أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطَانِ الرَّجِيمِ .. بسم الله الرحمن الرحيم
الحجُّ أشْہُرُمَّعْلُوماتٌ فَمَن فَرَضَ فِیہِنَّ الحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوقَ وَ لَا جِدَالَ فِیْ الحَجِّ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْہُ اللّٰہُ وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَالزَّادِ التَّقْوَیٰ وَاتَّقُوْنِ یاأولِی الألبابِ۔(سورۃ البقرۃ: ۱۹۷)
ترجمہ: حج کے مہینے معلوم و معروف ہیں۔ تو جو کوئی ان مہینوں میں عزم کر لے وہ دوران حج کوئی شہوانی بات نہ کرے، نہ (خدا کی) نا فرمانی اور نہ لڑائی جھگڑا اور تم نیکی کا جو کام بھی کروگے اللہ کو اس کا علم ہوگا۔اور حج کے لئے زاد راہ لو کہ بہترین زادراہ تقویٰ ہے۔ اور میری نافرمانی سے بچو اے دانش مندو۔
اس آیت میں خصوصیت کے ساتھ حج کے احکام،اوقات و آداب کابیان ہے۔
٭ماقبل آیت کی توضیح:
آیۃ البرّ (البقرۃ:۱۷۷) سے شریعت کے احکام و قوانین کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ توحید کے لوازم اور اس کے ثمرات،وفا شعاری ،نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ صفات کا ذکر کرنے کے بعد قصاص و دیت کے قوانین، روزہ کی فرضیت اور اس کے مسائل، حرام خوری اور رشوت کی ممانعت اور حج کے تعلق سے جہاد و انفاق کے احکام ،کیونکہ اس وقت تک خانہ کعبہ پر مشرکین کا قبضہ تھا نیز حج سے پہلے اَشہر حُرم کے آداب و احترام کا ذکر ہے اور حج کے تعلق سے بہت سی بدعات اور خرافات جو لوگوں میں رائج تھیں، اس کی اصلاح کرتے ہوئے حج کے اَصل مقصود پر ابھارا گیا ہے۔ آیۃ البرّ (البقرۃ:۱۷۷) سے شریعت کے احکام و قوانین کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ توحید کے لوازم اور اس کے ثمرات،وفا شعاری ،نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ صفات کا ذکر کرنے کے بعد قصاص و دیت کے قوانین، روزہ کی فرضیت اور اس کے مسائل، حرام خوری اور رشوت کی ممانعت اور حج کے تعلق سے جہاد و انفاق کے احکام ،کیونکہ اس وقت تک خانہ کعبہ پر مشرکین کا قبضہ تھا نیز حج سے پہلے اَشہر حُرم کے آداب و احترام کا ذکر ہے اور حج کے تعلق سے بہت سی بدعات اور خرافات جو لوگوں میں رائج تھیں، اس کی اصلاح کرتے ہوئے حج کے اَصل مقصود پر ابھارا گیا ہے۔ ٭مذکورہ آیت میں حج کے اَصل فلسفہ، اس کی حکمت اور حج کی اصل روح کا بیان ہے۔ حج و عمرہ کا قصد ہر مسلمان کی آرزوؤں کا سفر ہوتا ہے۔ کم ہی ایسے لوگ ہیں ،جنہیں اس کی خواہش نہیں ہوتی، بجز ان کے جو حُبّ جاہ کے روگ میں مبتلا ہوں یا روح جہاد اور جذبہ قربانی سے محروم ہوں۔حج کے تمام مناسک کو بحسن و خوبی ادا کرتے ہوئے حج مبرور کی سعادت حاصل کرنا ہی اَصل غایت ہوتی ہے۔
٭حج کی فرضیت اور فضیلت:
و لِلّٰہِ علیٰ الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا
(سورہ آل عمران:۳۔۹۷)
اور تمام انسانوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ وہ اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں تو حج کریں۔
یہ سورہ آل عمران کی آیت۹۷ ہے، جو۳ھ میں نازل ہوئی اور اس سے حج کی فرضیت ثابت ہوتی ہے ،گرچہ حج و عمرہ اسلام سے قبل بھی اپنی بگڑی ہوئی شکل میں باقی تھے۔
حج ایک عظیم عبادت اور اطاعت و فرمانبرداری کے بہترین کاموں میں سے ہے۔ قرآن کریم اور اقوال رسولؐ سے اس کی فضیلت واضح ہوتی ہے۔ جامع ترمذی میں ہے کہ ایک شخص نے آپؐ سے پوچھاکہ اے اللہ کے رسولؐ ،کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے۔؟ آپؐنے فرمایا :’’زاد راہ اور سواری کی استطاعت۔ پس اگر کوئی شخص بیماری یا معذوری کی وجہ سے نہیں جا سکتا اور مالی وسعت ہے تو وہ مال دے کر حج بدل کرائے۔‘‘
آپؐ نے فرمایا:
من لم یمنعہ حاجۃٌظاہرۃٌأو سلطانٌ جائر أو مرضٌ حابِسٌ فمات و لم یحجّ فلیمت اِن شاء یہودیّاً و اِن شاء نصرانیّاً
ترجمہ: جس کو نہ کسی صریح حاجت نے حج سے روکا ہو نہ کسی ظالم سلطان نے، نہ کسی روکنے والے مرض نے۔ پھر اس نے حج نہیں کیا اور اسی حالت میں مر گیا تو وہ چاہے یہودی بن کر مرے یا نصرانی (یعنی اس کا شمارمؤمن میں نہیں ہوگا)۔
اس کی وضاحت حضرت عمرؓ کے اس قول سے بھی ہوتی ہے، ’’جو لوگ قدرت رکھنے کے باوجود حج نہیں کرتے میرا جی چاہتا ہے کہ ان پر جزیہ لگادوں، وہ مسلمان نہیں ہیں، وہ مسلمان نہیں ہیں۔
عورتوں اور ضعیفوں کے لیے حج جہاد کا بدل ہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپؐ نے فرمایا : ’’جھاد الکبیر و الضعیف و المرأۃ الحج و العمرۃ، الترغیب و الترہیب۔‘‘
ترجمہ: حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ آپؐنے فرمایا ،
لحجّ المبرور لیس لہ جزاء اِلا الجنّۃ، قیل و مابِرُّہ؟
قالؐ: اِطعامُ الطعام و طیبُ الکلام صحیح الجامع۔ قالؐ: اِطعامُ الطعام و طیبُ الکلام صحیح الجامع۔ ترجمہ: حج مبرور کی جزاء جنت ہی ہے، لوگوں نے پوچھا کہ اس کی نیکی کیا ہے (جو اسے مبرور بنا دے) تو آپؐنے کہا”کھانا کھلانا اور میٹھی بات کرنا۔ (یعنی دوران حج) اس سے واضح ہوا کہ جو لوگ قدرت رکھنے کے باوجود حج کو ٹالتے رہتے ہیں، مختلف مصروفیات کا بہانہ کرتے رہتےہیں ان کو اپنے ایمان کی خیر منانی چاہیے ۔ ٭توضیح و تشریح: اس آیت میں حج اکبر کا ذکر ہے، جس کو مخصوص مہینوں کی متعین تاریخوں میں خاص مقامات پر ادا کرتے ہیں۔ رہا عمرہ تو اس کے لیے ایام کی کوئی قید نہیں ہے۔
الحج أشہرٌ معلوماتٌ
حج کے لغوی معنیٰ قصد کرنا، یعنی وہ عبادت جس کا پوری دنیا کے لوگ قصد کرتے ہیں۔چند متعین اور معلوم مہینے یعنی ایام حج شوال تا ذو الحجہ ۔اس سے قبل حج کی نیت سے احرام باندھنا درست نہیں (معارف القرآن)
فمن فرض فیہنّ الحجّ:
ان مقررہ مہینوں میں جس نے حج کی نیت سے احرام باندھ لیا تو اس کے لیے مذکورہ آداب و احکام کی پابندی لازم ہو گئی۔ ان مقررہ مہینوں میں جس نے حج کی نیت سے احرام باندھ لیا تو اس کے لیے مذکورہ آداب و احکام کی پابندی لازم ہو گئی۔ فلا رفث: شہوانی باتیں، فحش باتیں۔ و لا فسوق: خدا کی نافرمانی، محظورات احرام، بدعات و خرافات۔ و لا جدال: آپس کی لڑائی جھگڑے، بحث و تکرار۔ اس طرح کی تاکید کا ہی فائدہ ہے کہ دوران حج اتنی بڑی تعداد ہونے کے باوجود امن و سکون بر قرار رہتا ہے۔ ان تینوں برائیوں کی ممانعت سے نفسانی خواہشات اور برائیوں میں واقع ہونے کے اندیشے نہیں رہتے۔یہ ایک ایسی عبادت ہے جو ترک دنیا اور زہد و تقویٰ کی آخری حدسے آشنا کرنے والی ہے،جو انسان کی تربیت و تزکیہ کے لیے ضروری ہیں۔اس سے آگے رہبانیت کی حدیں ہیں، جس سے اسلام نے روکا ہے۔
یہ ایک طویل اور پر مشقت سفر ہوتا ہے۔ ایسے میں اپنے اخلاق کو درست رکھنا، خود غرضی سے بچنا اور خلق خدا کے حقوق کو مقدم رکھنا حج مبرور کی لازمی صفات ہیں۔آپؐ نے ارشاد فرمایا :
من حجّ فلم یرفث و لم یفسق رجع کیوم و لدتہ أمّہ
(صحیح بخاری)
ترجمہ: جس نے حج کیا ،پس وہ فحش کلامی اور گناہ کی باتوں سے بچا وہ ایسے پاک ہو کر لوٹتا ہے جیسے اس دن جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔
٭و ما تفعلو من خیر یعلمہ اللہ:
مناسک حج پر مستزاد نیکی کے کام، نوافل کا کثرت سے اہتمام، نفل طواف وغیرہ جو صرف رضائے الہی کے لیے ہوں، شہرت اور ریاکاری سے پاک ہوں۔
٭و تزوّ دوا
سفر حج کے لیے نکلنے والوں کو زاد سفر کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔ دوسروں پر انحصار توکّل کے خلاف بات ہے۔ اسی لیے صاحب استطاعت پر ہی حج فرض کیا گیا ہے، البتہ اصل مقصود تقویٰ کا حصول ہو، اس سے ایک لمحہ بھی غفلت نہ ہو۔شیطان کی اکساہٹوں، بشری تقاضوں پر تقویٰ غالب رہے۔
٭و اتقون یا أولی الألباب:
اس لیے بہت شدّت سے دوبارہ تاکید ہے کہ اے عقل و خرد والو، مجھ ہی سے ڈرو۔ میرے غضب سے بچتے ہوئے تمام مناسک ادا کرو۔ اپنی زنبیلوں کو تقویٰ سے بھرلو ،ایسا نہ ہو کہ واپسی میں صرف متاع دنیا تمہارے ساتھ ہو۔
اسی لیے آگے کی آیات میں اس بات کا ذکرہے کہ منافقانہ روش سے بچو ،البتہ اپنے رب کے فضل یعنی کچھ تجارتی اور معاشی فوائد بھی حدود کے اندر رہتے ہوئے حاصل کر سکتے ہو۔
٭ قابل توجہ أمور:
حج کی بے شمار فضیلت کے باوجود تساہل اور تغافل کا رویہ پایاجاتاہے۔ استطاعت کے باوجود مؤخرکرنا، بے رخی اوربے اعتنائی برتنا۔ اور کہیں دوسری انتہا ہوتی ہے یعنی نفل حج و عمرہ کی پے در پے تکرار جس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی،کیونکہ یہ حجاج و منتظمین کے لیے مشکلات کا باعث ہوتی ہے اور دوسرے کار خیر میں انفاق سے دور کرتی ہے۔
٭دیار مقدس کے جسمانی سفر سے پہلے ذہنی اور روحانی تیاری بھی ضروری ہے۔یعنی اپنامشاہدہ ہےکہ حج کے ارکان و شرائط سے لا علمی کی وجہ سے بہت سی غلطیاں سر زد ہوتی ہیں، اس لیے نظری علم کے ساتھ ٹریننگ بھی ضروری ہے۔
٭یہ ایسی عبادت ہے جو قدم قدم پرایثار و قربانی کا تقاضا کرتی ہے۔ اپنی ذات سے دوسروں کو تکلیف نہ دیں۔
