اگست ۲۰۲۴

واٹس ایپ پرMeta AI

میٹا سی ای او مارک زکربرگ نے چند روز قبل واٹس ایپ کے لیےMeta AIکے نام سے ایک سروس شروع کی ہے۔ اب کمپنی نے اسےیوزرز کے لیے بھی متعارف کرا دیا ہے۔Meta AI فی الحال واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر دست یاب ہے، جو یوزرز کو مختلف سروسز اور فیچرز سے جوڑتا ہے ۔ میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ بالکل اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ ChatGPT اور گوگل کے چیٹ بوٹ Gemini جیسا ہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے یوزرز کو کئی اور فیچرز دیےہیں جن کی وجہ سے آپ کو ایک نیا تجربہ ملے گا۔
آئیے! جانتے ہیں واٹس ایپ پر میٹا کی اے آئی سروس کیا ہے؟ اور آپ اسے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟

میٹا اے آئی کیا ہے؟

دراصلMeta AI اے آئی ٹیکنالوجی کا ایک حصہ ہے ،جو لارج لینگوایج ماڈل پر مبنی ہے۔ یہ بالکلChatGPT اور Gemini کی طرح ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے آپ واٹس ایپ پر کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں، جس کا جواب AI کے ذریعے تفصیل سے دیا جائے گا۔ میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں آپ کو میٹا اے آئی کی سروس مل جائے گی۔

واٹس ایپ میٹا اے آئی کہاں ہے اور اسے موبائل میں کیسے لایا جائے؟

واٹس ایپ میٹا اے آئی کا آپشن نیچے آپ کے موبائل کے دائیں جانب نظر آئے گا، وہاں سے آپ کلک اور استعمال کر سکتے ہیں، اگر آپ کے موبائل میں واٹس ایپ انسٹا گرام اور فیس بک میں میٹا اے آئی کا آپشن نہیں مل رہا ہے، تو آپ کو ایک بار ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہے، اپ ڈیٹ کرنے کے بعد آپ کو واٹس ایپ میں دائیں جانب نیچے جامنی اور نیلے رنگ کے شیڈز میں  آئکن نظر آئے گا۔

واٹس ایپ میٹا اے آئی سے تصاویر کیسے بنائیں؟

واٹس ایپ میٹا اے آئی سے تصاویر بنانا بہت آسان ہو گیا ہے۔ جس طرح آپ فوٹو بنانے کے لیے فوٹو شاپ پر جاتے ہیں اور اسے بتاتے ہیں کہ تصویر کا پس منظر ایسا ہی ہونا چاہیے، تصویر کا رنگ اور تصویر کا ڈیزائن ؛ پھر آپ وہ تصویر بناتے ہیں، اسی طرح آپ کو واٹس ایپ میٹا اے آئی میں بھی ٹائپ کرنا ہے، آپ کے مطابق تصویر تیار ہوجائے گی، اگر آپ کی پسندیدہ تصویر نہیں بنی تودوبارہ ٹائپ کرکے میسج بھیج دیں۔ اگر آپ ٹائپ کریں گے تو آپ کو اچھی تصویر ملے گی، جتنی بہتر آپ تصویر بنانے کی ہدایات دیں گے، اتنی ہی بہتر آپ کو تصویر بن کرملے گی۔

واٹس ایپ میٹا اے آئی کےذریعہ سوالات کیسے پوچھیں؟

واٹس ایپ میٹا اے آئی کے ذریعے سوال پوچھنا بھی بہت آسان ہے، سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ میٹا اے آئی کی انگوٹھی کے ساتھ آئکن پر کلک کرنا ہو گا، آپ کے سامنے چیٹنگ کا آپشن کھل جائے گا، بس اپنے سوال کو اچھے انداز میں تفصیل سے لکھیں، آپ کے سوال کا جواب چند سیکنڈز میں مل جائے گا اور مزید معلومات کے لیے آپ کو ایک لنک بھی ملے گی جس پر آپ کلک کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ میٹا اے آئی کو اپنی پڑھائی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں، کسی چیٹ (Chat) کا جواب کیسے دیں، آپ اس کی مدد سے بہت اچھا جواب لکھ سکتے ہیں، آپ کو اس پر 100 فی صد اعتماد کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کےذریعہ بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

کنٹینٹ اور دیگر شعبوں میں واٹس ایپ میٹا اے آئی کا استعمال کیسے کریں؟

کنٹینٹ بنانے کے لیے آپ واٹس ایپ میٹا اے آئی کا استعمال کرنے کے متعدد طریقے ہیں ، جیسے:

مارکیٹنگ اور پروموشن
(Marketing and Promotions)

مصنوعی ذہانت(AI) کے ذریعے آپ اپنی مصنوعات اور خدمات کے لیے ایسا کنٹینٹ تخلیق کرسکتے ہیں جو آپ کےیوزرز کو اپنی جانب متوجہ کرے، آپ اس کی مدد سے مارکیٹنگ کے فروغ کو آسان بنا سکتے ہیں، آپ مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے طریقے کے بارے میں تلاش کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مواصلات اور سپورٹ
(Communication and Support)

آپ کسٹمر سپورٹ اور مواصلات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرسکتے ہیں ، جس سے آپ کےیوزرز آسانی سے رابطے میں رہ سکتے ہیں ، واٹس ایپ میٹا اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے مواصلات کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

صحت اور تعلیم
(Health and Education)

 اے آئی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، جوابات کے لیے طلبہ اور مریضوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے واٹس ایپ میٹا اے آئی کی مدد سے آپ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اس کا استعمال کرتے ہوئے ایک طویل سفر طے کرسکتے ہیں۔
اس کا استعمال مختلف کوکنگ ویڈیوزدیکھنےاورویب سائٹ بنانے کےلیے کیا جاسکتا ہے۔Mac اور PCکیا ہے؟فٹنیس ریلز،کسی دوسری زبان کو سیکھنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں۔

(… جاری)

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے