قاری کی رائے

ڈاکٹر سنجيدہ عالم، (سکریٹری: شعبۂ خواتین،یوپی ویسٹ)

محترمہ ایڈیٹر صاحبہالسلام علیکم وررحمۃ اللہ و برکاتہقابل مبارکباد ہیں آپ اور آپ کی ٹیم، جنھوں نے اسے ایک میگزین ہی نہیں، بلکہ ایک تحریک بنادیا ،اس میں ہر عمر کی خواتین کے لیے مواد میسر ہوتا ہے ۔ ہر ماہ کے زمرے بہترین مواد سے پر ہوتے ہیں۔ہر شمارہ الگ ہی طریقے سے قاری...

قاری کی رائے

تشکيلہ خانم، (سکريٹري: جماعت اسلامي ہند، حلقہ ٔکرناٹک)

مدیر ھادیہ میگزینالسلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہفتنہ پرور رسالوں ،فحش میگزینس اور ویب سائٹس نے جہاں انسانوں کے ذہن و فکر کو پراگندہ کیا ہوا ہے۔وہاں پر یہ رسالہ’’ ھادیہ ‘‘ اخلاقی اقدار ، اسلامی تمدن کو پوری آب وتاب کے ساتھ پیش کر رہاہے ۔ زمانے کے حوادث میں گرفتار...

قاری کی رائے

سمیہ بنت عامر خان

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہھادیہ ای میگزین واقعی اپنے نام‌کے مطابق اپنے پڑھنے والے قاری کے لیےبیش بہا قیمتی ہدیہ ہے، جو ہر مہینے ہدایت و رہ بری اور نصیحت سے بھرے مضامین لیے قاری کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے۔ ھادیہ میگزین کی منفرد خاصیت جو اسے دوسرے میگزین سے الگ...

الیکشن کے بعد تبدیلی کا منصوبہ

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

آج ملک جس دو راہے پر کھڑا ہے، وہ کسی کی آنکھ سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے بیان سے بات بالکل صاف ہے کہ یہ ووٹ بھی نفرت کی بنیاد پر طلب کیے جارہے ہیں اور ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے فیصلے بھی اسی بنیاد پر کیےجائیں گے ۔ایک طرف خوف کا ماحول ہے دوسری طرف کوششیں ہیں کہ...

درس قرآن

امّ نوفل فلاحیؔ

وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا ۞اِنَّ الۡمُبَذِّرِيۡنَ كَانُوۡۤا اِخۡوَانَ الشَّيٰطِيۡنِ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوۡرًا ۞وَاِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡهُمُ ابۡتِغَآءَ رَحۡمَةٍ مِّنۡ رَّبِّكَ...

درس حدیث : خرچ میں میانہ روی

صفیہ فاطمہ فلاحی

کھانے اور پینے میں اعتدالعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما مرفوعاً : "كُلُوا، وَاشْرَبُوا، وَتَصَدَّقُوا، وَالْبَسُوا، غَيْرَ مَخِيلَة، وَلَا سَرَف"(ابن ماجه)( کھاؤ ، پیو ، صدقہ کرو اور پہنو بغیر تکبر اور فضول خرچی کے ۔)عبدﷲ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ...

ٹی ٹائم

انتخاب و ترتیب:احمد بن نذر

چارہایک مولوی صاحب کسی گاؤں میں پہنچے۔ انھیں تبلیغ کا بڑاشوق تھا۔ جمعہ کا خطبہ پورے ایک ہفتے میں تیار کیا، لیکن قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ جمعہ کے دن صرف ایک نمازی مسجد آیا۔ مولوی صاحب کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں۔ انھوں نے اس شخص سے کہا کہ تم واحد آدمی ہو...

حکومت کی تنخواہ یافتہ صحافت

صنوبر جیلانی

ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالمی دن3 مئی کو کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا ، آزادی رائے، خود مختار میڈیا، صحافیوں کی حفاظت کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد ہوں گے، حکومتی اداروں کی جانب سے اپنے اپنے ملکوں میں آزاد میڈیا اور آزادی...

توبۃ النصوح قرآن و احادیث کی روشنی میں

سمیہ بازغ بنت عامر خان

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ-یَوْمَ لَا یُخْزِی اللٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا...

نظم

ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

سینوں میں تمھارے دل ہی نہیں، کیوں وعظ و نصیحت کرتے ہو؟خاموش تماشائی بن کر اے اہل عرب، کیوں مرتے ہو؟تم عید مناؤ گے کیسے ؟کیا تم نے کبھی یہ سوچا ہے؟منہ رب کو دکھاؤ گے کیسے؟ کیا تم نے کبھی یہ سوچا ہے؟کیا رب کا وعدہ یاد نہیں، وہ بدر کی کلفت یاد نہیں؟اللہ کی نصرت آئے...

شاباش لڑکے واہ وا!

احمد حاطب صدیقی

کل شام اِک لڑکا ملابازار میں بیٹھا ہوااِک تھال ہاتھوں میں لیےاور تھال حلوے سے بھرادیکھا جو مجھ کو دیکھتےوہ اُٹھ کے یوں کہنے لگاحلوہ مزے کا ہے بہتچکھیے تو اِک ٹکڑا ذرادو پیس کے بس دو روپےحلوہ نہیں مہنگا مرامیں نے لیے کل پانچ عدداور پانچ کا سکہ دیاکھایا تو خوب آیا...

اردو افسانہ تحقیق وتجزیہ

کتاب: اردو افسانہ تحقيق وتجزيہ، ترتيب و تزئين:ڈاکٹر محمد خليل صديقي قاضي، تبصرہ نگار: سيدہ ايمن عبدالستار

یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو زبان میں قصہ ،کہانی اور حکایتوں کا چلن عام تھا،اور ان قصے کہانیوں میں کوئی نہ کوئی فکر اور سمجھانے والی بات ضرور پوشیدہ ہوتی تھی۔ داستان ،ناول اور افسانہ دراصل ایک ہی نثری صنف کے مختلف روپ ہیں، ان تینوں کو ملاکر افسانوی ادب یا فکشن کا نام بھی...

اسلامی افسانوی ادب

مصنف : ڈاکٹر مامون فریز جرار، تعلیق و ترجمہ : ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی، تبصرہ نگار : ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

ادب تخلیق کیا جائے ،ادب کی تخلیق کائنات کےحسن کو الفاظ میں رقم کرنے کا نام ہے، جہاں بھی جس زبان میں ادب تخلیق ہو، وہاںخالق کو بھول جاناتخلیق میں بد دیانتی ہے، چاہے وہ باغ کا منظرہو ، چرند پرند اور بلبل کا زمزمہ ہو کہ کوئل کی کوک ، یا رگ گل سے بلبل کے پر باندھنے کی ادا...

جہیز طوفان بلا خیز ،اور اس کی مذمت

عائشہ تحسین

جہیز ایک لعنت ،جہیز ایک سماجی برائی،ان جیسے ٹاپکس پر ہم بچپن سے مضامین لکھتے آئے ہیں۔ سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو جہیز کے لیے جلا کر مار ڈالا۔جہیز میں گاڑی نہ ملنے کی وجہ سے دولھے نےکیا نکاح سے انکار۔اس طرح کے ہیڈ لائنز ہم ہر روز ٹی وی پراور اخبار میںپڑھتے اور سنتے...

جو چلا گیا اُسے بھول جا

زوبیہ ارم مسکان بنت عبدالسلیم

شام کا وقت ہورہا تھا، ہر طرف سکوت طاری تھا، کبھی کبھی پرندوں کی چہچہاہٹ اس سکوت کو توڑدیتی تھی جو فضا میں چھایا ہوا تھا ،آسمان ابھی برس کر کچھ خاموش ہوا تھا ۔ سورج بادلوں کی فوج سے فرار اختیار کرنا چاہ رہا تھا، جو مسلسل اسے شکست دے رہے تھے ۔منظر ایسا تھا کہ روح کے...

تمباکو:تعارف و ماہیت (ورلڈ نوٹو بیکوڈے، MAY 31)

ڈاکٹر ثناء مینار(بی یوایم ایس)

یہ مشہور پتے ہوتے ہیں ۔ان کے اندر چار قسم کے مؤثر جوہر پائے جاتے ہیں جن میں ایک نکوٹن ہوتا ہے ،جس میں زہریلی اور نشہ آور اثرات پائے جاتے ہیں ۔طریقہ ٔاستعمال(1) ان پتوں کو خشک اور باریک کر کے گڑ یا شکر کے ساتھ ملا کر اس کا دھواں کھینچتے ہیں۔(2) اس کو خوشبودار بنا کر...

Snapchat کیا ہے؟

زہرہ فاطمہ

انٹرنیٹ کے استعمال نے لوگوں سے جڑنے کے لیے بہت سے ذرائع پیدا کیے ہیں۔ اس دوران ای میل کا دور کب آیا اور کب چلا گیا، اندازہ بھی نہیں ہوسکا۔ لوگوں کے پاس ایسے بہت سے ذرائع ہیں، جن کی مدد سے وہ ان تمام لوگوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں، جن سے وہ طویل عرصے سے نہیں ملےہیں۔...

میٹا اے آئی(Meta AI) نے اپنے سب سے طاقتور ٹول Llama 3 AIکو کیا لانچ

زہرہ فاطمہ

میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے 18 اپریل 2024 ءکو فیس بُک پوسٹ اور واٹس ایپ پر اپنے آفیشل چینل کے ذریعے نئے ٹولز کے بارے میں بتایا ہے کہ ہم اپنے معاون Meta AI کا نیا ورژن جاری کر رہے ہیں، جس سے آپ ہماری ایپس اور گلاسیس میں کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد دنیا کی...

کثرت میں وحدت (Unity in diversity)

صبورا حورعین

کثرت میں وحدت یااتحاد کا وہ تصور ہے جہاں مختلف مذاہب، ثقافت، نسل،زبان ،نظریات ،طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی خطے میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا بھر پور تعاون کرتے ہوں۔ہندوستان میں تنوع’’تنوع میں اتحاد‘‘ یہ لفظ آزادی کے بعد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال...

گلدستہ ٔحیات کی مہکار ’’ماں ‘‘ اور مدرڈے کی حیثیت

ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

قدرت کا عطا کردہ گلدستہ ٔحیات متنوع رشتوں سے مالا مال ہے، جس کی مہکار اس ماں سے ہے جو اپنی خوشبو بکھیرتی ہے تو پھیلتی چلی جاتی ہے۔ ماں محبت کا وہ حقیقی پیکر ہے جس کی گود دنیا کی محفوظ ترین جگہ ہوتی ہے۔ وہ ان مول متاع حیات جس کی محبت کا نقشہ اس صورت میں ابھرتا ہے کہ بی...

ایفائے عہد: ایمان کی علامت

عذراء زمرد

اسلام کا لفظی معنی ہوتا ہے گردن جھکانا،اطاعت کرنا، چوں کہ اب اگر تدبر و تفکر کیا جائےتو اسلام وہ واحد مذہب ہے جو کثرت اوصاف سے متصف ہے اور ان ہی اوصاف میں سے ایک صفت ایفاء عہد بھی ہے۔ اس کا ڈکشنری میں معنی و مفہوم وعدہ، عہد پورا کرنا، قول و قرار پورا کرناہے،جب کہ...

بدلنا چاہو راستہ بدلو

عطیہ ربی فرحان حسین

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو عبد یا بشر جیسے الفاظ کے بجائے خلیفہ،نائب،نمائندہ و جانشیں کے خطاب سے نواز کر ایک روحانی مرتبہ و منصب عطا کیا۔ اتنا ہی نہیں اپنی تخلیق کردہ باقی تمام مخلوقات میں نوع انسانی کو اشرف و ممتاز ہونے کا اعزاز بھی بخشا۔ تخلیق نوع...

بچوں کے سیکھنے میں والدین مددگا ربنیں !

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

والدین اکثر سوال پوچھتے ہیںکہ بچے کا پڑھائی میں دل نہیں لگ رہا ،یا اسکول سے کتراتا ہے، لوگوں سے ملنے میں ہچکچاتا ہے ، پہلے رزلٹ اچھا آتا تھا، جوں جوں کلاس بڑھ رہی ہے،مستقل ٹیچر کی جانب سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں، نہ جانے کس کی نظر بچے کو لگ گئی ؟ایسے بے شمار سوالات...

سول سروسامتحانات اور طریقۂ کار (قسط : 2)

ھادیہ ڈیسک

پہلا مرحلہ (نوعیت)نصاب : پرچہ نمبر 1 کل نمبرات (200) (1) ریاستی ،سطحی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم واقعات کی جانکاری (2) بھارت کی تاریخ (مہاراشٹر کے خاص حوالوں کے ساتھ ) اور بھارت کی قومی تحریک(3) ریاستی ، بھارت اور دنیا کا جغرافیہ ، قدرتی ، سماجی اور معاشی(4)...

پارلیمانی انتخابات آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟

الماس بینش

جن کی بنیاد ہی فساد و عناد پر ہو،اور جن کی سرشت میں ہی منافرت و تعصب شامل ہوں،وہ وقتی طور پر خواہ اپنے مکروہ چہروں پر خواہ کیسے بھی خوش نما مکھوٹے لگا لیں،مگر جب وقت پڑتا ہے تو خیالات سے تعفن و غلاظت کےاٹھتے بھبھوکے اور چہروں سے بد نمائی کے نشانات باوجود ہزارہا کوششوں...

ادھورا رہ کر مکمل ہوا (دوسری قسط)

اریشہ تقدیس شعیب شہباز

وہ رات کا آخری پہر تھا۔آسمان پر اندھیرا اتنا تھا کہ اپنا عکس بھی پہچاننا مشکل لگتا تھا۔اتنی شدید سیاہی میں زائنہ اپنے کمرے میں بتیاں بجھائے، اوڑھنی سر پر اوڑھے،جائے نماز پر نہ جانے کب سے بیٹھی سامنے تک رہی تھی۔اسے لگاباہر کا اندھیرا اس کے دل کی عکاسی کررہا ہے۔ہر طرف...

کھلی رنجش ترے طرز بیاں سے

نصرت شکیل

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات جاری ہیں، جس کےپانچ مرحلوں میں سے ابھی 3مرحلے باقی ہیں۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو تھا، اور نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ جہاں سبھی سیاسی جماعتیں مختلف کیمپین اور انتخابی ریلیوں میں لگی ہوئی ہیں، وہیں بی جے پی پھر سے نفرت کی سیاست...

یہ ہمارے خواب کی تعبیر ہے یا خواب ہے! (تین ہونہار بچوں سے ملاقات)

عبداللہ غازیؔ ندوی

ہم اپنے اسفار میں ان بچوں کی تلاش میں بھی رہتے ہیں جن کو دیکھ کر مایوسیوں کے سیاہ بادل چھٹتے ہیں اور امید کی کرنیں فروزاں ہوتی ہیں۔کل ہم نے ایسے ہی بچوں سے ملاقات کی۔نوابوں کے شہر حیدر آباد میں ہماری ملاقات محب گرامی مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی دہلوی کے گھر کے بچوں سے...

خوش گوار خاندان

تحسین عامر

آج فرزین اسکول سے لوٹا تو کچھ عجیب سی کیفیت تھی اس کی۔ کسی نہ کسی بات پر وہ ناراض دکھائی دے رہا تھا۔مما نے کھانے کا پوچھا تو کہنے لگا:’’ مجھے نہیں کھانا ۔کیا پکایا ہوگا آپ نے؟وہی دال سبزی، ہنہ!‘‘’’اچھا! لگتا ہے تھک گئے ہو۔منہ ہاتھ دھولو اور کچھ آرام کرلو۔میں آپ...

عورتوں کی تنقیص کرنے والی حدیث کا صحیح مفہوم

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

 سوال : ایک حدیث اس مضمون کی ملتی ہے:’’ اگر حوا نہ ہوتی تو کوئی عورت کبھی اپنے شوہر کے ساتھ خیانت نہ کرتی۔‘‘ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نوع ِ انسانی کی ماں حضرت حوا نے اپنے شوہر حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ خیانت کی۔ یہ کیسی خیانت تھی؟ اس کی صراحت حدیث میں نہیں ہے۔ حضرت...

Advertisements

ویب سائٹ پر تحریری مقابلہ
ویب سائٹ تحریری مقابلے کے مضامین پڑھنا چاہتے ہیں، پھر یہاں کلک کریں۔