شہداء کی پکار

اے میری قوم کے لوگو!
کیا چلتی ہوائیں
تمہیں خبر نہیں سناتیں
کیا آسمان پر اڑتے پرندے
تمہیں کوئی پیغام نہیں پہنچاتے
ہمارے شہداء کی قبروں سے
باہر امڈ رہی ہے
وہ ایک زندگی جی رہے ہیں
زندگی اور موت کے درمیان
ایک منفرد زندگی
ان کی قبروں سے پکار آرہی ہے
ہم تم سے دور ہیں
لیکن مقصد کی دوڑ نے ہمیں جوڑ رکھا ہے
اے انقلاب صفت لوگو!
زمین پر ہمارے مقصد کو طول نہ دو
ہم تم سے مایوس نہیں
تمہارے دلوں میں جذبوں کا ایک طوفان ہے
جس راستے پر چل کر ہم یہاں آئے ہیں
اس راستے پر اب تم ہی کو چلنا ہے
ہر طرف سے اٹھتی مظلوموں کی آواز پر
لبیک اب تم ہی کو تو کہنا ہے
انجیر و زیتون کی سرزمین پر
کوئی تمہارے انتظار میں ہے
یہ ایک راز ہے
جسے تمھیں سنبھالنا ہوگا
اپنے سینوں پر ہاتھ رکھو
یہ جو تمہارے دل کی پکار ہے
تمھیں ماضی کی طرف بلاتی ہے
یہی تو راز تک پہنچنے کی کنجی ہے
اسے اپنے دلوں میں آباد رکھو
یہی تمہیں زندہ رکھے گا
اٹھو!
تمھیں بھی اب اٹھنا ہوگا
سامانِ سفر اب باندھنا ہوگا
جھکی آنکھیں ، مایوس چہرے
چھوڑو، انھیں ایک امید دلاؤ
درد سے کانپتی تمہاری روحیں
اور خون کے آنسو روتے دل میں
صبر و ایماں کی لو جلاؤ
اٹھو!
تاریخ بھی پھر تبدیل ہوئی
نسل بھی تو بدل گئی
شرائط بھی اب بدلیں گی
سرحدیں بھی ہوں گی تبدیل
زمانہ پھر رخ بدلے گا
لیکن مقصد کی خاطر اپنی
جدوجہد کو جاری رکھو
اپنے ایمان کی شمع جلاؤ
اور اللہ کے وعدے پر چلو
ہمیں پھر ایک دن ملنا ہے
شہداء کے کارواں میں
نور کی راہوں پر
اس دن ہوں گے ہم کامیاب
تب نہ رہے گی کوئی تشنگی
پھر وہ منزل قریب ہے
جہاں سرخروئی ہمارا مقدر ہے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ۲۰۲٥