مئی ۲۰۲۴

مدیر ھادیہ میگزین
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
فتنہ پرور رسالوں ،فحش میگزینس اور ویب سائٹس نے جہاں انسانوں کے ذہن و فکر کو پراگندہ کیا ہوا ہے۔
وہاں پر یہ رسالہ’’ ھادیہ ‘‘ اخلاقی اقدار ، اسلامی تمدن کو پوری آب وتاب کے ساتھ پیش کر رہاہے ۔ زمانے کے حوادث میں گرفتار ،سماجی مسائل سے دوچار، ذہنی طورپر پریشان بہنوں کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں حل پیش کرتا ہے۔
اس کی نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کے یہ موجودہ اِیشوز سے بحث کرتا ہے۔یہ بے مثال رسالہ عورت کی علمی اور ادبی ذہانت و فطانت کی عکاسی کرتا ہے،اور یقیناً یہ رسالہ تخلیقی ذہنوں کی تلاش کا ذریعہ بن رہا ہے۔ تمام مُحررین اپنے قلم کےجوہر قرطاس پر خوب صورتی سے بکھیر رہے ہیں۔
ایسی ہی محنت و ریاضت لگتی رہی تو یہ زمانۂ حال کا متاثر کن ، بے نظیر رسالہ ہوگا ان شاء اللہ۔
والسلام

وعلیکم السلام
آپ جیسے زیرک قارئین رسالے کو میسر ہیں، یہی بات ٹیم ھادیہ کو تھکنے نہیں دیتی۔ آپ کی شدید مصروفیت کے باوجود امید ہے کہ آپ قلمی تعاون بھی ھادیہ کو دیتی رہیں گی ۔
ٓآپ کی تجاویز و مشاورت کی ہر لمحہ منتظر ھادیہ ٹیم ممنون ومشکور ہے ۔

– ایڈیٹرھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۴