اگست ۲۰۲۴

تعارف

پھیپھڑوں کا کینسر ایک خاموش قاتل ہے ،جس سے ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔پھیپھڑوں کے کینسر کا عالمی دن ہر سال یکم اگست کو منایا جاتا ہے۔جسم کے تمام حصے چھوٹے چھوٹے خلیات سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔ پھیپھڑوں کا کینسر اس وقت ہوتا ہے، جب پھیپھڑوں میں موجود خلیات بے قابو انداز میں بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اور ایک گلٹی بنا لیتے ہیں، جسے ٹیومر (tumor)کہاجاتا ہے۔

اقسام

پھیپھڑوں کے کینسر کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں:
(1) نان اسمال سیل لنگ کینسر
(Non small cell lung cancer) یہ پھیپھڑوں کا سب سے عام کینسر ہے اور اس کی 3 بنیادی اقسام ہیں:

Adeno carcinoma squamous cell carcinoma, large cell lung cancer

(2)اسمال سیل لنگ کینسر
(small cell lung cancer cancer ) تقریباً 15 لوگوں میں ہوتاہے۔

وجوہات

 سگریٹ نوشی بنیادی اور سب سے بڑی وجہ ہے، جو پھیپھڑوں کے کینسر کے 80-90% کیسوں کے لیے ذمہ دار ہے۔
پھیپھڑوں کے زیادہ تر کینسر سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں،لیکن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونےوالے تقریباً10 افراد میں سے 1 فرد یعنی 10% نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی ہوتی ہے۔
سیکنڈ ہینڈ دھواں، ریڈون اور فضائی آلودگی سے بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پھیپھڑوں کا کینسر متعدی نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ دوسرے لوگوں تک نہیں پھیلتا۔

اعداد و شمار اور حقائق

پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، جس سے سالانہ 1.8 ملین اموات ہوتی ہیں۔
یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کینسر کی پانچ میں سے ایک تشخیص پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر کو چار مراحل (Stages)میں تقسیم کیا گیا ہے:
مرحلہ 1 : کینسر چھوٹا ہوتا ہے اور صرف پھیپھڑوں میں موجود ہوتا ہے۔
مرحلہ 2 یا 3 :پھیپھڑوں میں کینسر بڑا ہو جاتا ہے۔ یہ عام طور پر پھیپھڑوں کے آس پاس کے حصوںمیں پھیل جاتا ہے۔
مرحلہ 4 :کینسر مزید پھیل جاتا ہے، مثال کے طور پر پھیپھڑے کے دوسرے حصے یا جسم کے دیگر حصوں تک۔
ان Stages کے مطابق مریض کا علاج کیا جاتا ہے ۔

علامات

ابتدائی علامات میں مسلسل کھانسی، سینے میں درد، اور سانس کی قلت شامل ہوسکتی ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر کا اکثر ابتدائی مرحلےتک پتہ نہیں چل پاتا، جس کی وجہ سے ابتدائی اسکریننگ اہم ہوتی ہے۔

تشخیص

Blood tests
Sputum cytology
Chest x ray
CT scan
Pet scan

ان کے ذریعہ اس مرض کی تشخیص کی جاتی ہے۔

علاج

کینسر کی قسم اور Stage کے مطابق علاج کیا جاتا ہے ۔
سرجری، تابکاری تھراپی، اور کیموتھراپی عام علاج ہیں۔
رسولی (Tumour) ہو تو سرجری کی جاتی ہے،اور ضرورت پڑنے پر Radiation and chemotherapy بھی کی جاتی ہے ۔
اس کے علاوہ مریض کی کاؤنسلنگ کی جائے اُسےہمت اور حوصلہ دیا جائے،جس سے اس میں زندگی کی امید بڑھتی ہے ۔

احتیاطی تدابیر

 تمباکو نوشی ( Cigrate smoking) چھوڑنا چاہیے ، کیوں کہ سگریٹ نوشی سے نہ صرف پینے والے افراد بلکہ اس کا استعمال نہ کرنے والے آس پاس کے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں، اس سے فضاء آلودہ ہوجاتی ہے۔
سگریٹ نوشی کے خاتمے کےلیے لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے ، اُس کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے ۔
فطرت کے مطابق رہن سہن اختیار کریں، فطرت کے مطابق کھائیں پئیں؛ اس سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔
فضائی آلودگی والے علاقے خصوصاً دہلی اور Northern India کے علاقے جہاں اکتوبر سے دسمبر تک فضاء بہت آلودہ ہوتی ہے،AQI بہت خراب ہوتا ہے ،ایسی جگہ پر کم سے کم باہر نکلیں ، اور باہر نکلنے کی صورت میں Anti pollution masks کا ضرور استعمال کریں۔
فضائی آلودگی کو دور کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگائیں، تاکہ پاک صاف ہوا میں سانس لے سکیں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Saleha tabassum

    Aslm alkm meri azeez bahen dr saheba hafsa tasneem Alhamdulillah bht hi ahem unwan per aapne apna tafseeli mazmoon shaye kia hai aise hi malumati mazameen ki saqt zarorat hai take logon me beemarion se mutalluq agahi ho…. jazakallah…meri aik aap se adaban darquast hai k aik aisi hi tafseeli andaz me brest cancer kia hai,alamat,hifazati tadabeer waqaira per mabni mazmoon likhye ga maherbani hogi .

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے