اگست ۲۰۲۴

السلام علیکم وررحمۃاللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں کہ خیریت سے ہوں گی۔
ماہِ جولائی کا تازہ شمارہ مفید مضامین کے ساتھ موصول ہوا۔جن مضامین نے ذہن و فکر کو غور وفکر کی دعوت دی ان مضامین میں ’’ماحول کا فساد ذمہ دار کون؟‘‘،’’حالیہ انتخابی نتائج اور ہندوستانی مسلمان‘‘،’’ملکی و عالمی منظر نامہ‘‘سرِفہرست تھے۔
موجودہ دور میں اعلیٰ اور تعمیری تحریریں لکھنے والوں کی قلت ہے لیکن اس کے باوجود ھادیہ ای میگزین ہی وہ واحد میگزین نظر آرہا ہے، جو قارئین کوصحت مند اور تعمیری ادب فراہم کررہا ہے اورساتھ ہی خواتین میں بیداری اور اسلامی فہم و شعور پیدا کررہاہے۔
ھادیہ ای میگزین نے اپنے منفرد اسلوب اور تحریر کے طرز سے بہت قلیل مدت میں اپنی شناخت قائم کرلی ہے ۔ھادیہ اپنی مختلف تحریروں کے ذریعہ معاشرے کی تعمیر میں ایک مثالی کردار ادا کررہا ہے۔
اس کے علاوہ جن مضامین نے اس میگزین میں چار چاند لگائے ہیں اور مجھے بہت خوش کیا ہے وہ سیاسی مضامین ہیں جو خواتین اور بچیوں میں سیاسی بصیرت پیدا کرنے میں معاوین ثابت ہورہے ہیں۔آپ کا میگزین اس محاذ پر انتہائی اعلیٰ خدمات انجام دےرہا ہے۔
میں اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں کہ وہ ھادیہ کو خوب خوب پروان چڑھائے اور ھادیہ ٹیم کے ساتھ تمام ہی رائٹرز کو جزائے خیر عطافرمائے،جو اپنے قارئین کو مضبوط کردار بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

جزاک اللہ خیراً کثیراً
سسٹر زوبیہ!
آپ کا مراسلہ اور اس کے الفاظ ھادیہ ٹیم کے لیے اطمینان کا سبب ہیں کہ آپ جیسے باذوق قارئین ھادیہ کو نصیب ہیں۔ افراد میگزین پڑھ تو لیتے ہیں تاہم اظہار وہی کرپاتے ہیں جو اس کاوش کو باقی رکھنا چاہتے ہیں ۔
حوصلہ افزائی کے لیےہم شکرگزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ آپ جیسا شعور ہر قاری کو بخشے ۔

والسلام

ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے