آپ سب نے یوٹیوب ، فیس بک اور انسٹاگرام پر بہت سی ویڈیوز دیکھی ہوں گی اور ویڈیوز بنائی بھی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ نے کبھی آڈیو ریکارڈ کی ہے؟ اور کیا آپ نے اسے کہیں اپ لوڈ کیا ہے؟
آج ہم بات کریں گے پوڈکاسٹ کے بارے میں۔ پوڈکاسٹ اس نام سے بھلا کون انجان ہوگا؟ زیادہ تر لوگوں نے پوڈکاسٹ کے بارے میں کہیں نہ کہیں سنا ہی ہوگا، لیکن آج ہم اس کے بارے میںتھوڑاتفصیل سے جاننے کی کوشش کریں گے۔
پوڈکاسٹ، یہ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے پہلا POD اور دوسراBroadcast
pod کا مطلب Playable on Demand ہوتا ہے جب آپ کا دل ہو اسےتب سن سکتے ہے۔
broadcast کا مطلب ہوتا کسی چیز کو پیش کرنا ، پھیلانا
پوڈکاسٹ
انٹرنیٹ پر کوئی بھی کنٹینٹ جو آڈیو فارم میں دستیاب ہوتاہے، جسے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس کی مدد سے آسانی سے سنا جاسکتا ہے، اسے پوڈکاسٹ کہتے ہیں۔یہ عام طور پر ایک پوری سیریز کی طرح ہوتاہے ،جس میں بہت ساری آڈیو فائلز ہوتی ہیں، جنھیںباری باری سنا جاسکتا ہے۔
کسی بھی موضوع کے بارے میں ریکارڈنگ آڈیو ایک الیکٹرانک میڈیم کے ذریعہ بولی جاتی ہے، جسے پوڈ کاسٹ کہا جاتا ہے۔ جس طرح پہلے لوگ ریڈیو سنتے تھے، آج کے دور میں پوڈ کاسٹ سن رہے ہیں۔
اگر پوڈ کاسٹ کی بات کی جائے تو یہ کافی عرصے سے مغربی ممالک میں مشہور ہے ،لیکن ہندوستان میں ڈیجیٹل دور کے آغاز کے بعد سے یہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔
زیادہ تر لوگ اب کسی بھی معلومات کو سن کر حاصل کرنا چاہتے ہیں، نہ کہ اسے ویڈیوز میں دیکھ کر یا پڑھ کر۔
مثال کے طور پر اگر آپ گوگل پر کسی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ گوگل اسسٹنس استعمال کرتے ہیں، آپ اپنا سوال گوگل اسسٹنس سے پوچھتے ہیں اور آپ کو آڈیو کے ذریعے جواب بھی ملتا ہے۔
فرض کریں کہ آپ کو انگریزی میں ٹائپ کرنا نہیں آتا اور آپ اسے ہندی میں لکھنا نہیں جانتے، تو آپ بول کر گوگل پر آسانی سے کچھ بھی سرچ کر سکتے ہیں ، جس کے بعد آپ کو آپ کا جواب مل جائے گا۔ یہی کام آپ گوگل کے علاوہ دوسرے پلیٹ فارمز جیسے: فلپ کارٹ، امیزون، یوٹیوب وغیرہ پر آڈیو سرچ کا آپشن دیکھنے مل جائے گا، جہاں سے ہم آواز کے ذریعہ سرچ کرسکتے بغیر ٹائپ کیے۔ اس وقت لوگ پوڈ کاسٹ کی طرف راغب ہو رہے ہیں، آنے والے وقت میں پوڈ کاسٹ اور بھی زیادہ مقبول ہونے والاہے۔
پوڈ کاسٹ کیسے شروع کریں؟
اگر آپ پوڈ کاسٹ شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس چار چیزیں: موبائل، کمپیوٹر، مائک، انٹرنیٹ اور کچھ اہم چیزیں ہونی چاہئیں ۔
ٔ٭ پوڈ کاسٹ بنانے کے لیے اچھا مائک ہونا بہت ضروری ہے ، کیونکہ پوڈ کاسٹ میں سب سے اہم رول آپ کی آوازکا ہے۔
٭ آپ کی آواز بالکل واضح طور پر ریکارڈ کی جانی چاہیے۔
٭ جب آپ ریکارڈنگ کرتے ہیں تو اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے آس پاس کوئی شور نہ ہو اور پوڈ کاسٹ ریکارڈنگ میں آپ جو کچھ بھی کہیں، اسے واضح طور پر کہنا ہوگا ،تاکہ سننے والے کو سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہو۔
٭اپنے پوڈ کاسٹ میں پس منظر کی موسیقی ڈالنا یقینی بنائیں تاکہ سننے والا اچھا محسوس کرے۔
٭ اگر آپ پوڈ کاسٹ کرتے ہیں تو آپ کو آڈیو ایڈیٹنگ کابھی علم ہوناچاہیے، کیونکہ اگر آپ کی ریکارڈنگ میں کسی قسم کا شور ہے تو آپ اس میں ترمیم کرسکتے ہیں۔
اب پوڈ کاسٹ شروع کرنے کے لیے پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ پوڈ کاسٹ ویب سائٹ یا ایپ، ان دو پلیٹ فارمز سے کیا جاسکتا ہے۔
ذیل میں آپ کو کچھ ویب سائٹس اور ایپس کی فہرست ملے گی جہاں آپ آسانی سے اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرسکتے ہیں۔
ان میں سے کسی بھی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن اپ کرکے اپنا پوڈ کاسٹ اکاؤنٹ بنائیں۔ جب آپ کا اکاؤنٹ بن جاتا ہے تو آپ کو اپنی آواز ریکارڈ کرنی ہوگی اور پھر اسے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
یا پھر پہلے سے ریکارڈ کرکے ایڈٹ کی ہوئی آڈیو کو بھی اس میں اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
موبائل سے پوڈ کاسٹ بنانے کے لیےآپ پلے اسٹور سے کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
بہترین پوڈ کاسٹنگ پلیٹ فارمز
اس ڈیجیٹل دور میںہر روز نئے پوڈ کاسٹ لانچ کیے جا رہے ہیں، لہذا کئی بار لوگ الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون سا پوڈ کاسٹنگ پلیٹ فارم ان کے لیے بہتر ہوگا۔
اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہم آپ کو کچھ ٹاپ پوڈ کاسٹنگ پلیٹ فارمز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جہاں آپ آسانی سے پوڈ کاسٹ بنا سکتے ہیں اور پیسہ کما سکتے ہیں۔
GooglePodcast:
Anchor.fm:
Pocket Fm:
Kuku Fm:
Spreaker.Com:
Podbean.com:
کس موضوع پر پوڈ کاسٹ بنانا ہے؟
ویسے اگر کوئی شخص پوڈ کاسٹ بناتا ہے تو وہ اپنی دلچسپی اور علم کے مطابق موضوع کا انتخاب کرتا ہے، تاکہ وہ اسے اچھی طرح سے لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکے۔ یہاں ہم آپ کو کچھ دلچسپ موضوعات بتانے جا رہے ہیں جن پر آپ اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرسکتے ہیں۔
آپ اپنی دلچسپی اور علم کے مطابق موضوع منتخب کرسکتے ہیں۔
Health, News, Entertainment, Lifestyle, Technology, Book Reviews, Motivational Stories, English Speaking, etc.
پوڈ کاسٹ سے پیسہ کیسے کمائیں؟
٭ آپ کس پوڈ کاسٹنگ پلیٹ فارم پر پوڈ کاسٹ چینل کھول سکتے ہیں،جہاں آپ کو فالورزکے مطابق پیسہ ملتا ہے۔
٭ آپ اپنے پوڈ کاسٹ بنا سکتے ہیں اور ان پر نجی کمپنیوں کی آڈیو کو فروغ دے کر پیسہ کما سکتے ہیں۔
٭ تعلیمی پوڈ کاسٹ سب سے زیادہ چلنے والے پوڈ کاسٹ ہیں۔
٭ آپ موٹیویشنل پوڈ کاسٹ بنا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔
٭ آپ دوسروں کے پوڈ کاسٹ میں کام کرکے پیسہ کما سکتے ہیں۔
٭ آپ اپنے پوڈ کاسٹ میں اسپانسر کردہ مواد بنا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔
پوڈ کاسٹ بنانے کے فوائداور امتیازات
٭ جب آپ کا پوڈ کاسٹ سننے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہو تو ، آپ اس سے اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔
٭ آپ کا پوڈ کاسٹ مشہور ہوجائے گا تو ، آپ بھی مشہور ہوجائیں گے اور لوگ ہر جگہ آپ کو فالوکریں گے۔
٭ اگر آپ ویڈیو مواد بنانے میں آرام دہ نہیں ہیں تو آپ چہرہ دکھائے بغیر پوڈ کاسٹ شروع کرسکتے ہیں۔
٭ آج کی تیز رفتار دنیا میں کسی کے پاس وقت نہیں ہے ، لیکن آپ کو پوڈ کاسٹ سننے کے لیے کوئی خاص وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
٭ آپ کسی بھی کام کو کرتے وقت پوڈ کاسٹ سن سکتے ہیں ، جیسے صبح چہل قدمی کرتے وقت ، یا جم کرتے وقت، خواتین کچن میں کھانا بناتے وقت، سفر کے دوران۔
٭ جب ہم اپنے موبائل پر کوئی ویڈیو مواد یا کوئی ٹیکسٹ مواد پڑھتے یا دیکھتے ہیں تو بیٹری اور ڈاٹا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔
٭ پوڈ کاسٹ سننے میں بہت کم خرچ آتا ہے، ہمارے فون کی بیٹری اور ڈیٹا دونوں بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔
٭٭٭
0 Comments