دسمبر ۲۰۲۳

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ پارتھا بہرا، 16نومبر 2023ء کو عدالت نے نوٹ کیا کہ فیملی کورٹ کے فیصلے سے غیر مطمئن خاتون نے ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ خاتون نے 30 نومبر 2005 ءکو محبت کی شادی کی ،شوہر اپنی استاد بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے، خاص طور پر طلبہ کی موجودگی میں جارحانہ زبان کے ساتھ نہ صرف معاشرے میں اس کی شبیہ کو داغدار کرتا ہے بلکہ ہندو میرج ایکٹ کے تحت ذہنی ظلم بھی کرتا ہے۔
چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے رائے پور کےفیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک خاتون کو اس بنیاد پر طلاق دینے کا حکم دیا ہے کہ شوہر کا طلبہ کے سامنے ٹیچربیوی کے ساتھ گالی گلوچ کرنا جرم اور ذہنی ظلم ہے۔جسٹس گوتم بھادوری اور جسٹس دیپک کمار تیواری پر مشتمل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ظلم کے الزامات کی بنیاد پر خاتون کی طلاق کی درخواست کو قبول کر لیا۔
بیوی اور اس کے والد کی گواہی نے مختلف واقعات پر روشنی ڈالی ہے جو جذباتی پریشانی اور مالی مجبوریوں کے ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔عدالت نے شوہر کے جانب سے ثبوت کی عدم موجودگی کو نوٹ کیا ہے، خاص طور پر اس کی ملازمت نے کیس کی سمت کو نمایاں طور پر واضح کیا۔بیوی نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور مالی استحکام کے لیے ملازمت کرنے کی اس کی کوششوں کی مخالفت کی تھی، متضاد شواہد کی کمی کی وجہ سے بیوی کے دعویٰ کو قابل اعتبار سمجھا گیا۔
کورٹ کی جانب سے فیصلے میں ایسے واقعات پر روشنی ڈالی گئی جہاں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کے کردار کو داغدار کیا، خاص طور پر اس کے طلبہ کے سامنے جب وہ گھر میں ٹیوشن کلاسز چلا رہی تھی۔اس رویے کو ممکنہ طور پر بیوی کی ساکھ کے لیے نقصان دہ اور جذباتی طور پر پریشان کن سمجھا گیا، خاص طور پر اس کے طالب علموں کے لیے، جو ممکنہ طور پر ان کی ٹیچر کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے۔۔فیصلے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بیوی نے شوہر کی طرف سے اس پر ہونے والے ذہنی اور جسمانی ظلم کے دعووں کو کامیابی سے ثابت کیا ہے۔اس سے قبل رائے پور کی فیملی کورٹ نے مذکورہ بنیادوں پر طلاق کی خاتون کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے