مئی ۲۰۲۴

پہلا مرحلہ (نوعیت)

نصاب :
پرچہ نمبر 1 کل نمبرات (200)

 (1) ریاستی ،سطحی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم واقعات کی جانکاری
(2) بھارت کی تاریخ (مہاراشٹر کے خاص حوالوں کے ساتھ ) اور بھارت کی قومی تحریک
(3) ریاستی ، بھارت اور دنیا کا جغرافیہ ، قدرتی ، سماجی اور معاشی
(4) ریاستی اور بھارت کی سرکار اور سیاست ، دستور، سیاسی انتظام ،پنچایت راج، شہریوں کے لئے سرکاری انتظامات، عوام کی فلاح وبہبودی کی پالیسی ، حقوق اور اہم مسائل ۔
(5) معاشی اور سماجی ترقی ، حقیقی نوعیت کی ترقی ، غربت، آبادی، سماجی شعبےکی قیادت۔
(6) ماحولیات ادارے، جاندار اور آب و ہوا کی تبدیلی، خاص مطالعے کی ضرورت ہو ایسے مضامین اور ان کے بارے میں سوالات۔
(7) جنرل سائنس

پرچہ : 2
کل نمبرات: 200

(1) خلاصہ لکھنا (Comprehension)
(2)بحث و مباحثے کی مہارت
(3) منطق اور تجزیے کی مہارت
( Logical reasoning andanalytical ability)
(4) فیصلہ کرنے کی قوت اور مسائل کا حل
Dicision Making and problem solution
General mental ability( 5) (ذہنی مہارت)
(6) بنیادی ہندسہ کی معلومات (ہند سے اور ان کا تعلق)
(Orders of Magnitude Etc)
جماعت دسویں سطح تک معلوماتی تشریح
(Data Interpretation (Class X Levelچارٹ ، گراف، مہرست، معلوماتی تختے، جلدول جماعت دہم کے سطح تک
(7)مراٹھی اور انگریزی زبان میں خلاصہ لکھنے کی مہارت
Marathi & English Language Comprhension Skills
(Class X and XII Level)
دسویں اور بارہویں جماعت کی سطح تک

ابتدائی امتحان ( پہلا مرحلہ ) :

 یہ امتحان کمیشن کے توسط سے ریاست کے تمام ضلعی مقامات پر مختلف مراکز پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس امتحان کے سوالوں کی نوعیت کثیر متبادل اور معروضی ہوتی ہے۔ امتحان میں 200 سوالوں کا اور 200 نمبرات کا سوالیہ پرچہ ہوتا ہے۔ پرچے کا وقت 2 گھنٹے ہوتا ہے ۔ سبھی سوالات مراٹھی اور انگریزی میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔

ابتدائی امتحان کا نتیجہ

 ٭عہدے داروں کی آسامیاں پر کرنی ہوں تو اس سے 12 تا 13 گنا زیادہ امید وار حاصل ہوں گے اس طرح ہر محفوظ عہدے کے لیےنمبرات کی حد (Cut of Line) مقرر کر رکھی ہے۔
٭نگیٹیو مارکنگ طریقے کے مطابق ہر چار غلط جوابوں کے بدلے ایک سوال کے نمبرات حاصل شدہ کل نمبرات سے نفی کیے جاتے ہیں۔
٭ابتدائی امتحان کا نتیجہ کمیشن کے ویب سائٹ پر دکھایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر قابل امیدوار کو کمیشن کے معارفت ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جاتا
ہے ۔

خاص امتحان ( دوسرا مرحله )

خاص امتحان کے لیے قابل شخص ( اُمیدوار ) کو آن لائن کے طریقے سے مقررہ مدت سے قبل عرضداشت داخل کرنا ضروری ہوتی ہے۔

امتحان کا انتظام

 ٭یہ امتحان دو مرحلوں میں لیا جاتا ہے۔
٭ان میں سے 100 نمبرات مراٹھی اور انگریزی مضامین کے لیے۔امتحان کے پرچے بیانیہ تحریری نوعیت کے ہوتے ہیں۔
٭خاص امتحان کوئی چار ریاستی مراکز پر ہوتے ہیں۔تحریری امتحان 800 مارکس کا اور ملاقات کے لیے 100 مارکس ہوتے ہیں۔
٭کل چھ لازمی پرچے ہوتے ہیں۔
اس امتحان کی نو عیت مندرجہ ذیل ہوتی ہے:

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۴