واٹس ایپ کےعنقریب آنے والےکچھ نئے فیچرز

واٹس ایپ اپنے یوزرز کو خوش رکھنے کے لیے وقفے وقفے سے نئے نئے فیچرز سامنے لارہا ہے۔میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں جلد ہی کئی نئے فیچرز شامل کیے جائیں گے۔ان خصوصیات کی فہرست میں Username سے لے کر کسی اور کا اسٹیٹس اپنی پروفائل پر شیئر کرنے کی سہولت تک شامل ہے، اور اسے پہلے بیٹا ورژن میں آزمایا جائے گا۔

فون نمبر کی بجائے یوزر/صارف کا نام (Username)

چیٹنگ شروع کرنے کے لیے یوزر کو اپنا نمبر شیئر کرنا ہوتا ہے، لیکن جلد ہی واٹس ایپ یوزر کو اپنا مخصوص Username سیٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا، اس کے ذریعے وہ اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی چیٹ کرسکیں گے۔

آف لائن(Offline ) فائل شیئرنگ

اب ایک ایسا فیچر بھی ملنے والا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔
اس میں بغیر انٹرنیٹ کے یعنی آف لائن بڑی ڈاٹا فائلوں کو تیزی سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔

چیٹ ترجمہ کا آپشن

گوگل کی لائیو ٹرانسلیشن Translation) )ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ جلد ہی اپنے یوزرز کو چیٹ میں بھیجے گئے میسجز کا ترجمہ کرنے کا آپشن دے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ورژن 2.24.15.8 کے لیے بیٹا (Beta) میں دیا گیا ہے۔

میٹا اے (A.I) کے ساتھ ترمیم

یوزرز نے حال ہی میں اپ ڈیٹ ہوئے فیچر A.I کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔‌اینڈرائیڈ ورژن 2.24.14.20 کے لیے واٹس ایپ بیٹا ورژن میں A.Iکی مدد سے تصاویر میں ترمیم(Edit) کرنے کا آپشن ملے گا ،جس پر کام جاری ہے۔
کثیر رنگ کے بصری موضوعات(Multi-color Visual themes):
واٹس ایپ میں یوزر کو جلد ہی اپنی پسند کے مطابق تھیم اور کلر لینگویج تبدیل کرنے کا آپشن ملے گا۔ اس میں پانچ مختلف کلرز میں سے انتخاب کرنے کا آپشن ہوگا۔

 انسٹا گرام جیسا Re-Share فیچر

واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.24.16.4 میں ڈیولپ کیا جائے گا ۔اگر یوزر کوئی اسٹیٹس (Status) لگارہا ہے ،جس میں اس نے آپ کو ٹیگ (Tag)
کیا ہے تو آپ کے پاس بھی اس کا نوٹیفیکیشن آئے گا۔اس اسٹیٹس کو اپنے اسٹیٹس میں لگانے کےلیےایک نئے بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے