اکثر والدین پوچھتے ہیں ’’میرا بچہ کھانا نہیں کھاتا‘‘، لیکن اگرمیں اسے ڈرا دوں تو وہ کھاناکھالیتا ہے لیکن ماہریں کہتے ہیں کہ’’ ڈرانا یا خوف دلانا بچوں کے لیے نقصان دہ ہے‘‘، یہ بات کتنی درست ہے ۔
عموما بچوں کو ڈرا کر کچھ کام کروایا جاتا ہے،جب بچہ ضد کرتا ہے اور بے تحاشا روتاہے تو اسےکسی بھوت کا ، بڈھے کا ،یا مارنے کا خوف دلایا جاتا ہے۔ آئیے سمجھیں کہ کیسے یہ بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے خطرناک ہے ۔
بچپن میں والدین کی جانب سے بار بار خوف دلانے کا بچے کے دماغ( Neuronیورونز) اور ذہنی نشوونما پرگہرا منفی اثرپڑتا ہے۔یہ اثر نہ صرف وقتی ہوتا ہے،بل کہ بعض صورتوں میں دیرپا(Long-Term) بھی ہو سکتا ہے۔
خوف بچے کے نیورونز کو کیسے متاثر کرتا ہے؟دماغ کے ساختیاتی (Structural)اثرات کو سمجھنے کے لیے اس میکانزم کو سمجھیے ۔
ایمیگڈالا (Amygdala)
یہ دماغ کا وہ حصہ ہے جو خوف اور خطرے کو محسوس کرتا ہے۔مسلسل خوف اس حصے کو حد سے زیادہ حساس بنا دیتا ہے،جس سے بچہ معمولی باتوں پر بھی ڈرنے لگتا ہے۔ آپ پوری اسلامی تعلیمات پر نظر ثانی کریں،ظالم سے دبنے اور خوف کھانے سےاسلام نے روکا اور ایمانیات کے ذریعہ یہ سمجھایا گیا کہ ایک غیر مرئی قوت رب العالمین کی موجود ہے ،وہ آپ کی مدد کرے گی۔یہ یقین آپ کے خوف کو حاوی ہونے نہیں دیتابل کہ آپ کے ذہن کے حساس حصہ ایمگڈلا کوحساس بننے سے بچاتا ہے ۔
ہپوکیمپس (Hippocampus)
انسان روزمرہ کی زندگی میں جو بھی کام کرتا ہے وہ یاداشت کی بنیاد پر ہی کرتا ہے۔یادداشت دراصل ایک طرح کا ڈاٹا بیس (Database)ہے، جو انسانی دماغ میں محفوظ رہتا ہے ۔یہ یادداشت ہی سیکھنے کا مرکزہے۔ خوف کے باعث اس کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے اور بچہ یاداشت اور سیکھنے کے عمل میں کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے۔
اکثر والدین پریشان ہوتے ہیں کہ ان کے بچے پڑھائی میںکمزور ہیں،یا انہیں کوئی چیز جلدی یاد نہیں ہوتی ہے ۔
وہ خود بچوں کو بچپن سے خوفزدہ کرتے ہیں اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ اسکرین کے حوالے انہیں کردیا جاتا ہے،جہاں وہ ہارر ویز دیکھ کر یا خوفزدہ کرنے والی ریل دیکھ کر کمزور ہوجاتے ہیں یاد داشت متاثر کرلیتے ہیں ۔
اسی طرح مسائل کے حل کرنے میں پری فرنٹل کارٹکس بہت اہم رول ہے ۔ اسے سمجھیے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے ۔
پری فرنٹل کارٹیکس (Prefrontal Cortex)
فیصلہ سازی، خود کنٹرول اور منطق کا مرکزہے۔خوف اس کی نشوونماکو متاثر کرتا ہے، جس سے بچہ جلدی مشتعل ہوجاتا ہے، خود سرہو سکتا ہے۔بات بات پرجھنجلاہٹ کا شکار ہوسکتاہےنیز مزاج سخت چڑچڑاہٹ کا شکار ہوتا ہے ۔
بچوں میں پری فرنٹل کارٹیکس (Prefrontal Cortex) کی نشوونما ایک حساس اور اہم عمل ہے،کیونکہ یہی حصہ ان کی توجہ،یادداشت،جذباتی کنٹرول، اور فیصلہ سازی کی بنیاد بنتاہے۔ اگر یہ حصہ متاثرہو جائے، توبچے کی سیکھنے،برتاؤ اورسماجی صلاحیتوں پرمنفی اثرپڑسکتاہے۔بچے بڑے تو ہو جاتے ہیں، لیکن وہ سماج میںکوئی نفع نہیں پہنچاتے ۔اپنی ذات سے بے نیاز رہتے ہیں، چلینجز سے گھبرانے لگتے ہیں۔سستی غالب رہتی ہے۔ بچوں کی بچپن کی عمر میں بچوں کا فزیکل کھیل کود ، سماجی تعلقات ،اور گھر کا بہت توجہ دینے والا ماحول بہت ضروری ہے۔گھر کے ماحول میں والدین کے تعلقات بہت اچھے اور مضبوط ہونے چاہیے ۔بچوں کی غذائیت پربھرپور توجہ ہونی چاہیے۔والدین آج کل اپنی مصروفیت میں بچوں کو جنک فوڈ(Junk Food) سے بالکل نہیں روکتے،بل کہ فاسٹ فوڈ(Fast Food) اور جنک فوڈ بچوں کو کھلانا اسٹیٹس سمبال بن چکا ہے۔ لیکن ناقص غذائیت بھی پری فرنٹکل کارٹیکس کی کار کردگی کو بری طرح متاثر کرتاہے۔ ذیل میںکچھ اہم وجوہات ہم بیان کررہے ہیں جس سے والدین کو سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ اپنے سات سال سے کم عمر بچوں پر عدم توجہی کتنا نقصاندہ ثابت ہوتی ہے،اور توجہ دی جائے تو بچے کی شخصیت مضبوط بنتی ہے ۔بچپن میں ہونے والی یہ کوتاہیاں ساری زندگی پر محیط ہوتی ہیں ۔
بچوں میں پری فرنٹل کارٹیکس متاثر ہونے کی اہم وجوہات
۱۔زیادہ اسکرین ٹائم
(Excessive Screen Time):
موبائل، ٹی وی، اور ٹیبلٹ کے زیادہ استعمال سے دماغی ترقی،خاص طور پر پری فرنٹل کارٹیکس کی نشوونما کو سست کر سکتا ہے۔ اس سے توجہ میں کمی، جذباتی بے اعتدالی، اور سیکھنے میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔عموماًگھروں میں بچوں کو پہلے والدیں اسکرین کا عادی بننے میں سہولت دیتے ہیں بعد ازاں جب بچے کے رویے میں تبدیلی واقع ہوتی ہے تو کاونسلر سے استفسار کرتے ہیں کہ بچہ سے اسکرین کی دوری کیسے بنائیں ۔؟
رویہ کی تبدیلی صرف رویے کی تبدیلی نہیں بلکہ پری فرنٹل کارٹیکس کی کاردگی متاثر ہوتی ہے اور بچہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا ۔
کچھ چنندہ باتیں جس کی وجہ سے بچے کے نیورون ڈیولپمنٹ میں پری فرنٹل کارٹیکس بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس میں سب سے اول نمبر پر اسکرین ٹائم (Screen Time)ہی ہے ۔
۲۔ذہنی دباؤ یا گھریلو تنازع
(Chronic Stress or Trauma)
(PTSD(post stress Traumatic disorder
بچپن کے صدمے کا دباؤ
ایک ایسا ڈس آرڈر(Disorder)ہے جو بچپن کے حادثے یا ذہنی دباؤ یا بچے کے دماغ کو لگنے والے کسی دھچکے سے متعلق ہوتا ہے ۔ اگر بچے مسلسل گھریلو جھگڑوں، بدسلوکی (Abuse)، یا خوف کا شکار ہوں۔اکثر رشتے دار بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں ۔یا ہم جماعت کے ذریعہ بچے کی چھیڑ چھاڑ (Bully)ہوتی ہے۔ان سب حالات میں بچے کے دماغ میں کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے،جو پری فرنٹل کارٹیکس کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔جس کے سبب بچہ کند ذہن ہوتا ہے ، اس کی قوت فیصلہ متاثر ہوتی ہے ، وہ منصوبہ بندی نہیں کرپاتا ، جس کے سبب جھنجلاہٹ کا شکار ہوتا ہے ۔
۳۔بے خوابی یا نیند کی کمی
(Lack of sleep)
نیند دماغی نشوونما کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر بچہ روزانہ پوری نیند نہ لے، تو اس کی توجہ، یادداشت، اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔بچے آج کل سکرین زیادہ استعمال کرتے ہیں اور رات دیر گئے تک جاگتے ہیں۔ یہ معمول نہ صرف بچوں کا بل کہ آج کل بڑوں کا بھی بن چکا ہے،جس کے سبب بچوں کو رات جلدی سونے اور جلدی جاگنے کا معمول بن نہیں پاتا، اور اگر اسکول کی وجہ سے جاگ بھی لیں تو چونکہ رات دیر گئے تک جاگنے کی وجہ سے بچے تھکی تھکی طبعیت کے ساتھ اسکول جاتے ہیں اور جب یہ معمول بن جائے تو بچے کا پری فرنٹل لوپ اتنا متاثر ہوتاہے کہ بچے کی شخصیت متاثر ہوچکی ہوتی ہے ۔
گھر میں بزرگوں کی موجودگی موجودہ زمانے میں نعمت غیر مترقبہ کے مترادف ہے،جو پورے گھر میں سونے اور جاگنے کےنظام کو بہتر بناتے ہیں ۔
۴۔غذائی قلت (Nutritional Deficiency)
غذا کے ساتھ تغذیہ کا شعور بے حد ضروری ہے۔ والدین بچوں کی فرمائش پر،پیکنگ فوڈ ، فاسٹ فوڈ یا آن لائن آرڈر کرنے کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ آج کل ہوٹل سے آرڈر کرنا اور بچوں کی ضرورت پوری کرنا ایک فیشن بن چکا ہے۔بچے اس طرح کی تغذیہ سے خالی غذائیں استعمال کرتے ہیں اور مختلف کمیوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
خاص طور پر آئرن،(Iron) اومیگا۔۳،ف(Omega-3)فیٹی ایسڈز، (Fatty Acid)اور وٹامن B (Vitamin-B)کی کمی پری فرنٹل کارٹیکس کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
جن بچوں کی خوراک متوازن نہیں ہوتی، ان کی دماغی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔
۵۔نشہ آور ماحول
(Exposure to Drugs or Alcohol):
اگر بچہ ماں کے پیٹ میں ہو اور ماں دورانِ حمل سگریٹ، شراب یا نشہ آور اشیاء استعمال کرے، تو بچے کی پری فرنٹل کارٹیکس کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے۔یا کسی بھی نوعیت کا نشہ کرتی ہو ۔
۶۔کمزور تعلیمی و ذہنی سرگرمیاں
(Lack of Cognitive Stimulation)
گھر کا ماحول تعلیمی ہو، تعلیم یافتہ افراد ہوں، گفتگو مختلف نوعیت پرکی جاتی ہو ، والدین اچھی زبان برتنے والے ہوں توبچے بھی بہت اچھی زبان بولتے ہیں اور ان کی ذہنی نشونما اسی نوعیت سے ہوتی ہے۔ گھر میں جتنا آموزیشی ماحول ہوگا اسی قدربچے بھی سیکھنے لگتے ہیں ۔وہ بچے جنہیں سیکھنے، سوال کرنے، یا کھیلنے کے مواقع کم ملتے ہیں، ان کی پری فرنٹل کارٹیکس کی نشوونما کمزور ہو سکتی ہے۔
آج کل والدین بچوں کو ماحول سے بچانے کی غرض سے اپنے اپارٹمنٹ تک محدود کردیتے ہیں۔کالونی کے بچوں سے دوستی نہیں کی جاتی یارشتوں سے کاٹ کر رکھاجاتاہے،جس سے بچوں کی فری فرنٹل کارٹیکس کی کاردکردگی معطل رہتی ہے ۔
۷۔دماغی چوٹ یا حادثہ (Head Injury):
کسی چوٹ یا حادثے میں اگر دماغ کے اگلے حصے کو نقصان پہنچے، یابچے کا سر تین سال سے پہلے کسی چیز سے ٹکرائے، ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ٹکرا جائے تو پری فرنٹل کارٹیکس براہِ راست متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ تو خوف سے پری فرنٹل کارٹیکس کے متاثر ہونے کےاسباب ہم نے بیان کئے ہیں ۔
