ہادیہ کے گفت و شنید کالم کے عنوان دوستی میں ہم آج اپنے قارئین کی ملاقات اپنی ایک دوست کے ساتھ کرا رہے ہیں۔ ان کا پورا نام بینا جادو Beena) jadav) ہے۔ یہ ایک سوشل ریسرچر ہیں۔ آرگنائزیشن کا نام رہٹھان ادھکار منچ Rahthan adhikar munchہے، اس کا مطلب رہنے کا حق ہے۔ان کا موضوع اور کام کا میدان Shelter housing Gender human ہے۔
بینا جی گجرات کے احمد اباد میں رہتی ہیں۔ ان کی تعلیم بھی وہیں ہوئی ہے ۔ ہیومن رائٹ اور ہاؤسنگ رائٹ کے تحت ان کی آرگنائزیشن سلم ایریا میں کام کرتی ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انسانی حقوق میں روٹی کپڑا اور مکان یعنی سر پر چھت ہونا ضروری ہے۔ یہ انسان کا بنیادی حق ہے۔ پسماندہ طبقات اور پسماندہ لوگوں کے ڈیولپمنٹ کے لیے اس آرگنائزیشن میں کام کیا جاتا ہے۔ اس میں خوراک کا حق اور (livelihood)معاش کا ہونا ضروری ہے۔ یہ ایک ایساایشو ہے جس پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ تو آج بینا جی سے اسی موضوع پر بات چیت ہوگی۔ کچھ گھریلو سوالات بھی گفتگو میں شامل ہوں گے، کچھ میدان کار سے جڑے ہوئے سوالات بھی ہوں گے۔ گفتگو پیش خدمت ہے۔
مکمل گفتگو سننے کے لیے یوٹیوب آئیکن پر کلک کریں۔
٭ ٭ ٭


0 Comments