فروری ۲۰۲۴

(3) آسان طرز زندگی(Easy Lifestyle)

طرز زندگی کو مزید جدید اور جدیدتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ انسانی زندگی اور بھی آسان ہو سکے، جس کی وجہ سے انسان اپنا کام ہوشیاری سے کر سکتا ہے۔
اس کی مدد سے آج کل ہم اپنے چہرے سے فون کو اَن لاک کر سکتے ہیں اور ہمارے گھروں میں ایسی سمارٹ ڈیوائسز موجود ہیں، جن میں اے آئی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

(4)انسانی وسائل کے میدان میں
( انسانی وسائل )(Human Resources)

یہ انسانی وسائل کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، تاکہ مصنوعات کی پیداوار زیادہ مقدار میں ہو سکے، کیوں کہ انسان 24 گھنٹے کوئی کام نہیں کر سکتا، لیکن AI کی ڈیجیٹل ڈیوائس یا مشین 24 گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(5) طبی ( صحت ) کے شعبے میں
(Medical)

یہ صحت کے میدان میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ آج کے دور میں چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں اے آئی ڈیوائسز استعمال ہوتی ہیں۔اس کے استعمال سے مریض کی بیماری کا پتہ چل جاتا ہے اور مرض ٹھیک ہو جاتا ہے۔

(6)زراعت کے میدان میں(Agriculture)

اس کا استعمال کھیت میں فصلوں اور مٹی کے معیار کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مٹی کی کمیوں کی نشان دہی کی جا سکتی ہے، اور اس مٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، تاکہ اچھی فصل تیار ہو سکے۔

(7)مارکیٹنگ کے شعبے میں
(Marketing)

مصنوعی ذہانت کو مارکیٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، کیوں کہ AI کی مدد سے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو پتہ چل جاتا ہے کہ کس پروڈکٹ کی مانگ کس وقت بڑھ رہی ہے یا کم ہو رہی ہے۔

(8)فلکیات کے میدان میں(Astronomy)

اس کی مدد سے خلا کے مشکل مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ خلا کیسے کام کرتا ہے اور اس کی ابتدا کیسے ہوئی۔

(9)گیمنگ کے میدان میں(Gaming)

گیمنگ میں AI کا استعمال ان دنوں بہت بڑھ گیا ہے۔ جیسا کہ یہ شطرنج اور پہیلی کے کھیل میں استعمال ہوتا ہے۔ چوں کہ AI میں سوچنے کی صلاحیت ہے، اس لیے اسے دماغی کھیلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

(10)بینکنگ کے شعبے میں
(Banking)

بینکنگ میں، مصنوعی ذہانت کا استعمال کسٹمر کے اکاؤنٹ کی معلومات اور لین دین کی معلومات فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اس میں چیٹ بوٹس استعمال کیے گئے ہیں۔

(11)ڈیٹا کی حفاظت کے لیے
(Data security)

اس کا ڈیٹا کسی بھی شخص اور کمپنی کے لیے بہت اہم ہے۔ اسی لیے اسے محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ ڈیٹا کو ہیکر سے بچایا جا سکے۔ آج کل بڑی کمپنیوں میں ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے AI کا استعمال کیا جاتا ہے۔

(12) تفریح کے میدان میں
(Entertainment)

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو تفریح کے میدان میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ NETFLIX اور AMAZON میں استعمال ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم صرف وہی پروگرام دیکھتے ہیں جو ہم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
‏ ہرشعبہ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال دیکھنے کو ملتا ہے، چاہے وہ سائنس کا شعبہ ہو، انجینئرنگ ہو یا ریاضی کا شعبہ ہو۔‏
‏لہٰذا ہندوستان اور دنیا کے تعلیمی نظام میں ہمیں مصنوعی ذہانت پر مبنی کئی مختلف قسم کے کورسز دیکھنےکوملتےہیں، درج ذیل میں کچھ کورسز کو متعارف کروایا جارہا ہے:

  • BSc Mathematics
  • Bachelor of Computer Science [Major AI]
  • Master of Science in AI
  • MSc Mathematics
  • Masters in Machine Learning
  • Master of Engineering (ME)
  • Ph.D. in Computer Science
  • MS in Mechanical Engineering
  • Ph.D. in Artificial Intelligence
  • MBA in Data Science
  • Ph.D. in Mathematics

مصنوعی ذہانت اور ہمارا مستقبل

کسی بھی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت سے مستقبل میں ہونے والے نقصانات درج ذیل ہیں:

مصنوعی ذہانت کی لت
(Addiction of AI)

مصنوعی ذہانت کی ترقی سے ہم سب ان مشینوں پر زیادہ انحصار کرنے لگیں گے ،جس کی وجہ سے اگر مصنوعی ذہانت کے نظام میں خرابی ہوئی تو بہت سے لوگ بوکھلاجائیں گے، مجموعی طور پر لوگ اس کے عادی ہو جائیں گے، اور لوگ ان پر منحصر ہوکر زندگی گزارنے لگیں گے۔

تخلیقی کام کا فقدان
(Lack of creative work )

A.Iکو کتنا بھی ڈیولپ کیا جائے لیکن یہ تکنیک اس طرح سے نہیں سوچ سکتی جس طرح سے انسانوں کی Creative Thinkingہوتی ہے۔

غلط استعمال کے امکانات
(Potential for abuse)

مصنوعی ذہانت کی طاقت بہت زیادہ ہے ، اور مصنوعی ذہانت میں عظیم چیزیں حاصل کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے،لیکن بدقسمتی سے اگر یہ مشینیں غلط ہاتھوں میں چلی جاتی ہیں، تو اس کے بہت زیادہ سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس کے غلط استعمال کا امکان بہت زیادہ ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے