(UI/UX) یہ دونوں الفاظ قدرے بھاری لگتے ہیں،لیکن ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں ہم انھیں روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ اسمارٹ فون یوزر ہیں تو آپ ہر منٹ UI اور UX کے ساتھ آمنے سامنے ہوتے ہیں۔ UI اور UX کے شعبے میں کام کرنے والوں نے ہمارے لیے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کے استعمال کو آسان بنانے میں اپنا اہم کردار نبھایا ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ وہ زبان ہے جس میں یوزر اور ایک ڈیوائس جیسے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ سافٹ ویئر اور ڈیوائس کے درمیان رابطے کے ذرائع اور UI/UX ڈیزائنرز اس ٹول کو تیار کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی UX/UI ڈیزائنر بن کر اس شعبے میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں،
تو آئیے اس کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔
UI
UI کا مطلب (User Interface)یوزر انٹرفیس ہے۔ UI وہ ترتیب یا ڈیزائن ہے جس کے ساتھ یوزرآمنے سامنے آتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ اپنا سمارٹ فون کھولتے ہیں تو مختلف آئیکنز(icons)نظر آتے ہیں، iconsکے نیچے ٹیکسٹ ہوتا ہے، اوپر اسٹیٹس بار ہوتا ہے، یہ سب مل کر یوزر انٹرفیس (UI) بناتے ہیں۔
UX
UX کو سادہ زبان میں (User Experience) کہتے ہیں۔ UI کا مطلب ہے کہ آپ اسکرین کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں اور کون سا عمل یا نتیجہ کس UI سے آتا ہے؟ اگر آپ کوئی ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو ایپ کا لے آؤٹ جتنا آسان ہوگا، یوزر کا تجربہ (UX) اتنا ہی بہتر ہوگا۔
UI/UX ڈیزائنر کا کام کیا ہے؟
UI/UX ڈیزائنر کا کام یوزر کو جاننا، سمجھنا اور اس کی ضروریات کے مطابق پروڈکٹ بنانا ہے۔ وقتاً فوقتاً پراڈکٹ میں یوزر کی ضروریات کے مطابق تبدیلیاں لانا، اسے بہتر کرنا اور آسان بنانا۔ یہ تمام کام UI/UX ڈیزائنر کرتا ہے۔ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد طلبہ کے پاس ویب ڈویلپمنٹ
(Web development)کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کا آپشن ہوتا ہے۔
کون سے کورسز کیے جا سکتے ہیں؟
اس شعبے میں کیریئر بنانے کے لیے بیچلرز اور ڈپلومہ کورسز کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ کچھ بڑے کورس اس طرح ہیں:
1.(BDes)(specialization in UI/UX or Interaction Design)
2.(specialization in Human-Computer Interaction)
UI/UX میں کیریئر کا آپشن
UI/UX ڈیزائنر کا کام یوزرکے لیے کسی بھی پروڈکٹ کو آسان بنانا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یوزرسمارٹ فون یا کوئی اور ڈیوائس خوشی سے استعمال کر سکتا ہے۔ اسے آسان بنانا ڈیزائنر کا کام ہے۔ اس میدان میں کیریئر کے آپشن ہیں:
1. UX مینجمنٹ
2. Advanced UX Professionals
3. UX Consulting
4. UX Specialist
5. Freelancing
٭ ٭ ٭
0 Comments