مئی ۲۰۲۴

میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے 18 اپریل 2024 ءکو فیس بُک پوسٹ اور واٹس ایپ پر اپنے آفیشل چینل کے ذریعے نئے ٹولز کے بارے میں بتایا ہے کہ ہم اپنے معاون Meta AI کا نیا ورژن جاری کر رہے ہیں، جس سے آپ ہماری ایپس اور گلاسیس میں کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد دنیا کی معروف AI تیار کرنا ہے۔ ہم اپنے جدید ترین Llama 3 AI ماڈل کے ساتھ Meta AI کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، جسے کو ہم اوپن سورس کر رہے ہیں۔ اس نئے ماڈل کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ Meta AI اب سب سے زیادہ ذہین AI اسسٹنٹ ہے ،جسے آپ آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم میٹا اے آئی کو واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے اوپری حصے میں موجود سرچ باکس میں ضم کرکے اسے استعمال میں آسان بنا رہے ہیں۔ آپ کے ویب پر استعمال کرنے کے لیے ہم نے ایک ویب سائٹ meta.ai بھی بنائی ہے۔

میٹا اے آئی( meta.ai )کی خصوصیات

کمپنی کے دعوے کے مطابق:
٭اب یوزرز کو پہلے سے زیادہ بہتر جوابات ملیں گے۔
٭ میٹا اے آئی پر پرومپٹ ٹائپ کرتے وقت انھیں حقیقی وقت میں تیار اور اپ ڈیٹ کرکے اعلیٰ معیار کی تصویریں پیش کرے گا۔
٭ پرومپٹ کو تبدیل کرکے تصویر میں ترمیم کرکے اور پہلے سے بہتر بنایا جاسکے گا۔
٭ تصویر میں ایڈیٹنگ کا آپشن بھی دیکھنے ملے گا ۔
٭ یہ آپ کے تیار کردہ تصویر کا پلے بیک ویڈیو بھی بنائے گا۔
٭ تصاویر تیزی سے بن کر پیش ہوگی اور کسی بھی تصویر کو سیکنڈز میں animate کیا جاسکے گا۔
٭ یوزرز کسی بھی تصویر کو GIF میں تبدیل کرسکیں گے۔

میٹا اے آئی چیٹ بوٹ

میٹا اے آئی اب اپنے چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ ، انسٹا گرام ، فیس بُک اور فیس بُک میسنجر تک توسیع دینے جارہا ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر یوزرز اے آئی ٹولز سے اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ حقیقی ریئل ٹائم میں اسٹاک مارکیٹ، اسپورٹس اور فلائٹ بکنگ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ساتھ ہی یہ فیچرز جلد ہی واٹس ایپ ، انسٹا گرام ، اور فیس بُک یوزرز کے لیے آہستہ آہستہ جاری کی جارہی ہے۔
میٹا اے آئی کو بھارت کے علاوہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ، نائیجیریا ، پاکستان ، سنگاپور ، جنوبی افریقہ ، زیمبیا اور زمبابوے وغیرہ میں لانچ کیا جارہا ہے۔نئے اپ ڈیٹس کے لیے فیس بُک ، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو پلے اسٹور سے اپ ڈیٹ ضرور کریں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے