قاری کی رائے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کرتی ہوں کہ خیریت سے ہوں گی۔
ماہ اگست کا تازہ شمارہ بہت بہت مفید مضامین کے ساتھ موصول ہوا۔جن مضامین نے ہمارے ذہن و فکر کو غور و فکر کی دعوت دی، ان مضامین میں ’’سچ پوچھو تو ہم لوگ ہیں اس ملک کے معمار ‘‘ہے۔مذہب اسلام انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کی تعلیمات دیتا ہے ،ماضی میں بھی اور مستقبل میں بھی،جیسا کہ ہم اچھی طرح واقف ہیں ۔آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد بھی مسلمانوں کی فلاحی خدمات کے ذریعےجس طرح مسلمانوں نے اپنے اسلام کو ساری دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ٹھیک اسی طرح آج ہمارے درمیان ھادیہ ای میگزین بھی فلاحی خدمات کو انجام دینے میں لگا ہوا ہے۔
ھادیہ ای میگزین ہی ایک واحد میگزین ہے ،جس کے ذریعےخواتین میں بیداری اور اسلامی فہم و شعور بیدار ہو رہا ہے ۔ھادیہ ای میگزین اپنی مختلف تحریروں کے ذریعے معاشرے کی تعمیر میں ایک مثالی کردار ادا کررہا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی مضامین نے اس میگزین میں چار چاند لگائے ہیں۔ درس قرآن اور درس حدیث کے ذریعے خواتین میں بیداری اور اسلامی فہم و شعور اجاگر کیا جارہاہے ،اس کے ساتھ ٹی ٹائم کے ذریعے اور ننھے آرٹسٹ سے خواتین کو اپنے بچوں کو اخلاق حسنہ اور آداب سکھلانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم دیا گیا ۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ھادیہ ای میگزین کی ساری ٹیم کو اللہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ،آپ سب کو خیر و عافیت عطا کرے،آپ کے وقت میں برکت عطا فرمائے ،آمین ثم آمین !

وعلیکم السلام
سسٹر غوثیہ صاحبہ!
بہت مسرت ہوئی کہ آپ نے اپنی رائے اہتمام کے ساتھ ہم تک پہنچائی۔تصنیف و تالیف کا کام بغیر ہمت افزائی کے ناممکن ہے،تاہم یہ ھادیہ کی خوش نصیبی ہے کہ قدردان قاری ھادیہ سے جڑے ہیں۔
ٹیم ھادیہ آپ کی مشکور ہے۔
والسلام

ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ستمبر۲۰۲۴