٭عازمین حج و عمرہ اس بات کو بھی ملحوظ رکھیں کہ جوش محبت میں بدعات کا صدور نہ ہو، جیسے کہ روضہ مبارکہ پر یا دیگر مقامات مقدسہ پر۔ مزید یہ کہ مسلکی تعصّبات سے بالا تر ہو کر حج کا قصد کریں۔
٭ پیغام حج اور شان عبودیت:
حج انسان کو صبر و اخلاص،انسانی مساوات اور اجتماعیت کے اعلیٰ اخلاقی اوصاف سکھاتا ہے۔’’ مقام ابراہیم‘‘ سے گزر کر خلیل اللہ کی سیرت اختیار کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ مگرانسان کی کمزوری یہ ہے کہ براہیمی نظر پیدا بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔حج انسان کو صبر و اخلاص،انسانی مساوات اور اجتماعیت کے اعلیٰ اخلاقی اوصاف سکھاتا ہے۔’’ مقام ابراہیم‘‘ سے گزر کر خلیل اللہ کی سیرت اختیار کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ مگرانسان کی کمزوری یہ ہے کہ براہیمی نظر پیدا بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔ؔہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنالیتی ہے تصویریں حج ایک ’’عالمگیر اجتماعی عبادت‘‘ہے، جس کے ثمرات سے پوری دنیا میں بیداری کی لہرپیداہوجاتی ہے۔کعبے کا مرکزِ اسلامی دِل کے مانند ہے،جو پورے عالم سے مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اورنئے خون، ایمانی حرارت کے ساتھ قلب مؤمن میں عمل کا جوش وولولہ پیدا کردیتا ہے۔ رنگ و نسل اور زبان و تہذیب کے اختلاف کے باوجود ایک وحدت میں پرو دیتا ہے۔ان تمام فوائد کے علیٰ الرغم کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں حج کے فوائد اور حکمت سمجھ میں نہیں آتی۔ اسے وقت اور پیسے کا ضیاع کہتےہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ حج کے ثمرات کماحقہ حجاج کرام کے ذریعہ دنیا والوں کے سامنے نہیں پہنچ رہے ہیں،جبکہ حج مبرور ایک انقلابی پیغام رکھتا ہے۔کروڑوں مسلمانوں کو نیک بنا سکتا ہے، ہزاروں غیر مسلموں کو اسلام کی طرف کھینچ سکتا ہے، مگر افسوس۔۔۔۔ علامہ اقبال نے حج و عمرہ کی اسی کیفیت کو یوں بیان کیا ہے: ہے طواف و حج کا ہنگامہ اگر باقی تو کیاکند ہو کر رہ گئی مؤمن کی تیغ بے نیام اس طرح حج کا سفر ان عظیم قربانیوں کا مشاہدہ کراتا ہے، جو حضرت ابراہیمؑ اور ان کے گھروالوں نے رضائے الہی کے لیے پیش کیا اورمکہ و مدینہ کے مقدس مقامات پر آپؐ کی اور صحابہ کرام رضی اللہ کی جہد مسلسل کی داستان سے دلوں کو منوّر کرتا ہے۔ پھر حجاجِ کرام دعوت و تبلیغ کے نئے عزائم کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹتے ہیں دوبارہ آنے کی تمنا لئے ہوئے۔ تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال۔
٭ ٭ ٭
ویڈیو :
حج ایک ’’عالمگیر اجتماعی عبادت‘‘ہے، جس کے ثمرات سے پوری دنیا میں بیداری کی لہرپیداہوجاتی ہے۔کعبے کا مرکزِ اسلامی دِل کے مانند ہے،جو پورے عالم سے مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اورنئے خون، ایمانی حرارت کے ساتھ قلب مؤمن میں عمل کا جوش وولولہ پیدا کردیتا ہے۔ رنگ و نسل اور زبان و تہذیب کے اختلاف کے باوجود ایک وحدت میں پرو دیتا ہے۔


0 Comments