھارت کی سب سے غریب 20فیصد آبادی میں سے تقریباً 9 میں سے 10افراد گوشت کھاتے ہیں۔ جبکہ سب سے امیر 20 فیصد میں یہ شرح تقریباً 7میں سے 10 ہے۔
یہ فرق خاص طور پر دیہی علاقوں کی خواتین میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا ہے۔ دیہی بھارت کی امیر خواتین میں صرف آدھی سے تھوڑی زیادہ گوشت کھاتی ہیں، جبکہ مردوں میں یہ شرح تین چوتھائی ہے۔
بھارت کی مختلف ریاستوں میں غذائی رجحانات
بھارت کی صرف چار ریاستوں میں سبزی خوروں کی اکثریت ہے:بھارت کی صرف چار ریاستوں میں سبزی خوروں کی اکثریت ہے:ان میں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور گجرات کی ریاستیں ہیں۔ساحلی ریاستوں میں سبزی خور افراد کی تعداد بہت کم پائی گئی ہے۔ جہاں صرف 5% یا اس سے بھی کم لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی گوشت نہیں کھایا۔سوائے کرناٹک (12%) اور مہاراشٹرا (18%) کے۔شمار ریاست غیر سبزی خور آبادی (انڈہ/مچھلی/چکن/ گوشت) انڈہ ،مچھلی ،چکن/گوشت1۔جموں و کشمیر 91.80% 87.87% 79.96% 86.03%2۔ہماچل پردیش 63.74% 60.22% 36.47% 53.84%3۔پنجاب 47.33% 45.46% 21.47% 38.79%4۔چندی گڑھ 71.25% 68.48% 44.05% 61.78%5۔اتراکھنڈ 79.96% 77.83% 60.91% 71.38%6۔ہریانہ 38.39% 36.99% 17.22% 26.87%7۔دہلی 76.67% 74.74% 53.62% 65.03%8۔راجستھان 39.92% 38.21% 21.53% 27.87%
مذہبی نقطہ نظر: گوشت خوری اور قربانی کا تصور
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایک عام مگر غلط خیال پایا جاتا ہے کہ صرف اسلام اور عیسائیت ہی گوشت کھانے کی اجازت دیتی ہے۔جبکہ دیگر مذاہب میں اسے ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح بہت سے لوگ یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ گوشت خوری صرف انہی دو مذاہب کے ماننے والوں تک محدودہے۔تاہم پہلے پیش کیے گئے تمام اعداد و شمار واضح طورپریہ ظاہرکرتے ہیںکہ جین اور سکھ مذہب کے ماننے والوںکو چھوڑکر تقریباً تمام بڑے مذاہب کے ماننے والے گوشت کھاتے ہیں۔ حتیٰ کہ جین اور سکھ برادریوں کے اندر بھی ایک قابلِ ذکر تعداد ایسی ہے جو کسی نہ کسی شکل میں گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے ہوئے ہے۔ اگرچہ یہ اعداد و شمار مختلف طبقات کی غذائی عادات کی عکاسی کرتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری یہ نکتہ ہے کہ ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ ہندوستان کے بڑے مذاہب غذا اور خوراک کے انتخاب کے تعلق سے کیا تعلیم دیتے ہیں۔ آئیے اب ہم مختلف مذاہب کی مذہبی تعلیمات اور ثقافتی عقائدکے حوالے سے غذائی طریقوں اور ان کے انتخاب کا جائزہ لیتے ہیں۔
ہندومت:
بہت سے اہل علم کا ماننا ہے کہ اگرچہ ہندومت کے تمام فرقوں میں گوشت خوری کو مکمل طور پر ممنوع قرار نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن عموماً اسے ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ مگر یہ بات اس پرمنحصر ہے کہ ہندومت کے کس فرقے یا روایت سے اس نظریے کا تعلق ہے۔ آپ اس پر غور کریں کہ ہندو مذہبی صحیفوں میں ایسے دلائل بآسانی مل جاتے ہیں جو گوشت خور غذا اور قربانی کے حق میں بھی ہیں اور مخالفت میں بھی۔ معروف اسکالر،’’ سوامی وویکانند‘‘ نے کا کہنا ہے کہ:
’’آپ کو حیرت ہوگی اگر میں آپ کو یہ بتاؤں کہ قدیم رسومات کے مطابق وہ اچھا ہندو نہیں ہے جو بیف (گائے کا گوشت) نہیں کھاتا۔ بعض مواقع پر اُسے بیل کی قربانی دینی ہوتی تھی اور اُس کا گوشت کھانا پڑتا تھا۔‘‘
