مئی ۲۰۲۴

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ھادیہ ای میگزین واقعی اپنے نام‌کے مطابق اپنے پڑھنے والے قاری کے لیےبیش بہا قیمتی ہدیہ ہے، جو ہر مہینے ہدایت و رہ بری اور نصیحت سے بھرے مضامین لیے قاری کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے۔ ھادیہ میگزین کی منفرد خاصیت جو اسے دوسرے میگزین سے الگ کرتی ہے ،وہ ہے قاری کی رہ نمائی کے لیے مختلف موضوعات پر آڈیو اور وڈیو فراہم کرنا۔ساتھ ہی یہ صرف دینی، تاریخی و اصلاحی مضامین کا ہی نہیں، بلکہ قاری کو صحت و فلاح کی بھی رہ نمائی کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میگزین کے ذریعہ عمدہ اور مختلف دل چسپ کتابوں کا علم بھی حاصل ہوتا ہے۔ جیسے جیسے ہم اسے پڑھتے پڑھتے آگے بڑھتے ہیں، دل میں اسے پڑھنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔
میگزین کے سرورق سے میگزین کے آخری صفحے تک میگزین نہایت ہی جاذب نظر ہے ،جو قاری کو اپنی جانب مبذول کرتی رہتی ہے۔ ٹیکنالوجی کے دور اور مہنگائی کی دوڑ نے میگزین اور رسائل کی روایت پر کاری ضرب لگائی اور معیاری ادبی میگزین اب بند ہونے لگے ہیں، لیکن اس دور پر خطر میں ایڈیٹر مبشرہ فردوس صاحبہ اور ھادیہ میگزین کی پوری ٹیم کا بہت بہت شکریہ، جنھوں نے اپنی اَن تھک محنت اور کوششوں سے علم و ادب کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔
اللہ رب العالمین سے دعاگو ہوں کہ گزرتے وقت کے ساتھ یہ میگزین اپنی دل کشی میں اضافہ کرتا رہے، دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے۔ یہ بہت مثبت سرگرمی ہے، جس کو جاری رہنا چاہیے۔
آمین یارب العالمین!

کیسے نکلوں حصار سے اس کے
جس کی قربت نہال رکھتی ہے

وعلیکم السلام
آپ جیسے قارئین کا مراسلہ پڑھ کر یوں محسوس ہوا گویا:
اٹھائے کچھ ورق لالہ نے، کچھ نرگس نے، کچھ گل نے
چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستاں میری
فالحمدللہ علیٰ ذلک۔
پڑھ کر مسرت ہوئی کہ ھادیہ ٹیم کی ساری کوششیں اپنے قارئین کو سکون اور اطمینان فراہم کرنےکی خاطر ہیں۔ تصنیف و تالیف کا کام ہمت افزائی کے بغیر ممکن نہیں ہے، آپ کی ہمت افزائی ہمارے لیے اثاثہ ہے ۔
شکرا ًجزیلاً

  – ایڈیٹرھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۴