گٹھیا کےلیے مستعمل Arthritis کا لفظ یونانی زبان سے ماخوذ ہے ، جس کے معنی جوڑوں کا درد یا جوڑوں کی سوجن ہے۔
Arth – Joints (جوڑ)
Itits – Inflammation (سوجن)
اس کو ’’التہاب مفاصل ‘‘بھی کہتے ہیں۔
یہ بہت ہی عام بیماری ہے ، اور یہ مرض ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے،اس میں جوڑوں میں درد اور سوجن کے باعث زندگی کے معمولات مشکل ہوجاتے ہیں، اس مرض سے بعض وقت ایک جوڑ بھی متاثر ہوسکتا ہے، يا کئی جوڑ بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔
اقسام
اس کی مختلف قسمیں ہیں ، لیکن سب سے عام 13قسام ہیں،ان میں سے چند یہ ہیں :
1.Osteo arthritis
2.Rheumatoid arthritis
3.Gout
Osteo arthritis،آرتھرائٹس کی سب سے عام قسم ، اوسٹیو آرتھرائٹس ہے ،اس میں جوڑوں کے کارٹیلج کا ٹوٹنا اور آنسو کا نقصان شامل ہے ۔ آنسو ہڈیوں کے سروں پر سخت چکنی کوٹنگ ،جہاں وہ جوڑ بناتے ہیں ۔ کارٹلیج ہڈیوں کے سروں کو کشن دیتا ہے اور بغیر رگڑ کے ہڈیوں کے جوڑوں کو حرکت میں مدد دیتا ہے، لیکن اس تکلیف میں ہونے والے نقصان کی وجہ سےہڈیوں کو آپس میں ٹکرانا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے درد پیدا ہوتا ہے اور حرکت میں تکلیف ہو سکتی ہے۔ یہ ہڈی میں تبدیلی اور جوڑنے والی بافتوں کو بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے جوڑوں میں سوجن ہو سکتی ہے۔
Rheumatoid arthritis ایک Auto immune disorder ہے ۔اِس قسم کے آرتھرائٹس میں جسم کا مدافعتی نظام جوڑوں کے اطراف کی پرت پر حملہ کرتا ہے،جس سے یہ پرت سوج جاتی ہے اور کارٹیلج اور ہڈ یاں اس سے سخت متاثر ہوجاتی ہیں۔مردوں کے مقابلہ میں عورتیں اس سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔
Gout ،اس قسم کے arthritis کا سبب جوڑوں میں Uric acid کا جمع ہونا ہے ، جسم میں Uric acid کی مقدار بڑھ جائے تو ہمارے گردے اس کااخراج نہیں کر پاتے ، جس کے نتیجے میں ہمارے جسم میں ہی جمع ہوکر جوڑوں میں Uric acid کی پرتیں جم جاتی ہے، یہ بہت تکلیف دہ اور شدید قسم کا Arthritis ہے ، اس میں چھوٹے جوڑ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ان کے علاوہ بھی اس کی کئی قسمیں ہیں، یہ وائرس کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے(Viral arthritis) اور بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ۔
اسباب
اقسام کے لحاظ سے ہر قسم کے Arthritis کی وجہ الگ ہوتی ہے ۔قوتِ مدافعت کی کمی یا اس میں بگاڑ کی وجہ سے،Uric acid کی مقدار میں زیادتی کی وجہ سے،جوڑوں پر مستقل Stress والی مشقت، Activity یا Sports کی وجہ سے،چوٹ یا حادثہ کی وجہ سے،بہت زیادہ شکر والے مشروبات پینا بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے ۔کثرت سے شراب نوشی اور تمباکو نوشی بھی اس کی ایک وجہ ہوتی ہے ۔دیگر امراض میں مبتلاء مریض بھی اس سے جلدی متاثر ہوتے ہیں ، جیسے کہ بے قابو ذیابیطس اور بے قابو ہائپر ٹینشن (High BP )بھی اس کی عام وجہ ہے ۔
کسی مرض سے متاثر ہونے کے بعد بھی یہ مرض جلد اثر کرتا ہے ۔
بیکٹیریا اور وائرس کے انفیکشن کے بعد جیسے کہ Covid-19 کے مریض بھی اس سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ایسے لوگ جو موٹاپے کا شکار ہیں ، وہ بھی اس مرض سے جلد متاثر ہوتے ہیں ۔
علاج
اس کے علاج میں عام طور پر علامات کے لحاظ سے دوائیں دی جاتی ہیں۔
(1) ادویات
(2) فزیو تھراپی اور ورزش
(3)مساج
(4)گرم ٹکور
درد کو کم کرنے والی دوائیں
nsaids(nonsteroidal anti inflammatory drugs)دی جاتی ہیں ،اور اگر اس سے افاقہ نہ ہو تو Steroids استعمال کرائی جاتی ہے ، لیکن ان دواؤں کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہوتے ہیں ، جسم کے مختلف اعضاء پر اپنا منفی اثر چھوڑ کر مریض کودیگر امراض میں مبتلاء کردیتے ہیں ۔
Physio therapy کے ذریعہ اس کا علاج کیا جاتا ہے، مختلف Therapies کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کروائی جاتی ہے ۔مساج کرنے کے لیے تیل دیا جاتا ہے ۔ زیتون کا تیل اور سرسوں کا تیل بھی کافی مفید ہے۔گرم سینکنے سے بھی مریض کو آرام ملتا ہے ۔مریض ادویات کا استعمال کم سے کم کرکے باقی تدابیر کے ذریعہ اپنا علاج کرسکتے ہیں ۔
یونانی علاج
مریض کی علامات کے لحاظ سے اسباب دیکھے جاتے ہیں، ہر قسم کا اور ہر علامت کا الگ علاج کیا جاتا ہے۔ اس کاعلاج دو طرح کیا جاتا ہے ۔
(1) علاج بالتدبیر ( Regimenal therapies)
(2) علاج بالا دویہ( Unani medications)
علاج بالا دویہ
کئی اقسام میں صرف مفرد دوا سے بھی علاج ہوتا ہے۔حبِ جوگراج گوگل ، حبِ اسگند ، حبِ سورنجان ، معجون سورنجان ، حبِ گلِ آکھ ، معجون فلاسفہ ، وغیرہ استعمال کرائی جاتی ہیں ۔
علاج بالتدبیر
ورزش، دلک ، فصد، ٹکور وغیرہ جیسی تدابیر کی جاتی ہیں ، جس سے مریض کو بہت افاقہ ہوتا ہے ۔
پرہیز اور احتیاطی تدابیر
٭ اپنی زندگی کو فطرت اور قدرت کے مطابق گزاریں، ہم جتنا زیادہ فطرت کے قریب ہوں گے، اُتنا ہی صحت مند اور بیماریوں سے دور ہوں گے۔
٭ اگر Uric acid بڑھا ہوا ہو تو غذا میں کم سے کم پروٹین لیں، اور شکر والی مشروبات سے مکمل پرہیز کریں ۔
٭ کوئی جوڑ متاثر ہو، تو اس کوآرام دیں، مزید حرکت میں رکھ کر اُس جوڑ کو تکلیف نہ دیں ۔
٭ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ، ورزش سے جسم اور دماغ بھی صحت مند رہتےہیں ، بیماری سے آرام بھی ملتا ہے اور حفاظت بھی ہوتی ہے۔
٭ موٹاپا سے بچیں، بڑھتا ہوا وزن کئی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے ، اس لیے اپنے وزن کو ہمیشہ قابو میں رکھیں۔
٭ اگر آپ ذیابیطس یا ہائپر ٹینشن کے مریض ہیں تو اپنے Sugar level اور BP کو ہمیشہ قابو میں رکھیں ۔
٭ پانی زیادہ پییں۔
٭ پھل ، سبزیاں زیادہ مقدار میں کھائیں ، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی اپنی غذا میں شامل رکھیں، یہ مچھلی میں پایا جاتا ہے۔
اس مرض کو بہت سے لوگ نظر انداز کردیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں یہ شدید قسم کا ہوجاتا ہے ، اور پھر ڈاکٹر سےرجوع کرتے ہیں، لیکن اُن کو جلد فائدہ نہیں ہوتا ، کیونکہ مرض بڑھ چکا ہوتاہے، ابتدائی مراحل میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اپنا علاج کروائیں ، صحیح غذا ، ورزش اور فطرت کے مطابق طرز زندگی اپنا کر اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے ۔
٭ ٭ ٭
اس مرض کو بہت سے لوگ نظر انداز کردیتے ہیں ، جس کے نتیجے میں یہ شدید قسم کا ہوجاتا ہے ، اور پھر ڈاکٹر سےرجوع کرتے ہیں، لیکن اُن کو جلد فائدہ نہیں ہوتا ، کیونکہ مرض بڑھ چکا ہوتاہے، ابتدائی مراحل میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اپنا علاج کروائیں ، صحیح غذا ، ورزش اور فطرت کے مطابق طرز زندگی اپنا کر اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے ۔
Aslm alkma…Dr saheba aapne bht hi Ahem topic ki janib hamari rahnumayi farmayi hai jo k is masroof zindagion me kahin na kahin sabhi is se mutasir hain…isi tarha mazeed ahem mazameen per hamari rahnumayi karte rahiye….jazakallahu qair