بدھ مت
ہندو مت کی طرح بدھ مت میں بھی گوشت خوری کے حوالے سے علما میں اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔ تسمانیہ یونیورسٹی میں فلسفہ کی سینئر لیکچر’’ر انیا ڈیلی‘‘ اور سونم تھاکچو ‘‘لکھتی ہیں کہ:
’’کچھ بدھ مذہب کے پیروکار مکمل طور پر سبزی خور ہوتے ہیں،جبکہ کچھ گوشت کھاتے ہیں۔ دونوں اپنے موقف کو بدھ مت کی تعلیمات اور متون کی بنیاد پر درست قرار دیتے ہیں۔ چین، تائیوان، ویتنام اور کوریا کے مہایان بدھ روایات میں گوشت کھانا ممنوع ہے۔جبکہ کچھ تھیراوادی روایات اور تبتی بدھ مت میں گوشت کھانے کی اجازت ہے۔بعض حالات میں صحت یا تانترک عمل کے لیے گوشت خوری کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
تھیراوادی روایت میں گوشت کھانے کی اجازت کی کچھ قانونی وجوہات بھی بیان کی جاتی ہیں۔ سب سے پہلے راہبوں کو جو بھی کھانا عام لوگ پیش کریں اُسے بغیر کسی عذر کے قبول کرنا ہوتا ہے تاکہ کسی ذاتی خواہش سے دل نہ لگے۔ چنانچہ اگر کوئی راہب کو گوشت پیش کرے تو اُسے کھانا ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ راہب اُس گوشت کو کھا سکتاہے جوپاک سمجھاجائے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرجانور کی ہلاکت کو اُس راہب نے نہ اپنی آنکھوں سے نہ دیکھا ہو ، نہ سنا ہو اور یہ شک نہ ہو کہ وہ جانور خاص طور پر اُس کے لیے مارا گیا ہو۔‘‘
ڈی این جھا کی کتاب ’Myth of the Holy Cow‘ کے حوالے سے رام پنیانی لکھتے ہیں:
یہ کتاب Myth of Holy Cow (مقدس گائے کا افسانہ) یہ ظاہر کرتی ہے کہ زراعتی معاشرے کے عروج کے ساتھ ہی گائے کی قربانی پر پابندی عائد کی گئی۔ اس کا آغاز بدھ مت کے بانی گوتم بدھ نے کیا۔ اس پابندی کا بنیادی مقصد مویشیوں کی دولت کو محفوظ رکھنا تھا۔ بدھ مت کے پکے پیروکار اور مبلغ ’’شہنشاہ اشوک‘‘ نے اپنے ایک فرمان میں شاہی باورچی خانے کو حکم دیاکہ صرف اتنے ہی جانور اور پرندے ذبح کئے جائیں جتنے کہ کھانے کے لیے ضروری ہوں۔ اس اقدام کا مقصد برہمن مت کے رسوم و رواج میں شامل جانوروں کی قربانی کی روایت پر روک لگانا تھا۔ برہمن مت نے اس کے ردعمل میں گائے کو ’ ماں‘ کے طور پر پیش کرنا شروع کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ انہیں بھی مویشیوں کی فکر ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ برہمن ازم اور اس سے جڑی سیاست نے گائے کو’ماں‘ کا درجہ دے دیا۔
جین مت:
جہاں تک جین مت کا تعلق ہے یہ گوشت خوری کو سختی سے منع کرتا ہے کیونکہ جین عقیدہ کے مطابق کسی بھی جاندار کو مارنا یا نقصان پہنچانا تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔یہ اصول نہ صرف جانوروں تک محدود ہے بلکہ زمین کے نیچے اگنے والے پودوں جیسے پیاز اور لہسن پر بھی لاگو ہوتا ہے کیونکہ ان کو اکھاڑنے سے ان کی ماحولیات میں رہنے والے کیڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسی سخت پابندیوں کے باوجود NFHS-5 کے مطابق تقریباً 15جین مرد اور 4سے زیادہ جین خواتین غیر سبزی خور غذا استعمال کرتے ہیں۔
عیسائیت:
عیسائیت میں عمومی طورپرگوشت کھاناجائز سمجھاجاتاہے تاہم کچھ مخصوص پابندیاں بھی موجود ہیں۔ بائبل کے مطابق ’’خدا نے انسان کو طوفان کے بعد گوشت کھانے کی اجازت دی اور فرمایا: ہر جاندار چیز جو چلتی پھرتی ہے وہ تمہارے کھانے کے لیے ہو گی،جیسے میں نے سبز بوٹیاں دی تھیں ویسے ہی میں نے تمہیں سب کچھ دیا ہے‘‘ (پیدائش 9:3)۔ تاہم یہ جاننا ضروری ہے کہ اگرچہ عیسائیت گوشت کے استعمال کی اجازت دیتی ہے، لیکن نئے عہد نامے میں خاص طور پرکہا گیاہے کہ مسیحی ان اشیا سے پرہیز کریں جو بتوں کے لیے قربان کی گئی ہوں ’ خون‘ اور گلا گھونٹے گئے جانوروں کے گوشت سے۔
اسلام:
اسلام میں غیر سبزی خور غذا یعنی گوشت کھانا سخت شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ قرآن مجید میں حلال گوشت کھانے کی واضح ہدایت موجود ہے۔ لیکن ساتھ ہی جانوروں کے ساتھ رحم دلی کا برتاؤ کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ مسلمان ان جانوروں کا گوشت کھا سکتے ہیں جنہیں اسلامی طریقے سے ذبح (حلال)کیا گیا ہو۔ اس طریقے میں جانور کی گردن کاٹ کر خون نکالا جاتا ہے تاکہ جلد اور فطری طریقے سے موت واقع ہو۔ اسلام میں کچھ جانوروں کا گوشت ممنوع ہے ۔ جیسے کہ:
سور کا گوشت (خنزیر) اور وہ جانور جو قدرتی موت مر جاتے ہیں بغیر ذبح کیے ہوئے۔ ایسے جانور حلال کے معیار کے مطابق نہیں ہوتے۔
سکھ مذہب:
سکھوں کےاعلیٰ مذہبی اختیارات کا حامل ’اکال تخت‘ نے اس موضوع پر رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ اگرچہ یہ تمام سکھوں کے لیے سبزی خور ہونے کا حکم نہیں دیتا۔ لیکن یہ خاص طور پر ’کتھا گوشت‘ یعنی رسمِ ذبح کے ذریعے تیار کیا گیا گوشت ممنوع قرار دیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سکھ گُرُوؤں نے رسم و رواج کی بنیاد پر کی جانے والی رسومات کو مسترد کیا ہے اور انہیں روحانی ترقی کے لیے غیر ضروری سمجھا ہے۔ آسان لفظوں میں کہیں تو سکھوں کو کٹھا گوشت سے پرہیز کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے لیکن غیر رسمی ذبح شدہ گوشت کھانے کا فیصلہ فرد کی اپنی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سکھ مذہب کے بارے میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ یہ سبزی خور ہونا لازمی قرار دیتا ہے۔ یہ خیال عام طور پر گردواروں میں ہونے والے لنگر کی سبزی خور فطرت یاکچھ سکھ گروہوں کے کھانے کے طریقوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ تاہم سکھ مذہب اپنے پیروکاروں پر سبزی خور ہونے کا دباؤ نہیں ڈالتا۔
کیا گوشت کھانا وحشیانہ پن کی نشانی ہے؟
گوشت کھانے کو ظلم اور وحشیانہ پن سے جوڑنے کی کوشش کا کوئی عقلی جواز نہیں ہے ۔ انسان لاکھوں سالوں سے ہر قسم کی خوراک کھانے والا جانور رہا ہے۔ رینگھم (2009) کے مطابق آگ پر پکانے اور گوشت پکانے کی مہارت نے کیلوریز کی مقدار بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جس سے اانسانی دماغ کی نشوونما ممکن ہوئی۔ اسی طرح ملٹن (1999) دلیل دیتا ہے کہ گوشت کھانا نہ صرف عام تھا بلکہ ابتدائی انسان کی بقا اور ترقی کے لیے ضروری بھی تھا۔ گوشت کھانے کو فطری طور پر وحشیانہ سمجھنا انسانی ترقی میں اس کے بنیادی کردار کو نظرانداز کرنا ہے۔
خوراک کا انتخاب ثقافتی، جغرافیائی اور ماحولیاتی حالات سے گہرے طور پر جڑا ہوتاہے۔ گوشت کی کھپت، جب اخلاقی اور پائیدار طریقے سے کی جائے، تو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ انسان جسمانی طور پر گوشت کھانے کے لیے موزوں ہیں۔ جیسے کہ ہمارے پاس کینی Canine نوالے دانت اور ایسی نظامِ ہضم ہے جو جانوروں کے پروٹین کو ہضم کر سکتا ہے۔ گوشت فراہم کرتا ہے۔
اہم غذائی اجزاء جیسے کہ وٹامن بی 12، آئرن، اور اومیگا۔3فیٹی ایسڈز، جنہیں صرف پودوں پر مبنی خوراک سے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بہت سے ثقافتی سیاق و سباق میں گوشت ایک لازمی غذائی جزو ہے جو ان علاقوں میں ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے جہاں پودوں پر مبنی خوراک دستیاب نہیں ہوتی۔ ایسی غذائی عادات کو’وحشیانہ‘ قرار دینا عالمی تنوع اور غذائی حقائق کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
گوشت کھانے کو فطری طور پر ’ظالمانہ‘ کہنا تاریخی،ثقافتی،حیاتیاتی،اور اخلاقی اعتبار سے حقائق کو نظر انداز کرنا ہے۔ انسانوں کی بقا، ثقافتی اظہار اور ماحولیاتی توازن کے لیے گوشت کا استعمال ہمیشہ سے اہم رہاہے۔اخلاقی مباحثے کو انسان دوستی کے معیار پر مرکوز ہونا چاہیے نہ کہ غذائی انتخاب کے بارے میں عمومی اور بے بنیاد فیصلوں پر۔
یہ جاننا بھی نہایت ضروری ہے کہ خود فطرت ایک ’ فوڈ چین‘ کے اصول پر کام کرتی ہے اور انسان بطور انواع (species) ہمہ خور (omnivore) کے طور پر ارتقاء پذیر ہوئے ہیں۔گوشت خوری کو ’ظلم‘ قرار دینا ثقافتی، غذائی اور ماحولیاتی حقیقتوں کو نظر انداز کرتاہے۔ اس کے علاوہ پودوں کی کاشتکاری بھی نقصان پہنچاتی ہے،جیسے جنگلات کی کٹائی، کیمیکل اسپرے (زہریلی ادویات) کا استعمال، اور قدرتی مسکن (habitat) کی تباہی۔ سبزی خوری کی سیاست ان ماحولیاتی نقصانات اور ان جانوروں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرتی ہے جو پودوں کی کاشت کے دوران ہوتی ہیں۔ حقیقی ظلم گوشت کھانے میں نہیں بلکہ حقائق کو نظر انداز کرنے، اخلاقی معاملات کو حد سے زیادہ سادہ بنانے اور سبزی خوری کے نام پر ’ چُنیدہ لوگوں کی ہمدردی‘ کے ذریعے اکثریت کو احساس جرم میں مبتلا کرنے میں ہے ۔
ان تمام شواہد کو دیکھتے ہوئے یہ بات اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ نہ دنیا اور نہ ہی بھارت اکثریتی طور پر سبزی خورملک ہیں۔ دنیا کی غالب آبادی اور بھارت کی بھی اکثریت گوشت خور ہے۔ دنیا کے تمام بڑے مذاہب اور ثقافتیں بشمول بھارت کی ثقافت، گوشت خوری اور جانوروں کی قربانی کی اجازت دیتی ہیں۔ ایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے جو گوشت خوری کو فطری طور پر تشدد، ظلم یا بربریت سے جوڑتا ہو۔عملی اعتبار سے دیکھا جائے تو غیر سبزی خور خوراک کی صنعت ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے ،انسانی غذائیت کی تکمیل اور معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ غذا سبزی پر مشتمل ہے یا گوشت پر بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ بعض گروہ زبردستی یا جبر کے ذریعے اپنی غذائی ترجیحات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ سبزی خوری کو فروغ دینے کے لیے گوشت خوری کی مخالفت معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی تقسیم اور سماجی انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ زبردستی کی سبزی خوری یا سبزی خور برتری کی سیاست کو سختی کے ساتھ مسترد کیا جائے۔ اس کے بجائے ہمیں غذا کے انتخاب کے معاملے میں آزادی ، وسیع النظری ، تنوع اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔
حوالہ جات :
https://www.ipsos.com/sites/default/files/ct/news/documents/2018
-https://www.ipsos.com/sites/default/files/ct/news/documents/2018
-09/an_exploration_into_diets_around_the_world.pdf 1.
نیشنل فیملی ہیلتھ سروے -5 رپورٹ:
https://dhsprogram.com/pubs/pdf/FR375/FR375.pdf 2.
https://indianexpress.com/article/india/more-men-eating-non-veg-than-before-nfhs-data-7920932
3.https://www.newsclick.in/NFHS-Data-Shows-More-men-Eating-Non-veg-Than-Before بھارت میں گوشت کے استعمال” از نیلینا سریش، ڈیٹا فار انڈیا (فروری 2025):
https://www.dataforindia.com/meat-consumption/
2.https://indianexpress.com/article/india/more-men-eating-non-veg-than-before-nfhs-data-7920932/
3.https://www.newsclick.in/NFHS-Data-Shows-More-men-Eating-Non-veg-Than-Before 4. قومی خاندانی صحت کا سروے 5 (2019-21)، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز
1. Meat consumption in India
از نیلینا سریش، ڈیٹا فار انڈیا (فروری 2025):
https://www.dataforindia.com/meat-consumption/ 2.
نیشنل فیملی ہیلتھ سروے 5 (2019-21)، انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز (The Complete Works of Swami Vivekananda, جلد 3، (کلکتہ: آدوائیت آشرم، 1997، صفحہ 536
مختلف ہندو مذہبی صحیفوں سے وہ آیات پڑھنے کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں جو گوشت خور غذا اور قربانی کے نظریے کی تائید کرتی ہیں:
https://vedkabhed.com/index.php/2018/01/01/meat-consumption-in-
hinduism/#Animal_slaughter_and_meat_consumption_in_the_Vedas
https://www.dawahmaterials.com/answering-
hindus/128-animal-sacrifices-in-hindu-scriptures
https://theconversation.com/can-a-buddhist-eat-meat-its-complicated-207117
https://shiningsikh.com/sikhism-and-food-is-vegetarianism-a-
must/#:~:text=The%20Akal%20Takht%27s%20Perspective,is%20left%20to%20individual%20choice.
https://theprint.in/india/more-jain-men-fewer-jain-women-eating-non-vegetarian-food-reveals-nfhs-5-data/966364/
Wrangham, R. W. (2009). ‘Catching Fire: How Cooking Made Us Human’
Milton, K. (1999). “A hypothesis to explain the role of meat-eating in human evolution.” Evolutionary Anthropology: Issues, News, and Reviews, 8(1) 11–21.
https://apeda.gov.in/AnimalProducts
٭ ٭ ٭
اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ غذا سبزی پر مشتمل ہے یا گوشت پر بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ بعض گروہ زبردستی یا جبر کے ذریعے اپنی غذائی ترجیحات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ سبزی خوری کو فروغ دینے کے لیے گوشت خوری کی مخالفت معاشرتی، ثقافتی اور مذہبی تقسیم اور سماجی انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ زبردستی کی سبزی خوری یا سبزی خور برتری کی سیاست کو سختی کے ساتھ مسترد کیا جائے۔ اس کے بجائے ہمیں غذا کے انتخاب کے معاملے میں آزادی ، وسیع النظری ، تنوع اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنانا چاہیے۔


0 Comments