مئی ۲۰۲۴
قاری کی رائے

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم وررحمۃ اللہ و برکاتہ
قابل مبارکباد ہیں آپ اور آپ کی ٹیم، جنھوں نے اسے ایک میگزین ہی نہیں، بلکہ ایک تحریک بنادیا ،اس میں ہر عمر کی خواتین کے لیے مواد میسر ہوتا ہے ۔ ہر ماہ کے زمرے بہترین مواد سے پر ہوتے ہیں۔ہر شمارہ الگ ہی طریقے سے قاری کی ذہن سازی کرتا ہے۔ اس ای میگزین کے ذریعہ خواتین میں سیاسی ، معاشی ، سماجی ہر طرح کا شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔
اپریل کے شمارے میں عکس ھادیہ’’ آزمائشی حالات میں عید ‘‘دل کو چھو گیا ، آنکھیں اشک بار ہوگئیں ، سخن سراپا ، ننھے شہداء ، فلسطین ، درس قرآن ، درس حدیث ، صحت و صلاح ، مسلم نوجوانوں کے لیےمخلصانہ نصیحتیں ، خواتین کی معاشرتی اُلجھنیں ، خواتین کے مسائل اور رمضان ، موت اس کی ہے جس کا زمانہ کرے افسوس، نے ایک بار پھر تسنیم باجی کی یاد تازہ کرادی ۔ ساتھ ہی اس شمارے کا خاص مضمون ملکی جمہوریت کی بقا ءمیں خواتین کا رول ، جس میں وقت کی اہم ضرورت کی جانب توجہ دلائی گئی، اور کیوں کہ الیکشن کے موقع پر اس کی رہ نمائی کی بہت ضرورت ہے، یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ای میگزین خواتین طالبات کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا اہم ذریعہ ہے، اور نوجوان لڑکیوں کو مطالعہ کی جانب راغب کرتی ہے ۔
اللہ رب العزت سے دعا ہےکہ ھادیہ کو کامیابیوں کی بہترین منزلوں پر پہنچائے، اور آپ تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آخر میں ایک شعر ھادیہ کے لیے :

تمھیں نصیب ہو ایسا عروج دنیا میں
کہ آسمان تمھاری رفعتوں پر ناز کرے

آمین!

وعلیکم السلام
آپ کا مراسلہ باعث مسرت ہے۔اچھے قارئین تک میگزین کو پہنچانے میں آپ کا تعاون ناقابل فراموش ہے ۔
ھادیہ ای میگزین آپ جیسے مخلص ساتھیوں کی وجہ سے اپنے مشن پر رواں دواں ہے۔ امید ہے آپ کبھی ھادیہ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی ۔ٹیم ھادیہ آپ کی ممنون ہے۔

– ایڈیٹرھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۴