(بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ظلم سے اجتناب کا مشورہ اور ان کے ذریعہ جیلوں میں قید بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے قائدین سے اظہار یگانگت،2013ءمیں شائع شدہ آزاد نظموں کے مجموعے:’’ بنے ہیں خواب کچھ میں نے‘‘ سے ماخوذنظم)
٭ ٭ ٭
حسینه!
ایک دنیا کو
سیاست پر تمھاری
رنج ہے بے حد
مگر حیرت نہیں ہے!
یہی شیوہ ہزاروں سال سے اہلِ ستم کا ہے
خدائے عزوجل کے خوف سے عاری
ستیزہ کا راہل حق سے رہتے ہیں !
کبھی یہ قید کر دیں حضرت یوسف کو زنداں میں
کبھی عیسیٰ کے رستے میں صلیب و دارلے آئیں
کبھی پیغمبر اعظم پر سنگ و خشت برسائیں
مگر تاریخ ہے شاہد
ستم پیشہ شکار قہر رب ہوتے رہے ہیں
اور اہل حق کبھی رسوا نہیں ہوتے
تو بنگلہ دیش کی قائد !
اگر موقع ملے تو غور کر لو
کہ جن اہلِ وفا کی جاں کی تم دشمن ہوئی ہو
کیا گر خون اُن کا تو
وہ سارے خیر پیکر زندۂ جاوید ہوں گے
مگر تم خود انھیں کے ہی لہو میں
کہیں ایسا نہ ہو کہ ڈوب جاؤ
سنو!
ظلم و ستم سے باز آؤ !
0 Comments