مئی ۲۰۲۴
نظم

سینوں میں تمھارے دل ہی نہیں، کیوں وعظ و نصیحت کرتے ہو؟
خاموش تماشائی بن کر اے اہل عرب، کیوں مرتے ہو؟
تم عید مناؤ گے کیسے ؟کیا تم نے کبھی یہ سوچا ہے؟
منہ رب کو دکھاؤ گے کیسے؟ کیا تم نے کبھی یہ سوچا ہے؟
کیا رب کا وعدہ یاد نہیں، وہ بدر کی کلفت یاد نہیں؟
اللہ کی نصرت آئے گی، کیا تم کو وہ آیت یاد نہیں؟
فرمان نبی تم بھول گئے، تم ایک ہی جسد واحد ہو
تم وہن نکالو دل سے، اب ہاں تم تو مرد مجاہد ہو
یہ دنیا ہے اب رنجیدہ، قرآن کو تم نے چھوڑ دیا
شیطاں نے تمھارے قدموں کوباطل کی رہ پر موڑ دیا
کیا بھول گئے تم یوم جزا جب کچھ بھی کام نہ آئے گا؟
ہر نفس کہے گا یا نفسی،  پر کوئی بچ نہیں پائے گا

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۴