فروری ۲۰۲۴

اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم کا نظام اس قدر پیچیدہ اور اس قدر منظم بنایا ہے کہ انسان چاہے لاکھ کوشش کر لیں ،وہ اس نظام میں کوئی دخل اندازی نہیں کر سکتا۔ اسی طرح ہمارے جسم میں مختلف قسم کے کئی بلین سیلز(خلیات) موجود ہوتے ہیں، اور ان کی مختلف تقسیم ہوتی رہتی ہے۔ یہ ٹوٹتے ہیں اور نئے سیلز بنتے ہیں، اس سیل کی تقسیم کو mitosis کہتے ہیں ۔اگر اس مائٹوسس کے دوران میں کچھ خلل ہو جائے تو یہ cells جلدی جلدی نمو پاتے ہیں، اسی cell کے بگاڑ کے نتیجے میں جسم میں ٹیومر یا رسولی بن جاتی ہے۔ یہ benign بھی ہوتے ہیں اور malignat بھی ہوتے ہیں malignat tumour ہی کینسر کہلاتا ہے ۔مطلب ایک چھوٹا سا خلیہ ہے جو کہ سادہ آنکھ سے نظر بھی نہیں آتا ،لیکن اس میں معمولی بگاڑ اتنی بڑی بیماری کو پیدا کرتا ہے، اس سے انسان کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنا لاچار ،بے بس اور مجبور ہے اور خالق کی بڑائی کبریائی اور ربوبیت کا اظہار ہوتا ہے۔

Breast Cancer

خواتین میں سب سے زیادہ ہونے والا کینسر بریسٹ کینسر ہے۔ پوری دنیا میں یہ خواتین میں ہونے والا سب سے کامن کینسر ہے ،لیکن یہ لاعلاج مرض نہیں ہے، بلکہ وقت پر تشخیص ہو جائے تو آسانی سے اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

وجوہات

بریسٹ کینسر کی آج تک کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوئی، لیکن کچھ factors ہیں جو کینسر کے پیشنٹس میں دیکھے جاتے ہیں:

Family history

جن خواتین کے ماں کو یا خالہ کو یا نانی کو بریسٹ کینسر ہوا ہو اُن خواتین میں بریسٹ کینسر کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

Mutation

جینز(genes) میں کوئی خرابی یا بگاڑ کی وجہ سے یہ مرض ہوتا ہے۔

Menopaus

خواتین میں سن یاس کے بعد، ہارمونز کے بگاڑ کے نتیجے میں یہ مرض ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

Oral contraceptive pills

Ocps کا زیادہ استعمال بھی کینسر کی وجہ بنتا ہے ۔
بار بار radiations اورX-rays کروانا بھی اس کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔

علامات

  • بریسٹ کے اندر ( lump) یا گلٹی کا محسوس ہونا، بعض اوقات اس میں درد ہو بھی سکتا ہے یا درد نہیں بھی ہو سکتا
  • بریسٹ کے سائز میں تبدیلی
  • بریسٹ میں سوجن یا سرخی یا بریسٹ کا رنگ تبدیل ہونا
  • بریسٹ سے کسی بھی قسم کا ڈسچارج
  • بخار
  • وزن میں کمی

ابتدائی تشخیص

اوپر بیان کی گئی علامات میں سے ایک بھی علامت موجود ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ڈاکٹر مختلف بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ یا mammogram کے ذریعے اس کی تشخیص کرتے ہیں۔اگر تشخیص جلد ہو جائے تو اس کا آسانی سے علاج ہو جاتا ہے، لیکن ہمارے یہاںخواتین اس کو نظر انداز کرتی ہیں۔ بعض خواتین ڈر کی وجہ سے اور بعض شرم و جھجک کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتیں، جس کے نتیجے میں یہ مرض پھیلتا جاتا ہے۔ مرض پھیلنے کے بعد تو لامحالہ ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی پڑتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ شروعات میں ہی رجوع کر لیں اور وقت پر علاج کروا لیں۔

علاج

جیسے ہی تشخیص ہوتی ہے اور مرض کینسر کا پتہ چلتا ہے،تو ایک قسم کا خوف اور ڈپریشن شروع ہو جاتا ہے۔ مریض کو بھی اور اس کے اہل خانہ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب اس کی زندگی ختم ہونے والی ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہے ،بلکہ یہ قابل علاج مرض ہے۔ سب میں پہلے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین رکھنا چاہیے کہ جو ذات مرض دینے والی ہے، وہی شفا بھی دینے والی ہے، موت اور حیات کا اختیار تو اللہ کے ہاتھ میں ہمارا کام تو جلد از جلد ہر ممکن علاج کی کوشش کرنا ہے۔ ہمت اور حوصلے کے ساتھ علاج کی طرف بڑھیں ۔
بریسٹ کینسر کے مختلف اقسام ہیں اور ہر قسم کا الگ علاج ہے ،اس بیماری کو 4 اسٹیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہرا سٹیج کا الگ الگ طریقۂ علاج ہے، اگر ابتدائی اسٹیج یعنی stage1میں تو صرف چھوٹی سی سرجری کے ذریعے ٹیومر کو نکال دیا جاتا ہے اور بیماری جلد ختم ہوجاتی ہے ۔
اسی طرح ا سٹیج 2 اور 3 میں بھی کیمو تھیراپی اور ریڈییشن سے علاج ہو جاتا ہے۔
علاج کے لیے سنجیدگی ہونی چاہیے اور پابندی سے جلد از جلد علاج کروا لیا جائے تو مریض صحت مند ہو جاتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

اپنی صحت پر اللہ کا شکر ادا کریں اور اس کی حفاظت کریں ،کیوں کہ صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

صحت اور فراغت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ خسارے کا شکار ہیں : صحت اور فراغت۔‘‘(سنن ابن ماجہ)
فطرت کے مطابق اپنی زندگی گزاریں، اس سے بہت حد تک بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ فطرت کے مطابق اپنا طریق زندگی اپنائیں، پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں، کھانا وقت پر کھائیں ،سونے جاگنے کا معمول فطرت کے مطابق ہو۔
موٹاپے سے اپنے آپ کو بچائیں ،کیوں کہ موٹاپا کئی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔
ورزش کریں اور ایکٹو رہیں،اپنے اپ کو مصروف رکھیں۔
جن کے بھی خاندان میں کینسر کی فیملی ہسٹری موجود ہو، وہ ضرور اپنی ا سکریننگ کروائیں اور اپنی صحت پر زیادہ توجہ دیں۔
اللہ تعالی سے ہر وقت صحت مند زندگی کی دعا مانگیں ۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Saleha tabassum

    Alhamdulillah bht hi bahtreen aur malumati mazmoon hai Dr saheba Allah aapke ilm me mazeed izafa kare aur aapke kamu ko qubool kare aapke andar qidmat e qalq k jazbe ko parwan chadhaye…. Ameen

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے