محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور ہادیہ ای میگزین کی مجموعی ٹیم کو میرا سلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہادیہ ای میگزین کی چیف ایڈیٹر، ایڈیٹر اور پوری ٹیم قابل مبارک باد ہے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں جب کہ لوگوں میں مطالعے کی عادت میں کافی کمی آ گئی ہے، یہ ای میگزین قارئین کی دلچسپی اور ضروریاتِ کا خیال رکھتے ہوئے چار سال سے ہر ماہ شائع ہو رہا ہے۔ رسالے کے تمام موضوعات ہماری زندگی سے بہت قریب ہوتے ہیں۔ تمام ہی مضامین معیاری اور معلوماتی ہوتے ہیں۔ سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دی گئی معلومات مستند ہوتی ہیں۔ یہ میگزین اردو ادب اور اصلاح معاشرہ میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ ہادیہ خواتین و طالبات کو قرآن و حدیث اور فقہ کا صحیح علم فراہم کرتی ہے، وہیں حالات حاضرہ کا بھی شعور بیدار کرتی ہے۔ خواتین و طالبات میں نفسیاتی، سیاسی، معاشرتی اور معاشی بیداری اور رہنمائی کا بہترین ذریعہ بن رہی ہے۔ اس کے مضامین کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ مختصر مگر پرمغز اور جامع ہوتے ہیں۔ یہ میگزین خواتین و طالبات کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جہاں معلومات اور تجربات کی وسعت ہے اور امت کی تربیت و اصلاح کا فریضہ انجام دیا جارہا ہے۔ اس میگزین کے ذریعے خواتین و طالبات اپنے دینی، سماجی اور نفسیاتی مسائل کا حل بھی حاصل کر رہی ہیں۔
ماہ جولائی ۲۰۲۵ء کے تمام مضامین ایمان افروز اور بصیرت پیدا کرنے والے ہیں۔ درس قرآن میں سورۃ المائدۃ کے ذریعے مومنوں کو راستی پر قائم رہنے اور انصاف کی گواہی دینے کی نصیحت بہترین انداز میں بیان کی گئی ہے۔ گرلز پلانٹ میں صبر و استقامت اور مشکلات سے نکلنے کی راہ میں حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت ایوب علیہ السلام اور عصر حاضر کے مجاہد شہید شیخ احمد یاسین کی حیات مبارکہ کے ذریعے غیر متزلزل صبر و حوصلے کی مثالیں پیش کر کے قارئین کو ہمت، حوصلہ اور صبر کی بہترین انداز میں تلقین کی گئی ہے اور یہ سبق دیا ہے کہ مسائل کو یہ باور کرا دے کہ اس کا رب ہر اس خوف اور غم سے بڑا ہے جو وہ محسوس کر رہا ہے۔
زمرہ معمار جہاں تو ہے میں ’’عالمات مدارس عربیہ اور عصر حاضر میں کام کی راہیں‘‘ کے عنوان سے تحریر بلا شبہ بہت عمدہ اور فکر انگیز ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ عصر حاضر کے درپیش چیلنجز کے تناظر میں عالمات مدارس کا کردار کلیدی اور ناگزیر بن چکا ہے۔ مختلف علمی، فکری اور سماجی میدانوں میں اگر عالمات اخلاص، بصیرت اور تدبیر کے ساتھ اصلاح معاشرہ میں قیادت اور رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالیں تو امت کی بہترین تہذیبی و اخلاقی تعمیر ممکن ہو جائے گی ان شاءاللہ۔
میرا پسندیدہ زمرہ ’’اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ‘‘ جس میں خان مبشرہ فردوس صاحبہ نفسیاتی اور سماجی مسائل کا حل بہت ہی عام فہم انداز میں بیان کرتی ہیں جس پر عمل کرکے قاری اپنی مشکل کو بآسانی دور کر سکتا ہے۔ اس شمارے کے تمام مضامین ہی بہت عمدہ اور اہم ہیں، بروقت سب پر تبصرہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالی آپ تمام کی کوششوں کو قبول کرے اور ہادیہ کو خوب خوب ترقی عطا کرے، حتی کہ آنے والے وقت میں ہادیہ ای میگزین تمام خواتین کی محبوب ترین میگزین بن جائے۔ آمین

سسٹر امامہ سلمی !
آپ کا مراسلہ کیا ہے، ایک مستقل قاری کا مکمل تبصرہ ہے، جو ھادیہ ٹیم کے لبوں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیرنے والا ہے ۔
کسی بھی تصنیفی کام میں سب سے قیمتی اثاثہ اس کا باذوق قاری ہے، جو ٹیم ممبر کو اپنے تبصروں سے متحرک رکھتا ہے۔ ھادیہ ای میگزین پر آپ کی رائے اور پسندیدگی ہی ہمارا حوصلہ ہے ۔
یوں ہی اپنی رائے سے نوازتی رہا کریں ۔ ٹیم آپ کی مشکور و ممنون ہے ۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

0 Comments