ورلڈ فوٹوگرافی ڈے ہر سال ۱۹؍ اگست کو دنیا بھر میں اس خوبصورت فن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک تصویر صرف تصویر نہیں ہوتی، بلکہ یہ ہماری یادوں، جذبات اور زندگی کے حسین لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتی ہے۔ جدید دور میں جہاں ہر شخص کے پاس اسمارٹ موبائل کیمرہ موجود ہے، وہیں اس دن کا اصل مقصد لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ فوٹوگرافی صرف کلک کرنے کا نام نہیں بلکہ ایک خوبصورت سوچ، نظر اور فن ہے۔فوٹوگرافی ہمیں دنیا کو نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
کبھی سورج کے غروب ہونے کا منظر، کبھی بچوں کی مسکراہٹ، کبھی کسی بوڑھے کی جھریوں بھرا چہرہ،ہر تصویرمیں اپنے اندر ایک کہانی سمائی ہوتی ہے۔ اس دن فوٹوگرافرز اپنی محنت اور نظر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نئے فوٹوگرافرز کو حوصلہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لائیں۔انسٹا گرام پر ایسے کئی پیجز موجود ہیں جو بہترین فوٹوگرافی کو پیش کررہے ہیں۔
AIنے اس فن کو اور زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔ جدید AIٹولز نے فوٹوگرافروں کی زندگی کو نہایت آسان اور مؤثر بنا دیا ہے۔ ان ٹولز کی مدد سے نہ صرف تصویریں مزید خوبصورت اور پیشہ ورانہ بنائی جا سکتی ہیں بلکہ وقت اور محنت کی بھی بچت ہوتی ہے۔
فوٹوگرافی میںAI Tools کا کردار
پہلے وقتوں میں تصاویر کی ایڈیٹنگ(Editing) اور ری۔ٹچنگ re-touchingکے لیے گھنٹوں محنت درکار ہوتی تھی، لیکن ابAI ایسے کام چند سیکنڈز میں کر دیتا ہے جو پہلے ماہر فوٹوگرافر بھی گھنٹوں میں کرتے تھے۔ یہ ٹولز خودکار طریقے سے تصویر کی خوبصورتی، روشنی، رنگوں، بیک گراؤنڈ، حتیٰ کہ چہرے کی خامیوں کو بھی درست کر سکتے ہیں۔
مقبول اے آئی ٹولز برائے فوٹوگرافی
Adobe Photoshop AI [1
(Generative Fill, Neural Filters)
Generative Fill :غائب حصوں کو مکمل کرنا
Neural Filters : جلد، چہرے، رنگوں، اور پورے ماحول کو بہتر بنانا
یہ ٹولز خودکار انداز میں تصویر کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔
https://shorturl.at/O3gqG
2] Luminar Neo AI
یہ سافٹ ویئر خاص طور پر فوٹوگرافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Sky Replacement :آسمان بدلنا، بادل شامل کرنا
Skin AI :جلد کی خوبصورتی میں اضافہ
Relight AI :تصویر کی روشنی کو متوازن کرنا
3] Remove.bg اور Cleanup.Pictures
چند سیکنڈ میں پروفیشنل بیک گراؤنڈ ریموو ہوجاتا ہے۔
پروڈکٹ فوٹو، پورٹریٹ، یا ای کامرس کے لیے بہترین ہے
(Gigapixel AI, DeNoise AI, Sharpen AI)
Gigapixel AI: کم ریزولوشن تصاھہویر کو ہائی ریزولوشن میں بدلنا
DeNoise AI: شور (Noise) کم کرنا
Sharpen AI: دھندلی تصاویر کو شارپ بنانا
https://www.topazlabs.com/topaz-photo-ai
5] Canva AI Photo Tools
Background Remover٭
Magic Edit / Magic Erase٭
یہ ٹولز خاص طور پر سوشل میڈیا فوٹوگرافروں کے لیے بہت مفید ہیں۔
/https://www.canva.com/pro/
اے آئی ٹولز کے فائدے
٭ پیشہ ورانہ معیار
٭ تخلیقی مواقع کی وسعت
٭ پیچیدہ کام چند سیکنڈ میں
٭ کلائنٹ کے لیے تیز رفتار نتائج
کچھ اہم احتیاطیں
٭ AIکبھی کبھی تصاویر میں غیر فطری یا مصنوعی عناصر شامل کر دیتا ہے، اس لیے نظرِ ثانی ضروری ہے۔
٭پرائیویسی کے اصولوں کا خیال رکھیں، خاص طور پر چہرے یا نجی تصاویر کی ایڈیٹنگ میں۔
کیا آپ بھی اے آئی ٹولز استعمال کرتے ہیں؟ کون سا ٹول آپ کا پسندیدہ ہے؟کمنٹس میں ضرور بتائیں۔
٭ ٭ ٭
AIنے اس فن کو اور زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔ جدید AIٹولز نے فوٹوگرافروں کی زندگی کو نہایت آسان اور مؤثر بنا دیا ہے۔ ان ٹولز کی مدد سے نہ صرف تصویریں مزید خوبصورت اور پیشہ ورانہ بنائی جا سکتی ہیں بلکہ وقت اور محنت کی بھی بچت ہوتی ہے۔


آپ کے مضمون میں شامل سبھی ٹولز کا ہم استعمال کرتے ہے۔ یقیناً یہ سبھی بہت کارآمد ٹولز ہے۔ ان ٹو لز پر ایک ایک تفصیلی مضمون بھی بتلایا جاسکتا ہے۔ جس میں ایک ایک فیچر کا استعمال سیکھایا جاسکتا ہے۔