مزید خوف کے سسب ہارمونز کا نظام بھی متاثر ہونے لگتا ہے ۔
اکثر والدین بچوں کو خوف دلانے کے بجائے جانور مارتے دیکھنا بھی خوف کا سبب بنتا ہے۔اس لیے جب تک بچے میں بالیدگی Maturity پیدا نہ ہوجائے تب تک اسے ذبح کرتے ہوئے دکھانا بھی خوف زدہ کرسکتا ہے ۔
خوف کے سبب ہارموز پر ہونے والے اثرات ذیل میں دئیے جارہے ہیں ۔
ہارمونیاتی اثرات (Stress Hormones)
مسلسل خوف سے دماغ کورٹیسول (Cortisol)
جیسے تناؤ والے ہارمون زیادہ خارج کرتا ہے۔
کورٹیسول کی زیادتی دماغ کے خلیات(Neurons) کو کمزور یا تباہ کر سکتی ہے۔نتیجتاً بچے میں پریشانی، چڑچڑاپن، نیند کی خرابی، اور توجہ کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
دیرپا اثرات(Long-Term Effects):
کم خوداعتمادی یہ کمی مستقل رہتی توپوری شخصیت بچے کی تباہ ہوجاتی ہے۔بچے بڑے ہونے کے بعد یہ جان لیتے ہیں کہ ان کی شخصیت کی کمزوری کیا ہے اور اس کمزوری پر وہ والدین کی عدم توجہی کی نہ صرف شکایت کرتے ہیں بل کہ ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔کبھی کبھی تو بچے والدین سے متنفر بھی ہوجاتے ہیں ۔
سوشل فوبیا یا اعتماد کی کمی
دماغی دباؤ(Anxiety/Depression)
لڑکپن میں باغی رویہ یا جذباتی بے توازنی، اضطرابی کیفیت یا خودسری کے رویے کا والدین سامنا کرتے ہیں ،لیکن ان بچوں کی اصل کمزوری ان کے دل و دماغ کو خوف سےجکڑ دیا جانا ہے ۔
والدین کی جانب سے خوف دلانا بظاہر تربیت معلوم ہوتا ہے، مگر یہ بچے کے دماغی خلیات کو نقصان پہنچاکر اس کی شخصیت،سیکھنے کی صلاحیت اور جذباتی توازن کو متاثر کرتا ہے۔
بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟
ہمارے ہاں عمومی طور پر ایک تاثرپایا جاتاہے کہ فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting) یعنی کہ بچوں کو ڈراکر پالا جائے تو ان کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔تاہم ماہرین نفسیات اب اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ بچوں کو ڈرانا ایک حساس معاملہ اور اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔
آئیے ہم فیئر بیسڈ پرینٹنگ(Fear Based Parenting) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالنے کے چند ایسے نقصانات پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔
نفیساتی نقصان:
بچوں کو ڈرا کر پالنے کا پہلا اور بڑا نقصان نفسیاتی سطح کا ہوتا ہے۔ جب بچوں کو ڈرا کر پالا جاتا ہے مثال کے طور پر’’بھوت آ جائےگا‘‘،’’باہربچے اٹھانے والے آئے ہیں‘‘ وغیرہ تو یہ بار بار کا ڈرانا جذباتی طور پر نازک بچے کی نفسیاتی صحت پر برا اثر چھوڑتا ہے۔
کچھ والدین اپنے آپ سے بچوں کو اس طرح ڈراتے ہیں کہ بچہ والدین سے ہی چھپتا پھرتا ہے۔
سلمان آصف صدیق ایک ماہر نفسیات ہیں،وہ کہتے ہیں کہ’’ ہمارے ہاں کچھ والدین بچوں کو اپنے آپ سے اس طرح ڈراتے ہیں جیسا اللہ سے ڈرایا جانا چاہیے۔‘‘
بچوں کے اندر ڈالا جانے والا یہ خوف مستقبل میں خود اعتمادی کی کمی، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا باعث بنتا ہے۔
اعتماد کا ختم ہونا:
بچے والدین اور بڑوں کو اپنے لئے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ اگر یہی پناہ گاہ ہی انہیں ڈرانے میں لگ جائیں تو بچوں کا اعتماد ہی ختم ہوجاتا ہے۔اس کے نتیجے میں بچے اکیلا محسوس کرتے ہیں اور ان کا اعتماد، خود اعتمادی مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے۔ایسے بچے عموماً اکیلے رہنے لگ جاتے ہیں،کیونکہ ان کا خیال ہوتاہے کہ جب والدین اور گھر کے افراد ہی انہیں ڈرا رہے ہیں تو معاشرہ انہیں کیسے قبول کرے گا۔
جھوٹ بولنے کی عادت پڑ جانا:
بچوں کیلئے غلطی کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بچے ہر غلطی سے سیکھتے ہیں اور اگر غلطی پر انہیں درست انداز میں سمجھایا جائے تو وہ غلطی سے حاصل ہونے والے سبق کو اپنا کر آئندہ کیلئے غلطی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اگر بچوں کو غلطی پر ڈرایا جائے تو وہ سچ بولنے کی بجائے سزا سے بچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیں گے، جو مستقبل میں ان کی دنیاوی اور دینی زندگی کا حسن تباہ کر دیتا ہے۔
والدین کو خیال رکھنا چاہیے، یہاں ذیل میں کچھ مشورے دئیے جارہے ہیں ۔
۱) روزانہ نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں۔ باہر کی بنی ہوئی غذائیں صحت و صفائی اور تغذیہ کا خیال رکھ کر بنی ہوئی نہیں ہوتی ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ گھر بنی غذائیں کھلائیں ۔صحت مند غذا دیں (پھل، سبزیاں، نٹس، اومیگا
۲) اسکرین ٹائم محدود کریں۔
انہیں کھیلنے، سوچنے اور سوال کرنے کی آزادی دیں۔ ساتھ لے کر کھیلیں ، محبت بھرا، محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کریں۔سائیکلنگ کروائیں ۔
۳) بچوں کے سامنے لڑائی جھگڑا کرنے سے والدین کو گریز کرنا چاہیے۔
۴) بچوں کے کھیلنے کی جگہ پر تکلیف دہ آلات کو نہیں رکھنا چاہیے۔ بچہ جب تین سال کا ہوجائے تب اسے گرنے پر سر کو بچانے کی تیکنیک سمجھانی چاہیے۔
۵) بچوں کے سامنے سیکھنے کا ماحول بنانے کے لیے تعلیمی کھلونے اور پڑھانے کا ماحول بنانا چاہیے۔
٭ ٭ ٭
گھر کا ماحول تعلیمی ہو، تعلیم یافتہ افراد ہوں، گفتگو مختلف نوعیت پرکی جاتی ہو ، والدین اچھی زبان برتنے والے ہوں توبچے بھی بہت اچھی زبان بولتے ہیں اور ان کی ذہنی نشونما اسی نوعیت سے ہوتی ہے۔ گھر میں جتنا آموزیشی ماحول ہوگا اسی قدربچے بھی سیکھنے لگتے ہیں ۔وہ بچے جنہیں سیکھنے، سوال کرنے، یا کھیلنے کے مواقع کم ملتے ہیں، ان کی پری فرنٹل کارٹیکس کی نشوونما کمزور ہو سکتی ہے۔


🎮 تیار ہیں ایک سنسنی خیز اور منافع بخش گیم کے لیے؟
🔥 ابھی Crash7 میں شامل ہوں — جہاں مزہ اور کمائی ایک ساتھ!
💳 فوری رقم جمع کروائیں اور نکلوائیں، مکمل طور پر محفوظ اور آسان۔
💰 کھیلیں، جیتیں، اور جب چاہیں رقم نکلوائیں!
🚀 ابھی شروعات کریں:
https://crash7.bet?sid=207_0&uid=F31FO8
اپنا نصیب آزمائیں اور بڑا انعام جیتیں!